قربانی کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔۔۔

جاسم منیر نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏نومبر 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    السلام علیکم
    ویسے تو ماشاء اللہ میرے بھائی اور بہنوں نے بہت تفصیل کے ساتھ قربانی کی فرضیت اور فضائل پر روشنی ڈالی۔ میں صرف کچھ باتوں کی طرف آپ سب کی یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں۔
    1۔ جہاں تک ممکن ہو قربانی اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپنے ہاتھ سے چھری چلائیں، حوصلہ نہیں‌ہے تو حوصلہ پیدا کریں۔ یہ قصائی وصائی کے چکر میں‌نہ پڑیں۔

    2۔ چھری کو اچھی طرح تیز کر لیں، ایک دن پہلے ہی ساری تیاری مکمل کر لیں۔

    3۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ جب گردن پر چھری چلا چکے ہوتے ہیں تو اس کے بعد گردن کی ایک خاص ہڈی پر (مجھے اس کا نام یاد نہیں آ رہا ابھی ) چھری کی نوک مارتے ہیں اور ساتھ ہی گردن کو بھی مروڑتے ہیں، ساتھ میں گھر کا دوسرا بندہ پانی بھی گرا رہا ہوتا ہے۔ ایسا ہرگز نہ کریں، کیونکہ اس سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔ اسی لیے اکثر لوگوں سے جانور کی ٹانگیں بھی چھوٹ جاتی ہیں۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ جب شہ رگ کٹ جائے تو بس خون اچھی طرح نکل جانے دیں ۔ اور پانی نہ گرائیں۔ اس سے جانور کو بھی تکلیف نہیں‌ہو گی اور وہ تڑپے گا بھی نہیں۔

    یہ کچھ یاد دہانی تھی جو میں نے ضروری سمجھا کہ آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ اگر کسی اور بھائی کے پاس کچھ مزید معلومات ہوں تو ضرور شیئر کیجئے گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 26, 2009
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  2. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جزاک اللہ بھائی
     
  3. عادل سہیل

    عادل سہیل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2008
    پیغامات:
    48
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا ، جاسم بھائی ، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو ہر اچھی بات کہنے سننے ماننے کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ
    جزاك الله خيرا وبارك فيك ۔
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بہت اہم معلومات ہیں۔

    چند مزید باتیں یاد رکھیں۔
    چھری دائیں ہاتھ سے چلائیں
    چھری چلانے سے پہلے بکرے کی گردن پر پاؤں رکھ لیں
    بائیں ہاتھ سے بکرے کا منہ مضبوطی سے بند کر کے رکھیں۔ بعض احباب بکرے کی داڑھ میں‌انگوٹھا داخل کرتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے لیکن ایکسرٹ آدمیوں کے لیے۔ خبردار بکرے کے دانتوں میں انگوٹھا نہیں دینا بلکہ دانتوں سے پیچھے جہاں دانت نہیں ہوتے وہاں انگوٹھا دینا ہے۔ ورنہ آپ کا انگوٹھا گیا۔
    بکرے کا کان جہاں سر سے جڑا ہوتا ہے، وہاں پر کان کے اس حصے کی سیدھ میں گردن پر چھری چلائیں جو نیچے کی جانب ہے۔ یہ وہ مقام ہے کہ یہاں چھری چلائیں گے تو سیدھا چھری شہ رگ کو کاٹتی ہوئی ، بکرے کے منکے یعنی اس حصے تک پہنچے گی جو دماغ اور باقی جسم کو جوڑتا ہے۔ اسی کو چھڑوانے کا جاسم بھائی کہہ رہے تھے لیکن اس کے لیے خون پوری طرح بہہ لینے دیں۔ ورنہ بکرے کو تو تکلیف ہو گی ہی، بلکہ اس کا خون بھی اندر ہی جم جائے گا جو کہ کیمیکل اعتبار سے انتہائی خطرناک چیز ہے۔
    اس کے بعد بکرے کی گردن اتار لیں
    پھر پچھلی ٹانگوں سے کھال اتارنا شروع کریں اور بکرے کو لٹکا لیں
    کھال آدھ گھنٹے سے پہلے اتار لیں ورنہ بکرا ٹھنڈا ہو گیا تو کام گیا۔
    کھال پر کوئی کٹ یا گوشت نہ لگا رہنے دیں۔
    بکرے کی کھال قصائی کو ہر گز نہ دیں کیونکہ کھال بھی قربانی کا ہی ایک حصہ ہے اور اکثر قصائی حضرات اس کے مستحق نہیں ہوتے۔ بلکہ بکرے کی کھال "موحدین" کو دیں۔
    گوشت بناتے وقت پتہ لیک نہ ہونے دیں، ورنہ سارا گوشت خراب اور کڑوا ہو جائے گا۔
    اکثر لوگ تلی کو ضائع کر دیتے ہیں جب کہ یہ حلال ہے۔
    گوشت بناتے وقت جوڑوں کو چھری سے آرام سے چھڑوائیں۔ قصائی حضرات یا اناڑی حضرات ایسے ہی جلدی میں ہڈیاں کاٹ دیتے ہیں جس کی وجہ سے گوشت پکتے وقت ہڈیاں علیحدہ اور گوشت علیحدہ۔

    مزید کوئی ٹپ درکار ہو تو ضرور پوچھئے گا
    اور ایک بات
    چھری چلانے سے پہلے تکبیر ضرور کہیں
    ہاں اگر آپ کے پاس اونٹ ہے تو اس کا اگلا گٹھنا باندھ لیں۔ اور برچھی سے اس کو نحر کریں۔ لوگ اونٹ نحر کرتے ہوئے اتنے مظالم کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ اللہ کی پناہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اور ہاں تکبیر خود پھیریں یعنی خود ذبح کریں کیونکہ اکثر قصائی یا تو موحد نہیں ہوتے یا پھر تکبیر نہیں پڑھتے
     
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا اہل الحدیث بھائی، آپ نے تو ماشاءاللہ کافی تصیل سے بیان کر دیا اور ہر ہر پوائنٹ قابل غور اور قابل عمل ہے۔
     
  9. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ،
    بہت مفید معلومات کے لئے شکریہ۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ،
    بہت مفید معلومات کے لئے شکریہ۔
    جزاک اللہ خیرا۔جاسم بھائی
    جزاک اللہ خیرا۔اہل حدیث بھائی
     
  11. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بھائی جاسم منیر اور بھائی اہل حدیث آپ دونوں کو اللہ سبحانہ و تعالی جزا الخیر عطا فرمائے آمین یا رب
     
  12. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ

    جزاك الله خيرا
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك الله خيرا ،بالكل درست ، قربانى خود ہی كرنى چاہیے، اپنے ہاتھ سے ۔۔۔۔ تاكہ کبھی حملہ آور فوج كا فوجى ذبح كرنا پڑ جائے تو مسئلہ نہ ہو۔ اس كو تكبير كی ضرورت نہيں ہوگی۔
    بہت سے علاقے جہاں انسان فطرت كے قريب ہيں اور مصنوعى نزاكت كا شكار نہيں ہوئے خواتين بھی جانور خود قربان كر ليتى ہيں۔
     
  14. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جی بالکل درست فرمایا سسٹر۔
    ہمارے علاقے میں الحمد للہ واحد ہمارا محلہ ہے ۔جہاں ایک عورت جانور کو خود اپنے ہاتھوں سے زبح کرتی ہے۔یہ اعزاز صرف اس اہل توحید عورت کو حاصل ہے۔
    اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عقیدہ توحید انسان میں قوت اور ہمت پیدا کرتا ہے۔اور شرک و بدعات بزدلی کی طرف لے جاتے ہیں۔
     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  16. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں