حیدرآباد - ایک شہر ، دو ملک

حیدرآبادی نے 'دیس پردیس' میں ‏جولائی 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    حیدرآباد
    ایک طلسماتی نام
    شہرِ محبت
    تہذیب و ثقافت کا آئینہ !
    ساری دنیا میں ایک نام کے دو خوبصورت شہر ۔
    ایک ہندوستان میں اور دوسرا پاکستان میں ۔
    دونوں کی بنیادیں تاریخی ۔۔۔ دونوں کا ماضی عظیم الشان ۔۔۔ تہذیب و ثقافت پسند و انتخاب و نیز کئی امور میں یکسانیت و مماثلت ۔
    چند لوگوں کے دیکھنے پر رشتہ داری نہ ہونے پر بھی اپنائیت محسوس ہوتی ہے ۔ کسی قسم کا رشتہ ناطہ نہ ہونے پر بھی دونوں جانب کے لوگوں میں مشابہت پائی جاتی ہے ۔

    ۔۔۔۔
    پہلے میرے شہر کا تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! :)

    نام :
    حیدرآباد (دکن) ، ہندوستان
    400 سالہ تاریخی عظیم الشان بھاگیہ نگر ، متحدہ ہندوستان کا درمیانی حصہ ، آندھرا پردیش کا دارالخلافہ ، کبھی ریاستِ نظام کا ایک حصہ تھا ۔
    تاریخ :
    دارالخلافہ گولکنڈہ کے قطب شاہی حکمراں نے اپنے دارالخلافہ شہر کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ۔
    اس کے لیے ابراہیم پٹنم تعمیر و آباد کیا گیا ۔ لیکن فروغ و ترقی نہیں ہوئی ۔ جس کے بعد قلی قطب شاہ نے موسیٰ ندی کے جنوب میں شہر کی بنیاد ڈالی ۔
    نام کی وجہ تسمیہ :
    1592ء میں شہر کو تعمیر کیا گیا ۔ قلی قطب شاہ نے اپنی معشوقہ ، شریکِ زندگی ، بھاگیہ متی کے نام سے شہر کو بھاگیہ نگر کے نام سے موسوم کیا ۔ اس معاملہ میں لوگ مختلف خیال ہیں ۔
    نظم و نسق :
    حیدرآباد شہر میں 1870ء میں ہی میونسپلٹی کی طرح نظم و نسق کا آغاز ہوا ۔ شہر پر حکمرانی کرنے والے آصف جاہی حکمرانوں نے کچھ علاقوں کو علحدہ کر کے چادرگھاٹ کو مخصوص میونسپالٹی کی مانند تشکیل دیا ۔
    موجودہ مردم شماری :
    تقریباََ ساٹھ (60) لاکھ
    صنعتیں :
    انفارمیشن ٹکنالوجی فراہم کرنے میں بی پی او مرکز کی طرح شہرت پا رہا ہے ۔ غیر ممالک سے آؤٹ سورسنگ صنعتیں آ رہی ہیں ۔ ٹکسٹائلز ، پلاسٹک ، شیشہ سازی وغیرہ کی صنعتیں معروف ہیں ۔ پرانے شہر کا زری کا کام قابلِ دید ہے ۔
    سیاحتی مقامات :
    قلعہ گولکنڈہ ، قطب شاہی مقبرہ ، چارمینار ، مکہ مسجد ، حسین ساگر ، نہرو زوالوجیکل پارک ، سالار جنگ میوزیم ، راموجی فلم سٹی ، برلا مندر اور چوڑیوں کا مشہور لاڑ بازار ۔
    زبان :
    اردو اور تلگو ۔
    مرغوب غذا :
    حیدرآبادی بریانی ، کھچڑی کھٹا ، بگھارے بینگن ، جنوبی ڈشیں ۔
    بستیوں کے نام :
    کوٹھی ، عابڈس ، خیریت آباد ، لکڑی کا پل ، چادر گھاٹ ، چھتری ناکہ ، مغل پورہ ، پنچ محلہ ، دبیر پورہ ، چنچل گوڑہ ، حمایت نگر ، حسینی علم وغیرہ ۔
    جامعات (یونیورسٹیز) :
    نظامِ ہفتم نواب میر عثمان علی خاں نے 1927ء میں جامعہ عثمانیہ ( عثمانیہ یونیورسٹی ) قائم کی ۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    بہت خوب حیدرآبادی،،، جاری رکھئیے :00026:
     
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    جزاک اللہ خیر جناب “حیدر آبادی“
    عمدہ۔۔
    جاری رکھیے گا۔۔۔
     
  5. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    آپ دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔
    انشاءاللہ آگے بھی حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دیگر ہندوستانی شہروں کے متعلق معلومات دیتا رہوں‌ گا۔
     
  6. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    انتظار کی گھڑیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں