گاتا رہے میرا دل ۔۔۔

باذوق نے 'لطائف' میں ‏اگست 23, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    گاتا رہے میرا دل ۔۔۔

    ہمارے ایک دوست نے ایک دفعہ ہم سے فرمایا کہ اُن کے ایک برادرِ نسبتی ایک اسکول میں ملازم ہوئے تو ایک دن وہ اپنے اُسی سالے سے ملنے اس کے اسکول گئے۔ وہ اپنے تقرر پر کچھ خوش تھے اور کچھ اداس۔ اداسی کی وجہ پوچھی گئی تو ایک ناکام سی مسکراہٹ کے ساتھ جھینپ کر خاموش ہی رہے۔ ہمارے دوست نے بھی اسکول کی پرانی عمارت کا اندازہ لگاتے ہوئے زیادہ نہیں کریدا۔
    اتفاق سے اُسی وقت ہمارے دوست کو '' فطری ضرورت '' محسوس ہوئی۔ انہوں نے اپنے سالے سے اسکول کے بیت الخلاء کا راستہ دریافت کیا۔
    جواب ملا : '' بھائی جان، آپ کو گانا تو آتا ہے ناں ؟ ''
    ہمارے دوست نے جھلا کر ایک برہم نظر اُن پر ڈالی تو انہوں نے بوکھلا کر راستہ بتا دیا۔
    پھر ہمارے دوست نے مسکراتے ہوئے فرمایا :
    '' یار ، جیسے ہی میں بیت الخلاء کے اندر داخل ہوا ، خودکار طور پر میرے منہ سے نغمے جاری ہو گئے ... اور فارغ ہو کر باہر نکلنے تک ... '' گاتا رہے میرا دل ...'' کی صورت ہو گئی تھی ... ''
    بات کچھ ہماری سمجھ میں نہیں آئی لہذا ہم ہونقوں کی طرح ان کے چہرے کو تکتے رہے۔ ہمارے دوست نے ہنستے ہوئے یوں راز آشکار کیا کہ :
    '' یار ... بات دراصل یہ تھی کہ بیت الخلاء کے دروازے کو چٹخنی ہی نہیں تھی ۔ ''
    حقیقت جان کر ہمارے حلق سے بھی قہقہے پھوٹ نکلے۔

    چند دن قبل ہمارے یہی دوست ایک خوش خبری کے ساتھ ملے کہ اُن کا بھی تقرر ایک سرکاری اسکول میں ہو گیا ہے۔ ہمارے ذہن میں ان کے سالے کے اسکول کا '' سانحہ '' تازہ تھا ، لہذا ہم نے چھوٹتے ہی معنی خیز الفاظ میں دریافت کیا کہ بھائی، اسکول میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تو ہے ناں ؟
    وہ کچھ سمجھے کچھ نہ سمجھے۔ سر ہلاتے ہوئے بولے :
    '' ہر سرکاری اسکول میں ٹوائلٹ کا مسئلہ ہوتا ہی ہے یار ... اب یہ اتنا بڑا مسئلہ سمجھا نہیں جانا چاہئے ... ''
    ہاں ، ہاں ... اور ویسے بھی آپ کو گانوں کی خوب مشق ہے ... '' ہم نے اپنی بے ساختہ ہنسی کا گلا گھونٹتے ہوئے طعنہ دیا۔ وہ مسکینی سے سر ہلاتے ہوئے بولے :
    '' نہیں یار ۔ مشق کی بات نہیں ۔ مجھے ایک نہ ایک طالب علم کو بہر صورت ٹوائلٹ کے باہر کھڑا رکھنا ہی پڑتا ہے احتیاطاً ۔ ''
    بات ہماری سمجھ میں نہیں آئی اور ہمارے اصرار پر بھی انہوں نے وضاحت نہیں کی۔
    یہ حقیقت تو ہم پر بہت بعد میں روشن ہوئی کہ اُن کا تقرر دراصل '' سماعت سے محروم '' افراد کے اسکول میں ہوا تھا!!
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    کیا بات ہے
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  5. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    :em: بہت خوب باذوق بھائی ، مزا آگیا
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بہت خوب ۔
    کیا ذوق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باذوق بھائی۔
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    باذوق کیا کہنے آپ کے۔۔۔
    گریٹ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں