اعمال صالحہ کی شرائط

فتاة القرآن نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏اپریل 11, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟
    اورعمل میں کونسی شروط ہوں وہ صالح اوراللہ تعالی کےہاں مقبول ہوتاہے ؟



    الحمدللہ

    حمدوثناکےبعد:


    کوئی بھی عمل اس وقت تک عبادت نہیں بنتاجب تک کہ اس میں دوچیزیں نہ پائی جائیں ۔

    اوروہ دوچیزیں یہ ہےکہ کمال محبت اورکمال تذلل ۔

    اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے:

    { اوروہ لوگ جومومن ہیں وہ اللہ تعالی کی محبت میں بہت سخت ہوتےہیں } البقرۃ /(165)

    اوراللہ تبارک وتعالی نےارشادفرمایاہے:


    { یقیناجولوگ اپنےرب کی ھیبت سےڈرتےہیں } المومنون ۔/(57)

    اوراللہ تعالی نےاپنےاس فرمان میں اسےجمع کردیاہے:

    { بیشک یہ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتےتھےاورہمارےسامنےعاجزی کرنےوالےتھے } الانبیاء ۔/(90)


    توجب اس چیزکاعلم ہوگیاتویہ بھی علم ہوناچاہئےکہ عبادت صرف موحدمسلمان کی ہی قبول ہوتی ہے ۔


    جیساکہ اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے:

    { اورانہوں نےجوعمل کئےتھےہم آئےان کی طرف انہیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا} الفرقان ۔/(23)

    عائشہ رضی اللہ تعالی عنہابیان کرتی ہیں کہ میں نےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ دورجاہلیت میں ابن جدعان صلہ رحمی کیا کرتااورمسکینوں کوکھانا کھلاتا تھاتوکیا اسےیہ کام آئےگا ؟ تورسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
    اسےیہ کوئی نفع نہیں دےگا کیونکہ اس نےایک دن بھی یہ نہیں کہا کہ اےمیرے رب قیامت کےدن میری غلطیاں معاف کردے ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر۔(214)

    یعنی وہ بعث ونشورپراورقیامت پرایمان نہیں رکھتاتھااورنہ ہی وہ اس لئےعمل کرتا رہا کہ وہ اللہ تعالی کےسامنے پیش ہوگا ۔

    پھریہ کہ مسلمان کی عبادت اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک کہ اس میں بنیادی طورپردوشرطیں نہ ہوں ۔


    اول : اللہ تعالی کےلئےاخلاص نیت :

    وہ اس طرح کہ بندےکےسارےاقوال وافعال اوراعمال ظاہری اورباطنی سب کےسب اللہ تعالی کی رضااورخوشنودی کےلئےہوں کسی اورکےلئےنہیں ۔

    دوم : عبادت اس طریقےاورشریعت کےمطابق ہوجس کااللہ تعالی نےحکم دیاہے ۔

    اوروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمتابعت اورپیروی واتباع سےہوگا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےجوکہاہےوہ کیاجائےاورجس سےروکاہےاس سےرکاجائےاوران کی مخالفت نہ کی جائےاورنہ ہی کوئی ایسی نئی عبادت یاطریقہ ایجادکرلیاجائےجوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت نہیں ۔


    اوران دونوں شرطوں کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے:


    { توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہےاسےچاہئےکہ وہ نیک اعمال کرےاوراپنےرب کی عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے } الکہف ۔/(110)

    ابن کثیررحمہ اللہ تعالی کاقول ہے:


    { توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہے } یعنی اس کےثواب اوراچھی جزااوربدلے کی { اسےچاہئےکہ وہ نیک اعمال کرے } یعنی جوکہ اللہ تعالی کی شریعت کےموافق ہوں { اوراپنےرب کی عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے } اوروہ اس سےصرف اللہ تعالی وحدہ لاشریک کاچہرہ اور رضاچاہتاہو۔

    لھذا قبول عمل کےیہ دوضروری ارکان ہیں کہ وہ اللہ تعالی کےلئےخالص اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کےمطابق ہوناچاہئے


    واللہ اعلم .

    شیخ محمد صالح المنجد​
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 20, 2009
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ بہنا!
    بہترین شیئر پیش کی ہے۔
    والسلام علیکم
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    پرفیکٹ سئیرنگ
    اللہ ہمیں دین کا صحیح عمل و شعور بخشے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
     
  4. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    شاباش بھن اچھی تحقیق ھے جزاک اللہ
     
  5. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اعمال صالحہ کی شرائط عنوان ہونا چاہئے تھا شروط عام طورپر عربی لکھنے بولنے کی حد تک ہی شرط کی جمع آتی ہے ورنہ اردو میں شروط کا استعمال شرط کی جمع کیلئے نہیں آتا۔ویسے بھی نامانوس سالگتاہے۔
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    آپ نے بالکل درست فرمایا ہے۔
    میری بھی درخواست ہے کہ تھریڈ کے عنوان میں لفظ شروط کو شرائط سے بدل دیا جائے۔ شکریہ۔
     
  7. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    میں نے ترمیم کر دی ہے مگر موضوع کا نام اب بھی وہی ہے

    میرے ہاتھوں میں نہیں سوری

    ویسے کوئی فرق نہیں پڑتا
    مقصد سمجھنا ہے وہ آپکو بھی آرہی ہے اور مجھے بھی

    ویسے بھی اردو خالص کبھی بھی نہیں رہی
    یا اس میں انگلش کے ہزار الفاظ شامل رہتے ہیں یا عربی کے یا فارسی کے

    پھر بھی اصلاح اور اعتراض کے لئے شکریہ
    ​
     
  8. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیرا یا اختی فی اللہ۔۔واقعہ بہت زبردست موضوع ہے۔۔اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    آلریڈی یہاں‌پر۔۔۔۔مکسڈ لینگیوجز پر ڈسکشنز۔۔۔۔گوئنگ آن ہیں۔۔۔اور آپ۔۔۔عربک کے کمپلیت ورڈز استعمال کرکے۔۔اس موضوع کو زعفران زار بنارہیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اٹس اوکے۔۔۔
     
  11. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    بھیا جب آپ انگلش کا اچار استعمال کر سکتے ہیں تو

    ہم اپنے رسول کی لغت بیچ میں کیوں نہیں لا سکتے؟؟؟:00026:

    اللہ اور رسول کی لغت پر پابندی مجھے قبول نہیں
    ​
     
  12. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    مشکورہ یا اختی العزیزہ

    اللہ یجزاکی الخیر ویسعدک بالدارین

    [​IMG]

    آمین
    ​
     
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    مافی مشکلۃ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نو پرابلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سعودی عرب میں‌اچار کھایا نہیں‌جاتا لیکن۔۔۔یہاں مشکل لینگویجز ضرور بولی جاتی ہیں۔۔۔۔
    جتنا جنازہ لینگویج کا مڈل ایسٹ میں‌نکلتا ہوِِ۔۔۔شائد ہی کہیں‌اور نکلتا ہو۔۔۔۔
    کسی کو ، کوئی آبجیکشن نہیں‌ہے۔۔۔۔فیل فری ٹو مکس عربک ان اردو۔۔
     
  14. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    شاباش :00001:

    آج ہی اچار کھایا ہے :00032:

    مشکور​
    ​
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 26, 2009
  15. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    ویسے کسی نے آج تک اردو میں انگلش مکس کرکے اچار بنانے پر کچھ نہیں بولا ھے لیکن اگر اردو میں عربک مکس ھو جائے تو اعتراض شروع ۔،،،،،،

    اور دوسری بات دنیا کی سب سے آسان زبان بھی وہی ھے جس کو لوگ مشکل زبان کہہ رہا ھے اگر سمجھنے کی کوشش کرے تو ہر بندہ عربی زبان کو بآسانی سمجھ سکتا ھے لیکن کیا کیا جائے کوئی کوشش ہی نہیں کرتا ھے اس پاک زبان کو سیکھنے کی ،،،،
    انگلش زبان اگر کسی کو نہ آئے تو ان پڑھ شمار کیا جاتا ھے لیکن اس زبان کو سمجھنے کی کوشش ھی نہیں کی جاتی جو زبان اھل الجنۃ کی زبان ھے
     
  16. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    صح کلامک۔
     
  17. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 24, 2011
    پیغامات:
    534
    اعمال صالحہ کی شرائط

    یا

    اعمال صالحہ کے شرائط

    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں