تماشا !!!

رفی نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395

    تماشا

    کہاں منہ اُٹھائے چلے آ رہے ہو، یہاں کوئی تماشا ہو رہا ہے؟

    پیسہ پھینک، تماشا دیکھ!

    بازیچہء اطفال ہے دنیا مرے آگے
    ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

    جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
    اک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا

    مندرجہ بالا جملے اور ایسے کئی اشعار دن میں کئی بار آپ کہتے سنتے ہوں گے، ویسے بھی تماشا ہمارے کلچر کا حصہ بن گیا ہے، جہاں برلبِ سڑک کوئی گاڑی کا پنکچر ٹائر بھی بدل رہا ہو تو آناً فاناً لوگ اکٹھا ہو کر اسے ایک تماشے میں بدل دیتے ہیں، کبھی آپ نے سوچا ہے کہ لفظ تماشا بذاتِ خود ہے کیا اور اس کا مطلب کیا ہے؟

    تماشا کے معنی ہیں ایسا دلچسپ منظر جو تفریح کی خاطر دیکھا جائے۔

    تماشا عربی لفظ ہے جو اردو میں فارسی کے راستے ہو کر آیا ہے۔ اسکی اصل شک مَشَی، یمشِی ہے جس کے معنی ہیں چلنا، اسی سے یہ تَما شَی بن جاتا ہے، جیسے "تَما شَی الناس" یعنی لوگ ایک ساتھ مل کر چلے۔ اس افرا تفری کے دور میں لوگوں کا ایک ساتھ مل کر چلنا واقعی ایک تما شا ہے، لوگ جمع ہو کر دیکھنے لگتے ہیں کہ کیا بات ہے یہ لوگ کیا ہیں، ہڑتالی یا باراتی؟

    اردو سے مدراس کی تامل زبان میں بصورت تماش داخل ہوا جس کے معنی ہیں، مذاق، لطیفہ، دل لگی۔ مراٹھی زبان میں ایک قسم کا لوک تھیٹر ہوتا ہے جس کو "تماشہ" کہتے ہیں۔

    نوٹ: یہ مضمون ڈاکٹر ف، عبدالرحیم کی کتاب "پردہ اُٹھا دوں اگر چہرہء الفاظ سے" سے اخذ کیا گیا۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شکیہ شیئر کرنے کے لیے بھائی
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    آپکا بھی شکریہ بھائی!
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    جزاک اللہ خیراً
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    شکریہ برادر!
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آپکا پھر سے شکریہ بھائی ہاہاہاہا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں