گورنر پنجاب کی روشن خیالیاں

ابن عادل نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏نومبر 14, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابن عادل

    ابن عادل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 17, 2008
    پیغامات:
    79
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]
    کچھ عرصے قبل کراچی سے ایک نئے اخبار بنام '' آج کل '' کا افتتاح ہوا تو اس کی پالیسی سے آگاہی کے لیے میں نے دوچار دن اسے خریدا اور ایک دفعہ اتوار کے دن بھی بطور خاص ، مجھے اس سےواضح طور پر معلوم ہوا کہ اس کے مالکان اس معاشرے میں سوائے اباحیت پسندی اور جنسی انارکی پھیلانے کے اور کچھ نہیں چاہتے ۔ آج کل اس کا بڑا خوبصورت نام رکھ دیا گیا ہے یعنی '' اوپن سوسائٹی ''
    بہرحال کچھ دن بعد معلوم ہوا کہ اس کے مالک یعنی'' سلمان تاثیرصاحب '' گورنر کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں ۔ مجھے وہ ''آج کل '' کے صفحات پر بھی بڑے ''کھلے ڈلے'' انداز میں نظر آتے رہے ۔ لیکن اندر کی کہانی کل ہی معلوم ہوئی موصوف بڑے ہی شوقین مزاج ہیں اور اپنی یہ تمام عیش وطرب کی محفلیں اور خرمستیاں بڑے اہتمام سے گورنر ہاؤس میں سجاتے ہیں ۔ اور المیہ یہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ دوستوں اور پاٹنرز کے ساتھ نہیں بلکہ (انا للہ ) اپنی اہلیہ اور بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ کرتے ہیں ۔ میں اس خبر کی مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ۔ بخدا صرف اتنا جان کرہی دل کلیجے میں آجاتا ہے ۔
    میں یہاں پر مجلس کے قواعد وضوابط کے پیش نظر ان کی تصویر اور ویڈیو کے لنک نہیں دے رہا لیکن اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں گوگل تصویری تلاش پر موصوف کا نام لکھیے سارا کچا چٹھا سامنے آجائے گا ۔
    یو ٹیوب پر ان کی اولاد کی تصویری ویڈیو موجود ہے جس میں بہت سی تصاویر ایسی ہیں جو پاکستانی صحافت کے اعتبارسے ضابطہ اخلاق کے معیار سے بھی نیچے گری ہوئی ہیں ۔
    ممکن ہے بعض دوستوں کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہ ہو لیکن اس بات کو ماحول ومعاشرے کے پورے پس منظر میں دیکھا جائے تو اس کی سنگینی کا احساس ہوتا ہے ۔
    سابق صدر پرویز مشرف بھی اپنے تمام تر روشن خیالی کے دعووں کے باوجود اس حد تک آگے بڑھے ہوئے نہ تھے اور نہ ہی انہیں کوئی ایسا '' جری'' سپاہی مل سکا ۔یادش بخیر صرف ایک خاتون وزیر نے فضائی چھلانگ لگائی تھی اور انہیں بھی مستعفی ہونا پڑا تھا ۔لیکن یہ واقعہ میرے خیال میں ایسا ہے جس نے اباحیت پسندوں اور جنسی انارکی پھیلانے والوں کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں ۔ اس کا تصور تو انہوں نے کچھ عرصے قبل تک کیا بھی نہ ہوگا ۔
    ممکن ہے کہ بعض دوست اس کو خاص اہمیت نہ دیں لیکن میرا خیال ہے کہ اپنے خاص پس منظر میں اس کی بہت اہمیت ہے دراصل معاشرے میں معیارات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں آپ نہ سمجھیں لیکن گلوکاروں کا ایک معیار تو ہے سو نئی نسل ان کی دیوانی ہے بلکہ پچھلے کچھ عرصے سے تو '' بہادر(بولڈ) '' اداکارو گلوکار کو میڈیاخاص طور سے اہمیت دے رہا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود ان کی اپنی کوئی بنیا د نہیں ۔
    ان معیارا ت کو معاشرے کی شناختیں (سمبلز ) بنیاد فرہم کرتے ہیں ۔ اور کسی معاشرے کا مقتدر طبقہ ایک بہت بڑا سمبل ہے ۔ لہذا اس کا عمل نہایت اہمیت رکھتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مغرب میں اب تک مقتدر طبقے کی غلطی برداشت نہیں کی جاتی چاہے وہ غلطی یا برائی معاشرے میں کتنی ہی عام کیوں نہ ہو ۔
    میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے اس ملک کو اپنی حفظ وامان مین رکھے ۔آمین
    [/font]
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں