ہنسو' ہنساؤ ورنہ مسکراؤ

عمران شناور نے 'متفرقات' میں ‏نومبر 4, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    :00031:
    ایک بچہ پیدا ہوتے ہی نرس سے پوچھنے لگا
    یہاں اندھیرا کیوں ہے؟
    نرس نے کہا: بجلی گئی ہوئی ہے
    بچہ: او شِٹ!
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    پاکستان!
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 4, 2009
  2. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    بہت اچھے عمران بھائی،بچے کو تہ آتے ہی پتہ چل گیا
     
  3. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    ایک آدمی برف کا ایک بڑا ٹکڑا سامنے رکھے بڑے غور سے اسے دیکھے جا رہا تھا۔

    اس کے دوست نے پوچھا " اتنے غور سے کیا دیکھ رہے ہو؟"

    بولا " یار میں یہ دیکھ رہا کہ یہ لیک کہاں سے ہو رہی ہے؟"
     
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بڑے شہروں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ اگر ذرا کچھ ہوتو بھیڑ اکٹھی ہو جاتی ہے۔
    ایک صاحب کافی دیر سے اوپر کی سمت غور سے دیکھ رہے تھے۔
    ایک نیا آنے والا یہ دکھ کر رک گیا کہ صاحب کیا دیکھ رہے ہیں۔
    ایک اور آیا وہ بھی اوپر کی طرف دیکھنے لگا کہ ماجرا کیا ہے؟
    دیکھتے دیکھتے بھیڑ سی لگ گئی، ایک سے نہ رہا گیا تو پوچھا بھائی کیا ہوا ہے؟ آپ سب اتنی دیر سےاوپر کیا دیکھ رہے ہو؟
    اس نے کہا میرے سے پہلے یہ شخص تھا، اس نے دوسرے کو بتایا، جب پوچھتے پوچھتے وہ پہلے شخص کے پاس پہنچا اور پوچھا کہ
    صاحب یہ آپ لوگ اتنی دیر اوپر ہی دیکھے جا رہے ہو، ماجرا کیا ہے؟ اس پر اس نے کہا
    بھائی میں کچھ نہیں دیکھ رہا میری تو گردن ہی ایسی ہے۔
     
  5. محترم فراز

    محترم فراز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2009
    پیغامات:
    27
    س- کیا اسلام میں لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹے لطیفے کہنے کی اجازت ہے ؟؟؟

    ج -
    قال رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم:
    "ويل للذي يحدث فيكذب ليضحك بہ القوم ويل لہ ويل لہ "
    رواہ احمد وابوداود والترمذي وحسنہ الالباني

    رسول صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:
    ویل ہے اس کے لیے جو لوگوں‌کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولے ، بربادی ہے اس کے لیے ہلاکت ہے اس کے لیے
     
  6. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    مجھے عمران بھائی کی پوسٹ پڑھ کر بر جستہ یاد آ گیا اس لیے لکھ مارا
    یہ حدیث یاد دلانے کا شکریہ بھائی نکسٹ ٹائم ایسا نہیں ہوگا۔
     
  7. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    محترم فراز! حدیث شریف اقتباس کرنے کے لے شکریہ

    یہ لطیفے نہ تو میں نے بنائے ہیں اور نہ ہی‌ alex نے ہم اس کا اقرار کرتے ہیں۔ اگر ہم کہیں کہ یہ ہم نے بنائے ہیں تو یہ جھوٹ ہوگا اور جھوٹ حرام ہے۔ یہ لطیفے تو صرف ایک دوسرے کو ہنسانے کے لیے ہیں دل آزاری کے لیے نہیں۔
    اگر ہر چیز کو مذہب کی رو سے دیکھا جائے تو 99 فیصد کام ایسے ہو رہے ہیں جن کی ہمارا مذہب ہمیں اجازت نہیں دیتا۔
    بہر حال لطیفوں کو لطیفوں کی‌ حد تک ہی رکھا جائے کہ ہم لوگ اس قابل نہیں کہ مذہب پر بحث کریں اس لیے
    مذہب پہ بحث میں نے کی ہی نہیں
    اتنی عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
     
  8. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    لیکن عمران بھائی جہاں اللہ اور اس کے رسول کی بات آ جائے امنا و صدقنا
    99 % کام کا تعلق اگر مذہب سے نہیں تو ان کے انجام دینے والوں‌سے بھی ہمارا مذہب بری ہے اور آخرت میں ان کی شامت آنی ہے۔
    بات آپ کی ہے "محترم" بھائی ہم دونوں کو نصیحت کر ہے ہیں باقی 99 بھاڑ میں جائیں ہمیں ہمارے پیارے اللہ کی اور اس کے حبیب کی بات مل گئی ہم نہیں کریں گے۔ اور ایسا نہیں سوچنا چاہیے کہ صرف میرے نہیں کرنے سے کیا ہوگا۔ مثلا ایک برائی بھی ہم سے رکتی ہے، تو 1% تو برائی کم ہوئی؟؟
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    رہا سوال مذہبی معاملات میں نہ بولنے کا تو بھائی میں خود بھی اس معاملے میں خود ناقص العقل ہی سمجھتا ہوں لیکن کچھ جو بنیادی چیزیں معلوم ہیں اگر اس پر کہیں بھی غلط سنتا ہوں تو رہا نہیں جاتا عربی نہیں تو اردو متن میں بول ہی پڑتا ہوں۔
    بھائی، جتنی باتیں میں نے اوپرلکھیں میری رائے ہے میں کسی پر کوئی حکم نہیں لگاتا پلیز کوئی غلط مطلب مت نکالنا
    اللہ مجھے اور آپ کو دین کی سمجھ دے
     
  9. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ری
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 5, 2009
  10. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    اللہ مجھے اور آپ کو دین کی سمجھ دے[/size][/color][/font][/quote]

    آمین
     
  11. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    جس نے بھی میرا یہ تھریڈ 'لطائف' میں سے 'متفرقات' میں تبدیل کیا ہے نہایت مودبانہ گذارش ہے کہ اس تھریڈ کو مقفل کر دیں۔ شکریہ
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    برادر محترم کول ڈاؤن
    کسی نہ کسی وجہ کے تحت۔۔۔۔ہی ہمارے نظما حضرات نے آپکے تھریڈ کو مقفل کیا ہوگا اسلئے ہم ان پر ٹرسٹ رکھ کر استفسار کریں۔۔۔نہ کہ جذبات میں آئیں۔۔
    یہ میری فرینڈلی ریکوسٹ ہے۔۔۔۔امید کہ کچھ خیال نہ فرمائیںگے۔۔۔۔
    نظما حضرات سے گذارش ہے کہ۔۔۔وہ عمران بھائی کو مناسب اور تشفی بخش جواب مرحمت فرماکر۔۔۔ریلاکس کریں۔۔۔
    برادر
     
  13. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    تیری طرح ملال مجھے بھی نہیں رہا
    جا اب ترا خیال مجھے بھی نہیں رہا
    ارے پُرخلوص میاں!
    نارسائی سے دم رکے تو رکے
    میں‌کسی سے خفا نہیں ہوتا
    میں نے اپنی پوسٹ دوبارہ پڑھی ہے مجھے تو کہیں ایسا نہیں لگا کہ میں نے غصے میں کچھ لکھا ہے اور میری تھریڈ تو مقفل بھی نہیں ہوئی تبھی تو آپ نے اپنا پیغام ارسال کیا۔ میں تو اپنی اس تھریڈ کو مقفل کرنے کی مودبانہ گذارش کر رہا ہوں۔ اگر پیاری انتظامیہ یہ کر گزریں گیں تو ٹھیک ورنہ
    سامنے سب کے نہ بولیں گے ہمارا کیا
    چھپ کے تنہائی میں رو لیں گے ہمارا کیا ہے
    گلشن عشق میں ہر پھول تمہارا ہی سہی
    ہم کوئی خار چبھو لیں گے ہمارا کیا ہے
    عمر بھر کون رہے ابرِ کرم کا محتاج
    داغِ دل اشکوں سے دھو لیں گے ہمارا کیا
    اپنی منزل تو سرابوں کا سفر ہے باقی
    ہم کسی راہ پہ ہو لیں گے ہمارا کیا ہے
    Don't takeچِنتا:00026:
    رہی بات مطمئن ہونے کی تو میں مطمئن ہوں کیونکہ میں نے یہ تھریڈ لطائف میں وہ لطیفے پوسٹ کرنے کے لیے کھولی تھی جو مجھے اچھے لگے۔ ظاہر بہت سے دوستوں نے اپنی اپنی تھریڈ کھولی ہے لطیفوں کے لیے میں نے بھی کھول دی جسے فراز صاحب نے ہمارے پیارے دین اسلام کے صراط مستقیم پر چلتے ہوئے کبھی کبھی ہنسنے سے بھی منع فرما دیا جس میں ان کا قائل ہوں
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 18, 2009
  14. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    فی الوقت سب کچھ بھول کر۔۔آپ پھر سے اپنے تھریڈ کو چار چاند لگانا شروع کردیں۔۔۔یار
     
  15. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    ایک پٹھان نے اپنے بچے کا نام انڈیا رکھ دیا
    دوست نے پوچھا :آپ کو انڈیا سے نفرت ہے پھر آپ نے بچے کا نام انڈیا کیوں رکھا؟
    پٹھان نے جواب دیا:ہم ساری دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ پٹھان انڈیا کا باپ ہے۔
     
  16. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    دو چوہے درخت پر بیٹھے تھے
    نیچے سے ہاتھی گزرا
    ایک چوہا ہاتھی پر جا گرا
    ہاتھی رک گیا
    دوسرا چوہا بولا
    دبا کے رکھ سالے کو میں بھی آتا ہوں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں