ضرورتِ رشتہ : کاش بر آئے کسی خاتون کے دل کی مراد

حیدرآبادی نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏جنوری 11, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ہمارے اردو اخبارات میں ایک بہت مشہور کالم آتا ہے
    جسے غیر شادی شدہ مرد دھڑلے سے اور شادی شدہ چوری چھپے پڑھتے ہیں :00005:
    کالم کا عنوان تو آپ کو بھی پتا ہوگا :00026:
    واہ بھئی واہ کیا پہچانے پاشا ۔۔۔۔۔ :00001:
    ضرورتِ رشتہ !!

    طنز و مزاح کے نامور اردو شاعر دلاور فگار ۔۔۔۔۔۔
    رشتے کے ایک طلبگار کا تعارف کروا رہے ہیں ، لیجئے ملاحظہ فرمائیں :

    ایک لڑکا ہے اصیل النسل عالی خاندان
    عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان

    قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے
    ایک دن ٹی بی ہوئی تھی ، اب طبیعت ٹھیک ہے

    آنکھ کی اک شمع روشن دوسری تھوڑی سی گل
    مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل

    طالبِ رشتہ قیود علم سے آزاد ہے
    کچھ ادیبوں کی طرح وہ فطرتاً استاد ہے

    اس کو لڑکی چاہئے ، لڑکی جو آوارہ نہ ہو
    درحقیقت چاند ہو ، مصنوی سیارہ نہ ہو

    اس کو لڑکی چاہئے جو صورتاً لڑکا نہ ہو
    جس کے دل میں شعلہ مردانگی بھڑکا نہ ہو

    لڑکی میکے میں قیام مستقل فرمائے گی
    سال میں دو چار دن سسرال بھی آ جائے گی

    لڑکی اپنے ساتھ لائے کم سے کم دو لاکھ کیش
    تاکہ لڑکا بعد شادی کر سکے آرام و عیش

    بیاہ کی درخواست پر اردو میں لکھئے یہ پتہ
    عاشق ناشاد، ون بی، فیڈرل بی ایریا

    کاش بر آئے کسی خاتون کے دل کی مراد
    "ایں دعا ازمن واز جملہ جہاں آمین باد"
    ​
     
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت شاندار :00003:

    حیدرآبادی بھائی شکریہ اتنی لطیف شیئرنگ کا
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    اس زبردست شیئرنگ کا شکریہ حیدرآبادی بھیا!
     
  4. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بہت خوب حیدرآبادی پاشا !!

    :bhagu:
     
  5. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    شادی شدہ ضرور اپنی بیٹی یا بیٹے کے لئے رشتہ ڈھوندتے ہونگے :00005:
     
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    :yahooo:
     
  7. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    میں سمجھا شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چلو خیر نائیس شیئرنگ
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  9. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    یا اللہ خیر شداد بھائی شاعری کی طرف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔:00039:
     
  10. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    تو اس میں حیران ہونے کی کیا بات ہے ؟ :00039:
    بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں !! :00003:
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    یعنی کہ

    "آئی زنجیر کی جھنکار خدا خیر کرے"
     
  12. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    شادی شدہ حضرات کہیں دوسری کی چکر میں تو نہی :)
     
  13. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بات تھوڑی واضح ہوتی تو ہماری بھی سمجھ میں آجاتی :00026:
     
  14. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    صرف "دوسری" :00038:
    حضور شریعت نے تو "چوتھی" تک کی اجازت دے رکھی ہے :00032:
     
  15. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ہا ہا ہا ہا

    واہ حیدرآبادی بھائی

    "آئی خواہش دل زباں پہ آتے آتے"
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    اللہ خیر!

    "عمارت بتا رہی ہے کہ کھنڈر عظیم ہوگا"

    :00026:
     
  17. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اور اب "ری کنسٹرکشن" کے موڈ میں بھی ہے :00026:
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    مگر ایک دیوالیہ ہونے والی کمپنی میں کوئی انویسٹمنٹ کیسے کرے گا؟ :00002:
     
  19. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    اہممممم اہمممممممم
    شششششششششششششششششششش دیواروں کے بھی کاناں ہوا کرتے ہیں حیدرآبادی پاشا۔
     
  20. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    مطلب ابھی دیوالیہ ہوئی نہیں ہے ؟ ویسے ہو سکتا ہے کوئی بے حد جذباتی فیصلہ کر جائے ۔۔۔ مطلب دوسری طرف بھی تو دیوالیہ پارٹی ہو سکتی ہے نا :00026:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں