کیا ہومیو ادویات جائز ہیں؟

ابو محمد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جولائی 14, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    السلام علیکم
    سوال : کیا ہومیوپیتھک ادویات شرعی نقطہء نظر سے جائز ہیں؟
    بادلیل جواب دے کرعنداللہ ماجور ہوں۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    http://alrahimhomeoclinic.blogspot.com/
    اس ربط کامطالعہ کریں انشائ اللہ کچھ نئ معلومات حاصل ہوں گی۔ اورہوسکتاہے کہ آپ کوآپ کا جواب بھی مل جائے۔
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند کی اردو ویب سائیٹ پر یہ تین فتاویٰ درج ہیں :

    کیا ہم ہومیوپیتھک دوا کے ذریعہ علاج کروا سکتے ہیں؟
    جی ہاں! اس کی گنجائش ہے البتہ اگر کسی دوا کے بارے میں یقینی طور پر یہ معلوم ہوجائے کہ اس دوا میں جو الکوحل ملائی گئی ہے وہ انگور کی کچی شراب، انگور کی پکی شراب ، منقی اور کھجور سے تیار کی گئی ہے تو پھر اس کا استعمال کرنا حرام ہوگا۔
    واللہ تعالیٰ اعلم
    حوالہ

    کیا ہومیوپیتھک دوا کا استعمال جائز ہے یا ناجائز؟
    اگر ہومیوپیتھک دوا میں کسی ناپاک حرام چیز کی آمیزش ثابت نہ ہو، تو استعمال درست ہے۔
    واللہ تعالیٰ اعلم
    حوالہ

    میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ کیا اسلام میں ہومیوپیتھک پریکٹس جائز ہے؟ برائے کرم جواب باحوالہ ارسال کریں۔
    ہومیوپیتھک دواؤں میں اسپرٹ شامل ہوتا ہے، یہ اسپرٹ اگر انگور کشمش کھجور، چھوارے کا نہیں ہے تو استعمال کرنا جائز ہے، اور ڈاکٹر کے لیے ایسی دوا دوسروں کو دینا بھی جائز ہے۔ ہندوستانی دواوٴں میں غالب یہ ہے کہ اشیاء اربعہ مذکورہ کے علاوہ چیزوں (مثلاً گیہوں، آلو، گنا) کا اسپرٹ شامل کیا جاتا ہے، جس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ اور باہر (غیرممالک) سے آنے والی دواوٴں میں احتمال ہے کہ اشیائے مذکورة الصدر کا اسپرٹ شامل کیا جاتا ہو، اس لیے بلاضرورت استعمال کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے۔ بہشتی زیور 9:102، میں تفصیل لکھی ہے، خلاصہ ہم نے اوپر ذکر کردیا۔
    واللہ تعالیٰ اعلم
    حوالہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں