کیا آپ بلاگنگ سیکھنا چاہتے ہیں؟

علمدار نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    السلام علیکم
    شداد بھائی سے میں نے وعدہ کیا تھا کہ مجلس کے قارئین کو بلاگنگ کے بارے میں مدد فراہم کروں گا۔ اس تھریڈ کا مقصد آپ سب کی رائے جاننا ہے کیا آپ بلاگنگ کے بارے میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں؟
    بلاگ کیا ہے؟
    مفت اپنا اردو یا انگلش بلاگ بنانا چاہتے ہیں؟
    اگر آپ کے پاس پہلے سے بلاگ موجود ہے تو آپ مزید رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
    اگر اس حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو کیا اس کا جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    ہماری زیادہ توجہ ورڈ پریس پر ہو گی کہ آپ کو ورڈ پریس سکھایا جائے اس لیے یہ بھی سکھایا جا سکتا ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور کیسے بنایا جائے۔ جس پر ویب سائٹ، فورم، بلاگ غرض کچھ بھی لوکلی انسٹال کر کے چلایا جا سکتا ہے اور پریکٹس بھی کی جا سکتی ہے۔
    اگر آپ دوست یہ سب دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے دیں میں ان شا اللہ جتنا جانتا ہوں آپ کو سکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

    والسلام
     
  2. باغی

    باغی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2009
    پیغامات:
    25
    وعلیکم السلام محترم
    میں‌آپ کا اوّل شاگرد آپ کی خدمت میں‌حاضر ہوں
    بلاگنگ کے بارے میں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا آرزومند ہوں اُمید ہے جلد ہی یہ سلسلہ شروع کرکے شکریہ کا موقع دیں‌گے ،
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم!

    بہت شکریہ علمدار بھائی یقیناً بلاگنگ کے بارے میں بہت سے ایسے سوالات ہیں جو میں جاننا چاہتا ہوں، لہذاٰ آپکے اس سلسلے کا شدت سے انتظار رہے گا۔
    [EN] - - - - - - - - Automerged Doublepost - - - - - - - -[/EN]
    السلام علیکم!

    بہت شکریہ علمدار بھائی یقیناً بلاگنگ کے بارے میں بہت سے ایسے سوالات ہیں جو میں جاننا چاہتا ہوں، لہذاٰ آپکے اس سلسلے کا شدت سے انتظار رہے گا۔
     
  4. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    کافی ساری چیزیں میرے پاس پہلے سے ہی لکھی رکھی ہیں میں سلسلے وار انھیں پیش کرتا رہوں گا ان شا اللہ۔
    اور امید ہے یہاں آپ باآسانی یہ سیکھ جائیں گے کہ ورڈ پریس کو اپنے ہوسٹ سرور اور لوکل سرور پر کیسے انسٹال کیا جاتا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں پلگ ان انسٹال کرنا و دیگر سب کچھ جو آپ کرنا چاہیں۔
    پہلے ہم شروع کریں گے کہ بلاگ ہے کیا چیز۔ اور دوسرے نمبر پر ہم اپنے کمپیوٹر پر آئی آئی ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن اور کنفگریشن کے بعد لوکل سرور بنائیں گے۔
    میں یہ واضح کردوں کہ میں نے یہ سب کہیں سے سیکھا نہیں اس لیے مجھے نہیں پتا کہ اسے کیسے سکھایا جاتا ہے۔ میں تو بس اپنے الفاظ میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ یہاں یہ بات اہم ہو گی کہ سکھانے والے سے زیادہ سیکھنے والے کو دلچسپی اور لگن ہونی چاہیے۔ آپ کے سوالات کے تناظر میں یہ ڈسکشن چلے گی تو ان شا اللہ سب قارئین کو فائدہ ہو گا۔ اسی طرح ضروری نہیں ہے کہ صرف میں ہی جواب دوں جو دوست جتنا جانتا ہوں وہ بھی بتا سکتا ہے۔

    سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سارا کام انتہائی آسان ہے۔ بس ذرا سی توجہ اور پریکٹس چاہیے۔ اگر آپ کا اس طرح کا یہ پہلا تجربہ بھی ہوا تو آپ لطف اندوز ہوں گے۔
    دانیال بھائی کا انتظار ہے۔ ان کی آمد کے بعد ہم یہ سلسلہ شروع کرتے ہیں ان شا اللہ۔
    [EN] - - - - - - - - Automerged Doublepost - - - - - - - -[/EN]
    اور ہاں میرا بلاگ دیکھنا مت بھولیے گا۔ آپ کی رائے کا بھی انتظار رہے گا۔
    www.derwesh.com
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے خیال میں اگر اس سلسلے کو اردو آئی ٹی ٹپس اینڈ ٹیوٹوریلز میں مثبت کر دیا جائے تو زیادہ مفید ہوگا۔ کیونکہ اکثر ممبران موجودہ زمرے میں تبھی آتے ہیں جبہ کوئی تجویز یا شکایت کرنی ہو، آپ کا کیا خیال ہے؟
     
  6. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    ویسے میں نے یہاں اس لیے پوسٹ کیا تھا کہ سب کی پہلے رائے لے لوں پھر ٹپس والے سیکشن میں تھریڈ شروع کر دوں۔ آپ چاہیں تو بے شک اسے ہی موو کر دیں۔
     
  7. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ارے بھائی میں یہیں ہوں اب آپ فرمائیئے
     
  8. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    سب سے پہلے تو انتظامیہ کا شکریہ کہ اس تھریڈ کو مثبت میں شامل کر دیا۔ اب ہم کام شروع کرتے ہیں۔

    بلاگنگ کا تاریخی پس منظر
    بلاگ انگریزی کے دو لفظوں web and log سے مل کر بنا ہے جو ایسی ویب سائٹس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں معلومات کو تاریخ وار رکھا جاتا ہے۔
    ویب لاگ ( weblog) کا لفظ جان بارگر Jorn Barger نے پہلی دفعہ 1997ءمیں استعمال کیا تھا جو robotwisdom.com نامی ویب لاگ سائٹ چلا رہے ہیں۔ اس کے بعد لفظ بلاگ کو پیٹر مرہولز (Peter Merholz) نے مزاحیہ انداز میں لفظ ویب لاگ کو توڑ کر we blog کے طور پر استعمال کیا اور یہیں سے پھر لفظ بلاگ مشہور ہوگیا۔
    Xanga نامی سائٹ، جو بلاگنگ میں ایک بڑا نام ہے 1998 ءتک صرف 100 بلاگ تھے مگر 2005ءتک 20 ملین سے تجاوز کر چکے تھے۔ اس کے بعد تعداد دوسرے بلاگ ہوسٹنگ ٹولز میدان میں آئے اور بلاگنگ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ اوپن ڈائری بلاگنگ نے سب سے پہلے صارفین کو کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کرنے کی سہولت فراہم کی جو بہت کامیاب رہی۔
    لائیو جرنل ایک اور مفت اور مشہور بلاگنگ سروس ہے جو پرائیوٹ جرنل ، بلاگ ، ڈسکشن فورم اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 1999ءسے اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد بلاگز اور کمیونٹیاں بن چکی ہیں۔ لائیو جرنل پر آپ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ آپ اپنے موبائل فون سے بھی بلاگ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
    ایک دو سال پہلے تک بلاگز صرف تحاریر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مگر اب بلاگنگ صرف تحریر تک محدود نہیں رہی بلکہ فوٹو بلا گ ، اسکیچ بلاگ، ویڈیو بلاگ ، میوزک بلاگ، آڈیو (پوڈ کاسٹ) کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہوچکا ہے۔ اور یہ سب اب انٹرنیٹ کا ایک بڑا حصہ بن چکے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  9. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بلاگنگ کیوں؟
    بلاگنگ بلاشبہ اس وقت انٹرنیٹ کی اہم ترین سرگرمی شمار کی جاتی ہے۔ لاکھوں لوگ اپنے بلاگز لکھتے یا دوسروں کے بلاگ پڑھتے ہیں اور یہ ایک جنون کی طرح انٹرنیٹ پر پھیلاتا ہی چلا جارہا ہے۔ سینکڑوں بلاگنگ ٹولز کی بدولت یہ کام ازحد آسان ہوچکا ہے۔ مزید براں، مختلف ڈیوائسس کے استعمال سے بلاگنگ کو بھی بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہورہا ہے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر بلاگنگ کی ہی کیوں جاتی ہے؟
    اس سے پہلے آئیے دیکھتے ہیں کہ بلاگز کے بارے میں مختلف رائے کیا ہیں۔
    گوگل بلاگر جو اس وقت شاید بلاگنگ کا سب سے بڑا مرکز ہے کہ مطابق ” بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری ہے، آپ کے دن بھر کی مصروفیت کی ڈائری، ایک جگہ جہاں آپ رابطے پیدا کرتے ہیں، ایک ماخذجہاں سے اہم ترین خبریں نکلتی ہیں، روابط کا ذخیرہ اور آپ کے ذاتی خیالات ۔“
    یہ انسانی فطر ت ہے کہ وہ اپنی دریافت، ایجاد اور خیالات دوسروں بتانا چاہتا ہے۔ وہ اپنے سوچ دوسرے کو سوچتے دیکھنا چاہتا ہے۔ یہی وہ خصلت ہے جو لوگوں کو بلاگز لکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ کیوں کہ بلاگ ہی وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنے خیالات، اپنی دریافتیں، اپنے منصوبے کھل کر بیان کرسکتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں انہیں بلاگ کی صورت میں ایک دنیا مل جاتی ہے جہاں وہ حکومت کرتے ہیں۔
    بہت سی کمپنیاں اپنے ملازمین کو بلاگز لکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ مائیکروسافٹ کے سینکڑوں ملازمین باقاعدگی سے بلاگ لکھتے ہیں۔ یہی حال دیگر اہم کمپنیوں کا ہے جن کے ملازمین اپنے بلاگز میں اپنے اہم تجربات اور مشاہدات بیان کرکے اپنے قارئین کی رہنمائی کرتے ہیں۔
    بلاگز کے بارے میں یہ بھی کہاجاتا ہے کہ یہ سیاست کا ایک اہم اوزار بن چکا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ ترقی یافتہ اقوام کی بہت سی سیاسی شخصیتیں اپنے بلاگز لکھتی ہیں۔ بلاگز کی سیاسی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں بھی ایک مشہور بلاگنگ سروس © ”بلاگر“ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسی طرح دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی یہ صورت حال دیکھنے میں آتی رہتی ہے۔
    اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدران ہوں یا کسی یونی ورسٹی کے محققین، فلمی ستارے ہوں یا ذرائع ابلاغ سے منسلک لوگ، بلاگز سب کی ضرورت بن چکے ہیں۔
    بلاگز اتنے مشہور ہوچکے ہیں کہ اب یہ پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بھی بن چکے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا مشہور بلاگ ہو جسے آپ اشتہارات سے پاک دیکھیں۔ لوگوں میں دوسروں کے بلاگ پڑھنے کا رجحان، اپنے بلاگ لکھنے سے بھی زیادہ ہے۔ اس لئے بعض اوقات ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پوری ویب سائٹ کے مقابلے میں اسی سائٹ پر موجود کسی مخصوص بلاگ کے ملاحظہ کرنے والے زیادہ ہوتی ہیں۔ اس لئے ایسے بلاگز پر اشتہارات لگا کر ان کی شہرت سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ جبکہ گوگل ایڈسنس کے اشتہارات تو آپ کو تقریباً ہر چھوٹے بڑے بلاگ پر نظر آتے ہی رہتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  10. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بلاگ کیسے بنائے جاتے ہیں؟
    بلاگ دو طرح سے بنائے جاسکتے ہیں۔ اول یا تو آپ کسی بلاگ ہوسٹنگ فراہم کرنے والے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا کر اپنے بلاگ وہ لکھیں۔ جبکہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ آپ اپنا ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ خریدیں اور پھر کسی بلاگنگ ٹول کو ویب سائٹ پر انسٹال کرکے اپنا بلاگ بنا لیں۔
    مشہور بلاگ ہوسٹنگ پروائیڈرز میں سب سے آگے گوگل کا بلاگر (Blogger) یا بلاگ اسپاٹ (Blogspot) نظر آتا ہے۔ یہ بات بھی یقینا دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ گوگل نے بلاگز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر بلاگر کو خرید لیا تھا۔ بلاگر بہت مقبول سروس ہے۔ یہ بلاگز کے لئے بہت سے مفت ٹیمپلیٹس فراہم کرتی ہے جنھیں اپنی ضرورت کے حساب سے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
    مفت اردو بلاگ فراہم کرنے والی سروسز کا ذکر آگے چل کر آئے گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت خوبصورت علمدار بھائی

    اب اسکو مجھے کافی توجہ سے اسٹڈی کرنا ہوگا

    شکریہ
     
  12. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    باذوق بھائی کہتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی پوسٹس بنا کر پوسٹ کروں، اب یہ اوپر والا مضمون تین حصوں میں پوسٹ کیا تو مرجڈ کے فنکشن نے تینوں پوسٹس کو یکجا کر دیا۔ خیر آیندہ ایک پوسٹ کروں گا اس کے بعد پلیز کوئی بھائی میری تعریف کرے اس کے بعد میں دوسرا حصہ ڈالوں گا۔ :00032:
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واہ کیا انداز ہے تعریف سمیٹنے کا، میں شداد بھائی سے کہہ کر اس مسئلے کو ہی جڑ سے نکلواتا ہوں :00026:
     
  14. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    خدا کے لئے یہ کام جلدی کریں اور فی سبیل اللہ کریں ورنہ ہم "پہلی پوسٹ کی لڑائی" میں ناکامی کا منہ دیکھتے رہیں گے
     
  15. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    فی سبیل للہ نہیں بھی کرتے تو ہم آپ کی مُٹھی گرم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں....


    دانیال بھائی! لیٹر جیب سے نکال لیں :00003:
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شداد بھائی فون پر دستیاب نہیں ہیں، اس تھریڈ میں میں نے اپنا ہاتھ دکھا دیا ہے :00032:

    کوئی شکریہ وغیرہ سُٹو!
     
  17. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ایک شکریہ بٹن نال سٹ دیا تے دوجا تھلے ویکھو

    ش ک ر ی ہ
     
  18. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    آ گیا ایں تے چھا گیا ایں ٹھا کر کے!!:00032:
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  19. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    مووایبل ٹائپ (Movable TypePad)
    موو ایبل ٹائپ بھی ایک مشہور بلاگنگ سروس ہے۔ شروع میں مووایبل ٹائپ کی سروس مفت تھی لیکن بعد میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اس کی فیس مقرر دی گئی۔ موو ایبل دو طرح کی بلاگنگ کا انتخاب دیتی ہے۔ اول آپ اپنا بلاگ موو ایبل ٹائپ کی سائٹ پر بنا لیں، دوم ان کا سافٹ ویئر لے کر اپنی سائٹ پر نصب کر دیں۔ شروع میں مووایبل ٹائپ کی سروس مفت تھی لیکن بعد میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اس کی فیس مقرر دی گئی۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنا سافٹ ویئر آزاد مصدر کر دیا ہے۔ اب آپ مفت میں مووایبل ٹائپ ڈاو ¿ن لوڈ کرکے اپنی سائٹ پر نصب کر سکتے ہیں۔ تاہم مووایبل ٹائپ کی سائٹ پر بلاگ بنانے کی صورت میں آپ کو فیس ادا کرنی ہوگی۔ مووایبل ٹائپ 2002ءتک سب سے مشہور بلاگنگ سروس تھی لیکن فیس مقرر کرنے کے بعد یہ میدان ورڈپریس نے مار لیا۔ بی بی سی اردو بلاگز اسی سروس پر مشتمل ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2009
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    السلام علیکم !
    بہت شکریہ علمدار بھائی ۔ اب تو لگتا ہے کہ بلاگ بنانا ہی پڑے گا ۔ ان شا ء اللہ جلد ہی بلاگ بنائیں گئے ۔ شاید یہ کام پہلے کر چکا ہوتا ۔۔ لیکن کسی نے آج تک رہنمائی نہیں کی ۔ شاید اسی کام نام نیٹ کی دنیا ہے ۔ خیر جتنی دیر اتنی خیر
    اب یہ بتائیں آپ سب کہ
    کیا بلا ہے ۔۔ :00002:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں