پاکستانی اسکول العزیزیہ کے سابق طلباء گولڈن جوبلی تقریبات کیلئے رابطہ کریں

باغی نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏فروری 2, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باغی

    باغی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2009
    پیغامات:
    25
    پاکستانی اسکول العزیزیہ کے سابق طلباء گولڈن جوبلی تقریبات کیلئے رابطہ کریں ، پرنسپل
    سابق طلباء کے بارے میں‌تعارفی کتاب شائع کی جائے گی ، اشفاق محمود کی اردو نیوز سے گفتگو​

    جدہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشل اسکول کے پرنسپل اشفاق محمود کا کہنا ہے کہ گولڈن جوبلی تقریبات جو سارا سال وقفے وقفے سے منعقد ہونگی کے لئے اسکول کے سابق طلباء اپنے رابطہ نمبر اسکول کی ویب سائٹ پر یا انتظامیہ کے پاس لکھواسکتے ہیں تاکہ انہیں‌بھی پروگراموں‌میں‌مدعو کیا جاسکے ۔ اشفاق محمود نے یہ بات اردو نیوز کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد نمائندہ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں‌نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشل اسکول کے قیام کو 50 برس ہوچکے ہیں جس کی خوشی میں‌ اسکول انتظامیہ نے اس سال کو جشن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے اسکول کے لوگو کو بھی تبدیل کیا گیا ۔ جشن میں‌مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں‌گے جن میں‌انٹر اسکول تقریری مقابلے ، قراءت اور کھیلوں کے مقابلے ہوں‌گے ۔ اس ضمن میں‌اسکول کے سابق طلباء کی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعد ہاشمی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ اسکول کے سابق طلباء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے ۔ اشفاق محمود نے مزید کہا کہ اسکول کے سابق طلباء کے بارے میں‌تعارفی کتاب بھی تیار کی جارہی ہے جس میں‌تمام طلباء کا تصویری تعارف شائع کیا جائے گا ۔

    روابط :
    [EN]Pakistan International School (Azizia)
    Address: Taj Al-Deen Al-Makki Street - Azizya P.O Box 7436 Jeddah 21462 Saudi Arabia.

    Tel : 6724166, 6723847 Fax: 6728759

    Email: info@pisj-azizia.com
    Website: www.pisj-azizia.com[/EN]
    حوالہ : اردو نیوز​
     
  2. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    جزاک اللہ خیر

    شکریہ جزاک اللہ خیر
    اچھی خبر ہے یہ میرے سکول کا ذکر ہے میں اسی سکول سے فارغ ہوئی ہوں الحمدللہ
    اس خبر کے لیے شکریہ اس کے ذریعہ ھم دوستیں پھر جمع ہو سکیں گے
    جزاک اللہ خیییییر ​
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں