حمد پسندیدہ حمدیہ اشعار

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏جون 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    یہاں ہم اپنے پسندیدہ حمدیہ اشعار لکھ کر اللہ سبحانہ و تعالی کی حمد و ثنا کریں گے
    آمدِ صبح کا جب دیتی ہے پیغام صبا
    ذکر ہوتا ہے گلی کوچہ میں گھر گھر تیرا
    ثبت ہے جس پہ ابراہیم کی مہرِ تعمیر
    ہم نے سجدوں سے بسایا ہے وہ محور تیرا
    صحنِ کعبہ میں کہیں نصب مجھے بھی کر دے
    سنگِ اسود بھی تِرا میں بھی ہوں پتھر تیرا
    شاعر: راسخ عرفانی​
     
    Last edited: ‏جولائی 4, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں تری نوازشوں پر حیران ہو رہا ہوں
    قاری نے مجھ کو سورۃ رحمان ہے سنائی

    مری زندگی کا حاصل تری یاد بن گئی ہے
    ترے فضل کی تمنا مرے دل میں ہے سمائی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے سانسوں سے تیرے نام کی خوش بو آئے
    حمد و مدحت میں کٹے وقت زیادہ میرا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اللہ ترے سوا کوئی قابل بندگی نہیں
    اللہ ترے گدا ہیں سب تخت نشین و تاجدار

    اللہ ترے غلام کو کوئی بھی خوف و غم نہیں
    اللہ ترے غلام پر شاہوں کے تاج ہیں نثار ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    خطائیں دیکھ کر بھی عطائیں کم نہیں کرتا
    میں اکثر سوچتا ہوں میرا رب مہربان کتنا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہے یہ کرم ترا کافی مجھے ہے ناز اس پر
    کہ تیرے دَر کے سِوا میں کہیں گیا ہی نہیں

    ترے سِوا کوئی دعوی کرے خُدائی کا
    میں ماننا تو کجا اس کو جانتا ہی نہیں ​
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آسمانوں پہ ستاروں کوسجاتا تو ہے
    اور مہتاب کا فانوس جلاتا تو ہے
    یہ تری شانِ کریمی ہے کہ ہر بندے پر
    عقل و حکمت کے خزینوں کو لٹاتا تو ہے

    محسن احسان​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    صبر کی منزلوں میں ہوں نالۂ نارسا نہیں
    اُس کی دعا ہو مسترد جس کا کوئی خدا نہیں​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جینا وہ کیا کہ دِل میں نہ ہو تیری آرزو
    باقی ہے موت ہی دلِ بے مدعاّ کے بعد
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گرم رت میں سحاب کی صورت
    سایہ گستر رہا خیال ترا

    زخم بڑھنے لگے جونہی حد سے
    برسا مینہ بن کے اندمال ترا

    ماہ و انجم سے ایک جگنو تک
    رونق افروزہے جمال ترا

    ہر مرض کا علاج تیرا غم
    اچھا خوشیوں سے ہے ملال ترا

    شاعر: راسخ عرفانی​
     
  11. عائشہ مرتضی

    عائشہ مرتضی نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 28, 2019
    پیغامات:
    13
    ہر ایک شۓ میں جھلک وہ اپنی
    ربوبیت کی دکھا رہا ہے
    نظام اس کائنات کا جو
    بحسن و خوبی چلا رہا ہے
    وہ مالک رزق ہر نفس ہے
    کسی کو رکھتا نہیں ہے بھوکا
    امیر ہو یا غریب بندہ
    وہ ہر کسی کو کھلا رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. عائشہ مرتضی

    عائشہ مرتضی نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 28, 2019
    پیغامات:
    13
    سو تخیل کے آئینے بدلے
    عکس اسکا ہی جابجا نکلا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا عائشہ بہت خوب!
     
  14. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    وہ میرے عیب چھپا لیتا ہے
    ورنہ کیا کیا نہیں ہوتا مجھ سے
    سلمان باسط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    تُو تو شَہ رگ کے پاس تھا، لیکن
    طے ہمیں سے یہ فاصلہ نہ ہوا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    کسی کی مشکلوں میں تو، کسی کے کام جانا
    تیری ناممکنوں کو وہ کبھی ممکن بنا دے گا
    اتباف ابرک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں