برطانیہ میں موبائل کالز، ای میلز اور ویب سائیٹ واچ‌ لسٹ میں شامل

منہج سلف نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 5, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    برطانیہ میں موبائل کالز، ای میلز اور ویب سائیٹ کا ریکارڈ ایک سال تک سٹور رکھا جائےگا


    برطانیہ میں ہر شخص کی موبائل کالز، ای میلز اور ویب سائٹ سرفنگ کا ریکارڈ ایک سال تک سٹور رکھا جائے گا۔ نئے اختیارات کے تحت اس پر اطلاق پیر سے شروع ہوگا۔ برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق پرائیویسی کمپینرز نے متنبہ کیا کہ حکومت ہر شخص کی نجی زندگی پر مشتمل ”بگ برادرز“ سپر ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لیے یہ معلومات استعمال کرے گی۔ نئے اختیارات کے تحت انٹرنیٹ کمپنیز پہلی بار قانونی طور پر ای میلز ٹریفک ویب سائٹ براؤزنگ ہسٹری سمیت انٹرنیٹ یوزرز، موبائل فون یوزرز کی معلومات سٹور کرے گی۔ ان اختیارات کے تحت ای میلز کے اقتباسات یا فون کالز سٹور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ استعمال کنندگان کے آئی پی ایڈریسز، تاریخ، وقت، ٹیلی فون نمبرز کی تفصیلات رکھی جائیں گی۔ یورپی یونین کے احکامات کی روشنی میں ہوم آفس نے سرکردہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور فون کمپنیز کو پیش کش کی ہے کہ اس ڈیٹا کو جمع کرنے میں جو اخراجات ہوں گے اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے ہوم آفس سے اس حوالے سے ملنے والے احکامات کی تصدیق کی ہے۔ سول رائٹس کمپین گروپ این او آئی ڈی کے رہنما فل بوتھ نے کہا کہ حکومت ہر شخص کی کمیونی کیشن مانیٹر کرناچاہتی ہے۔
    جنگ
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    بھائیو! آج کے بعد ہر وہ تحقیق جو حالات حاضرہ میں لگاتا تھا اسلام دشمن کے خلاف وہ میں نے ہمیشہ کے لیے بند کردی۔
    کیونکہ ان لوگوں نے یہ قانون بنایا تو پرانا تھا مگر اب اس کا اطلاق کل سے ہورہا ہے۔
    اس لیے ہر مسلمان جو مغرب میں رہ رہا ہے اسے احتیاظ کرنی چاہیے۔
    کچھ عرصہ پہلے ایک شخص نے جو صرف ایک ٹیکسٹ موبائل پر ایئرپورٹ کے سکورٹی گارڈ دوست کو کیا تھا کہ "ایئرپورٹ پر خیریت ہے نا" تو اس ایک ٹیکسٹ کی وجہ سے اسے پولیس نے پکڑ لیا اور اس کے گھر کے کمپیوٹر سے انہیں اسلامی مود بھی ملا اور اسے 8 سال کی جیل ہوگئی اور وہ اس وقت جیل میں سڑ رہا ہے صرف ایک ٹیکسٹ میسیج کی وجہ سے۔
    اللہ ہر مسلمان کو ان کی فریب سے بچائے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں