قرآنی عربی گرامر (پیش لفظ)

ابن عمر نے 'قواعد القرآن کورس' میں ‏ستمبر 14, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    [qh]الْحَمْدُ للّهِ وَحْدَهُ ، وَالصَّلاةُ وَالسَّلامُ عَلیٰ مَنْ لا نَبِیَّ بَعْدَهُ اَمَّا بَعْدُ ![/qh]

    قرآن مجید انسانوں‌کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے جو عربی زبان میں‌ہےاور یہ بات عربی زبان کی سعادت کے لئے کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب کے لئے اس کا انتخاب فرمایا ۔ چنانچہ اس کتاب کے فہم کے لئے عربی زبان کے بنیادی قواعد (گرامر) کا علم ضروری ہے۔
    ہمارے ہاں عام تاثر یہ ہے کہ عربی زبان اور اس کے قواعد نہایت مشکل ہیں ، مگر حقیقت یہ ہے اس زبان کا سیکھنا دوسری زبانوں‌کی نسبت بہت آسان ہے ۔ ماہرین لسانیات کا بھی کہنا ہے کہ عربی زبان گرامر کے لحاظ سے دُنیا کی تمام زبانوں‌سے زیادہ آسان ، سائنٹیفک اور دلچسپ ہے ۔ اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے :

    [qh]وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ (سورة القمر) [/qh]
    " تحقیق ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے نہایت آسان کردیا ہے ۔ کوئی ہے جو نصیحت قبول کرے ۔"

    حالات اور ضرورت کے مطابق اس زبان کی تعلیم کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں ہر دور میں‌ہوتی رہی ہیں اور تاحال ہورہی ہیں ۔ اُردو مجلس پر ((( قرآنی عربی گرامر ))) بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جس میں عربی زبان کے قواعد نہایت آسان اور دلچسپ انداز میں‌پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ خوبی کی بات یہ ہے کہ الحمدللہ اس کورس میں دی گئی تمام مثالیں قرآن مجید اور احادیث نبویہ سے لی گئی ہیں ۔ مشقوں‌میں‌قرآنی مُفرد الفاظ کے علاوہ جابجا آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ میں‌سے وہ ضروری اور بنیادی مواد پیش کیا گیا ہے جس سے ہر طالبِ علم کے ذخیرہء الفاظ (Vocabulary) میں اضافے کے ساتھ ساتھ عبادات ، معاملات اور اخلاقیات کی اصلاح ہوسکنے کی بھی اُمید ہے ۔

    اس کورس کا اصل مواد کتاب قواعد القرآن مختصر قرآنی عربی گرامر جمع و ترتیب حافظ عبدالوحید و پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر سے حاصل کیا گیا ہے اور اس میں‌ اضافہ و توضیح مندرجہ ذیل مُختلف کتابوں کی مدد سے کیا گیا ہے البتہ اِن کی کمپوزنگ ، مُراجعہ اور ترتیب بندہ ناچیز اور میرے عربی فاضل ساتھی دیں گے ۔ ان شاءاللہ

    • علم النحو
    • کتاب النحو
    • علم الصرف
    • کتاب الصرف
    • تیسیر القرآن
    • آسان لغاتِ قرآن
    • کتاب تسھیل الادب فی لسان العرب

    اس کورس کیلئے میں مقدماً محترم سید اعجاز بھائی ، محترم عُکاشہ بھائی ، محترم شفقت الرحمٰن (ابن مبارک) بھائی ، محترم ابوعبداللہ بھائی کا نہایت مشکور ہوں‌جنہوں‌نے میرے ساتھ اِس کورس میں اراکین کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ انہیں اس نیک عمل کا دُنیا اور آخرت میں اجرِ عظیم عطا فرمائے (آمین)

    اور میں اِس کورس میں شریک ہونے والے اراکین کا فردا فردا مشکور ہوں‌جن کے اصرار سے آج یہ کورس شروع کیا جارہا ہے وقت کی کمی شدت سے محسوس کررہا ہوں لیکن اِن شاءاللہ اسباق اور مشقوں کو آن لائن کرنے کا وقت دیا جائے گا تاکہ کوئی اس کورس سے محروم نہ رہے ۔

    اہلِ علم ، طلباء و طالبات سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اگر اس کورس میں کوئی علمی، لفظی یا ٹائپنگ کی کمزوری یا جھول یا نقص محسوس کریں‌تو اِس سے مجھے بذریعہ ذ۔پ ضرور مطلع کریں تاکہ اس کی بروقت اصلاح کی جاسکے جس پر ہم اِن کے اِس حُسنِ تعاون کیلئے ممنون ہوں‌گے ۔

    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ اِس کورس میں شامل تمام اساتذہ و اراکین کو اپنی خاص رحمت سے نواز کر اسے سمجھنے اور پھر اِس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
     
  2. ہما

    ہما -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2007
    پیغامات:
    1,694
    الحمد للہ ۔۔
    بھائی آپ کو اللہ ٹعالیٰ‌ جزائے خیر دے ۔۔
    اور ہم سب کو علم کے حصول میں‌ اتقامت عطا کرے آمین ثُم آمین
     
  3. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    السلام علیکم
    شداد بھائی میں اس کورس میں کیسے داخلہ لے سکتا ہوں۔
    شکریہ
     
  4. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    السلام علیکم
    اسکے علاوہ میں اس تھریڈ کو سبسکرائیب بھی کر رہا ہوں لیکن نہیں ہو رہا برائے مہبربانی اس بارے میں میری رہنمائی فرمائی جائے کہ یہ کیسے ہو گا۔
    شکریہ
     
  5. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    350
    Thanks................جزاک اللہ خیراً
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں