بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب بلیک واٹر کا خفیہ سروے

m aslam oad نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏ستمبر 10, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    بھارتی ریاست راجستھان میں کسی خاص مشن پر مونا باؤ تک امریکی بلیک واٹر کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں خفیہ سروے کررہے ہیں۔ جنگ کے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلیک واٹر کے اس سروے وفد کا ہفتہ بھر کا قیام بی ایس ایف مونا باؤ کے کیمپ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک واٹر کے لوگ سندھ اور بلوچستان کے اندر بھی سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان، پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر ایک اندازے کے مطابق 2ہزار سے زائد امریکی بلیک واٹر کے کارندے اپنی خطرناک خفیہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ امریکا کی یہ نیم خفیہ کمانڈوز جیسے گوریلے راجستھان میں عین پاکستان کے بالکل قریب مونا باؤ کیا لینے آئے ہیں اس بارے میں جے پور میں مقیم ایک ذمہ دار شخص نے بتایا ہے کہ انڈیا میں بلیک واٹر کا آنا نیا نہیں ہے۔ 2برسوں سے وہ یہاں رہ کر پاکستان کے بارے میں اپنے مشن ٹاپو کیلئے کام کررہے ہیں۔ شاید ان کا اگلا ہدف سندھ کے اندر بڑھنے والی بے چینی کے بعد اپنے اہداف کو ٹارگٹ کرنا ہوسکتا ہے۔ اس لئے کہ مونا باؤ میں بلیک واٹر کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    www.vopakistan.com
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں