انڈیا کے لیے ولن، پاکستان میں معصوم

m aslam oad نے 'متفرقات' میں ‏نومبر 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید دو ایسی متحارب قوموں کے درمیان وجہ نزاع ہیں جو ایٹمی طاقتیں بھی ہیں اور ایک دوسرے کی مخالفت میں ان سے کچھ بھی بعید نہیں ہے۔

    گزشتہ بیس برس میں ہندوستان میں ہونے والے شدت پسندی کے تقریبا تمام بڑے واقعات میں حافظ محمد سعید کو مورد الزام قرار دیا گیا۔

    ممبئی حملوں سے لیکر پارلیمنٹ پر حملے تک بنگلور اور حیدر آباد سے لیکر گجرات اور کلکتہ تک شدت پسندی کے ڈیڑھ سو سے زائد واقعات میں انہیں ملوث قرار دیاگیا لیکن وہ یا ان کی جماعت پاکستان میں کسی ایک بھی پر تشدد واقعہ میں ملوث نہیں پائی گئی اور پاکستانی حکومت نے ان کے خلاف ایک بھی ایسا ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا جس کی بنیاد پر انہیں ان کے گھر پر ہی نظر بند کیا جاسکتا۔

    ممبئی حملوں کے بعدجب پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ (خصوصاامریکی دباؤ) پڑاتو پاکستان نے حافظ سعید کو ان کے پانچ ساتھیوں سمیت نظر بند کردیا تھا لیکن یہ نظر بندی چھ مہینے سے زیادہ نہیں چل سکی کیونکہ حکومت پاکستان نے عدالت میں ایسا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کیا جو ان کی نظر بندی برقرار رکھنے کا جواز بن سکے۔

    امریکہ میں پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات سے پہلے اس سال ستمبر میں حافظ سعید کے خلاف چندہ مانگنے کے الزامات کے تحت دو مقدمات اس بنیاد پردرج کیے گئے کہ ان کی جماعت کالعدم ہے۔

    یہ فوجداری مقدمات عدالت عالیہ میں گئے تو میڈیا پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کی جماعت تو کالعدم ہی نہیں ہے اور اس بارے میں پاکستانی وزیر داخلہ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔یہ مقدمات بھی خارج ہوگئے۔

    اس سال چوبیس جون کو بھارتی ہائیکورٹ نے حافظ سعید سمیت بائیس پاکستانیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکومت ہند نے ان کی حوالگی کامطالبہ بھی کیا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔

    پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ انہیں پہلے ہی بے گناہ اور معصوم قرار دیکر ان کی نظر بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے اور حکومت پاکستان کے ترجمان کےبقول ہندوستان نے ایسے کوئی ثبوت ہی ان کے حوالے نہیں کیے جن سے یہ ثابت ہوسکے کہ وہ کسی بھی معاملے میں گناہ گار ہیں۔

    حافظ محمد سعید کے خلاف انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کیے ہیں اور ان کے وکیل اےکے ڈوگر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان ریڈوارنٹ کا اجراء اپنی جگہ لیکن یہ اختیار حکومت پاکستان کے پاس ہے کہ وہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کرے یا نہ کرے اور ظاہر ہے کہ اب تک حکومت کا فیصلہ انہیں گرفتار نہ کرنے کا ہے۔

    امریکہ اور بھارت انہیں دہشت گرد قرار دے چکا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ ان دونوں ممالک کا مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے نہ صرف انڈیا بلکہ امریکہ تک اس معاملے میں بظاہر بے بس دکھائی دیتا ہے۔

    حالانکہ اسی پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے دور میں سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

    پاکستان سے پکڑے جانے والے یوسف رمزی کو امریکہ میں سزائے موت ہوئی جبکہ عافیہ صدیقی کا مقدمہ آج بھی امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    اب صورتحال یہ ہے کہ حافظ سعید ایک آزاد اور معزز شہری کی حثیت سے زندگی بسر کررہے ہیں ان کے خلاف تمام مقدمات ختم ہوچکے ہیں۔

    ان کے گھر کےباہر پولیس کی نفری تعینات ہے لیکن ان کے وکیل اے کے ڈوگر کا کہنا ہے کہ یہ ان کی سکیورٹی کے لیے ہے اور اگر حکومت انہیں کسی مقام پر خطبہ دینے سے منع کرتی ہے تو بھی ان کی حفاظت مقصود ہوتی ہے۔

    مبصرین کاکہنا ہے کہ حافظ سعید اور ان کی جماعت کے بارے میں پاکستان ہر ملکی غیر ملکی دباؤ کو بالآخر اس لیے جھٹک دیتا ہے کہ وہ اس پاکستانی سٹیبلشمنٹ کی سوچ کی عملی شکل ہے جس پر پنجابی سول وملٹری بیوروکریسی کا غلبہ ہے اور جس کی گھٹی میں انڈیا دشمنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

    وہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی پہلی جہادی تنظیم کے پنجابی سربراہ ہیں اور جو بین الاقوامی ایجنڈا رکھتی ہے۔

    انہیں امریکہ یا شیعہہ آبادی والے ایران سے براہ راست کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم ان میں بھارت کی مخالفت اس قدرشدید ہے اس دشمن کا دوست بھی ان کا دشمن ہے چاہے وہ امریکہ جیسی سپر پاور ہی کیوں نہ ہو۔

    حافظ محمد سعید انڈیا کے ٹکڑے کرکے اس ملک میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے تئیں آزاد کرانا چاہتے ہیں، انڈیا کی حکومت انہیں دہشت گردقرار دیتی ہے اور بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد انہیں ایسا ہی سمجھتی بھی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں مذہبی ذہن رکھنے والے جہاد پسند طبقے میں وہ ایک ملنساراور ایسی انسان دوست شخصیت ہیں جن کے ہزاروں کارکن ہر آفت میں عوام کی مدد کرنے اور ان کی جانیں بچانے میں سب سے آگے ہیں۔انہیں اور ان کے کارکنوں کوپاکستانی اسٹیبلشمنٹ میں خاص سوچ رکھنے والے ملک کی دوسری دفاعی لائن قرار دیتے ہیں۔

    دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی پراکسی وار میں ان سے منسوب کارکن انڈین ’را‘ کا منہ توڑ ’آئی ایس آئی جواب‘ ہیں۔

    ان کے بیشتر کارکن ایسے پنجابی باشندے ہیں جو انڈیا پر ایک خدا کی حکمرانی کے قیام کے لیے جان لے بھی سکتے ہیں اور دے بھی سکتے ہیں۔

    ایسے ہی کچھ شدت پسندوں نے کارگل کی پہاڑیوں میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ انڈین آرمی سے لڑائی کی اور ہلاکتیں پیش کیں۔ یہ وہ وقت تھا جب دونوں ملکوں میں ایک وسیع جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی۔

    اس کے علاوہ انڈین پارلیمان پر حملہ اور ممبئی کاقتل عام دوایسے بڑے واقعات ہیں جن کا الزام حافظ سعید پر لگا اور جن کے نتیجے میں دو ملک ایک خوفناک جنگ کے دہانے تک پہنچ گئےتھے۔

    پاکستان میں ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ہر طرح کی مذہبی جہادی تنظیموں کی بیخ کنی ضروری ہے۔انہی لوگوں کا خیال ہے کہ لشکر طیبہ جیسی شدت پسند تنظیم کے بانی کی اگر سرکاری سرپرستی ہورہی ہے تو اس کاخمیازہ اسی طرح بھگتنا ہوگا جیسے افغان جہاد کے اثرات آج سامنے آرہے ہیں۔

    بعض مبصرین کے نزدیک حافظ سعید اور ان کی جماعت ایک ایسے ٹائم بم کی طرح ھیں جو جوکسی بھی وقت پاکستان اورہندوستان میں تباہی کا سبب بن سکتے ہیں لیکن بعض دیگر مبصرین کے خیال میں مسئلہ صرف حافظ سعید کی ذات کا نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ وہ زہریلی سوچ ہے جو دونوں ملکوں کی اسٹیبلشمنٹ میں ایک دوسرے کے خلاف پائی جاتی ہے۔



    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/11/091125_hafiz_saeed.shtml
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 26, 2009
  2. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    ان کے متعلق میں ابھی کچھ نہیں کہ سکتا کیونکہ مجھے کچھ ایسی انفارمیشن ملی ہے جو میں کنفرم ہونے تک بتا نہیں سکتا ،ویسے باقی لوگ ان کے متعلق کومنٹس دیں ۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    کوئی کمنٹس دے یا نہ دے، میں تو ضرور کہوں گی کہ یہ بی بی سی کا زہریلا پراپیگینڈہ ہے۔ نریندر مودی ، بال ٹھاکرے ، ایل کے اڈوانی جیسے سائیکو کیسز کے مقابلے میں حافظ سعید سو فی صد معقول انسان ہیں ۔ ان کے نظریات سے اختلاف ممکن ہے ، مگر وہ قابل فہم انسان ہیں ۔ جب کہ بی بی سی انتہائی پیچیدہ، ناقابل فہم قسم کا ادارہ ہے جو خبروں سے زیادہ برین واشنگ کے لیے بائیسڈ مواد فراہم کرتا ہے ۔
     
  4. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    میری نظر میں تو ایسا مسلمان معقول نہیں ہو سکتا جو خود کو غاصبانہ و متعصبانہ سیاست کی بھینٹ چڑھائے اور اس کی دلیل میں قرآن و سنت کو ہاتھ میں تھامے۔ بےگناہ انسانوں کے قتل و غارتگری میں تعاون دینے والا کچھ اور ہوتا ہو تو ہو لیکن معقول نہیں ہو سکتا۔
    ہاں یہ بالکل درست ہے کہ سیر کو سوا سیر کی طرز پر اگر اڈوانی مودی ٹھاکرے کے بالمقابل کوئی مخالف ملک کسی اور کو اپنی طرف سے ٹھہرائے تو یہ جائز ہے۔
    بےگناہ انسانیت کا قتل چاہے مسلمان کی طرف سے ہو یا ہندو یہودی کی جانب سے ۔۔۔۔ یکساں طور باعث مذمت ہونا چاہئے۔
     
  5. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    صد فیصد درست کہا ہے !!
    یہ سارا معاملہ دونوں ملکوں کی اسٹیبلشمنٹ کی زہریلی سوچ کا ہے جس کا اثر لازمی طور پر عام آدمی پر بھی پڑتا ہے۔
     
  6. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    عین سسٹر میں بی بی سی کی وجہ سے کچھ کہنے سے اجتناب نہیں کر رہا بلکہ ایک بات جو مجھے میرے ایک دوست نے بتائی تھی لیکن میں نےاس وقت یقین نہیں کیا تھا اب ایک کتاب میں میں نے خود پڑھا ہے ،میں مانتا ہوں کہ حافظ سعید اچھے انسان ہیں لیکن جب سے میں نے وہ بات سنی اور ایک کتاب میں دیکھی یے اس وقت سے میرا ذہن حافظ سعید سے متعلق الجھن کا شکار ہے ،وہ کتاب پاکستان میں بین ہو گئی ہے ،اس لیے کسی کو اس بتاب کا علم نہیں ، اندر کی بات پتہ کرنا بہت مشکل ہے خیر میں ابھی بھی ان کو ایک اچھا انسان سمجھتا ہوں ۔اور حیدر آبادی صاحب آپ اپنا موقف ذرا واضح کریں۔اور اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ حافظ سعید صاحب بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور یہ بھی واضح کریں کہ یہاں بے گناہ افراد سے آپ کی کیا مراد ہے؟
    شکریہ
    شکریہ
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479

    کون سے بے گناہ انسان ؟ شاید کشمیر میں سیر وتفریح کرنے والے معصوم بھارتی فوجی ؟ یا گجرات ، احمد آباد، گودھرا میں غارت گری کرنے والے سادہ مزاج ہندو ؟
     
  8. saad667

    saad667 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2008
    پیغامات:
    82


    عین سسٹر نےبلکل ٹھیک کہا

    حیدر آبادی بھائی اس بات کی وضاحت ہونی چاہیئے۔۔۔۔۔۔
     
  9. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    طعنہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی بات سکون سے بھی پیش کی جا سکتی ہے۔
    ورنہ ایک دوسرے کے خلاف طعنہ بازی ہمارا مشغلہ ٹھہر جائے تو میں بھی نہایت آرام سے پوچھ سکتا ہوں کہ لال مسجد میں مرنے والے کون تھے اور مارنے والے کون؟ حالیہ دور میں پاکستان میں ہونے والے دھماکوں میں کون استعمال ہو رہے ہیں اور مرنے والے کون ہیں؟ وغیرہ
    کوئی بھی پڑھا لکھا باشعور ہندوستانی مسلمان ، کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ظلم کو ظلم سے ہی تعبیر کرتا ہے اور کسی ایک بھی ہندوستانی مسلمان نے یہ دعویٰ آج تک نہیں کیا کہ گجرات کے سانحے کے پیچھے ہندو دہشت گرد نہیں تھے۔

    لیکن ۔۔۔۔ گراؤنڈ ریلیٹیز کو سامنے رکھ کر اگر کوئی بات کرنا چاہے تو یہ ضرور پوچھنا ہے کہ ممبئی ریلوے اسٹیشن پر مرنے والے کیا بےگناہ انسان نہیں تھے؟ کیا اجمل قصاب کی تربیت کے پس پشت لشکر طیبہ اور اس جیسی دیگر ایجنسیز کے ہاتھ ثابت نہیں ہوئے؟؟
    اور ۔۔۔۔۔
    قرآن و سنت کی کسی ایک بھی دلیل سے ثابت کر دکھائیں کہ کشمیر میں جاری مہم ، فریق مخالف کو لرزا دینے والی "ایجنسیز کی دہشت گردی" نہیں بلکہ "جہاد" ہے ! حالانکہ اسی فورم پر ایک عالم دین کی تقریر سے "کشمیری جہاد کی حقیقت" کو واضح کیا جا چکا ہے !

    یہ کہتے ہوئے معافی کا طلبگار ہوں کہ سرحد کے دونوں طرف کی ایک مخصوص صحافت عوام کا ایک خاص ذہن بنا چکی ہے لہذا اس سے ہٹ کر سوچنے کو کوئی آمادہ نہیں ہوتا اور نہ ہم کو مجلس کے یہ قوانین ایسی کچھ اجازت دیتے ہیں:
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    سب سے پہلے عرض ہےکہ ذرا سی بات پر جذبات میں نہ آ جایا کریں ۔ اس سے تلخ کلامی میں اضافہ ہی ہوتا ہے ۔۔۔ معلومات کا تبادلہ اچھی چیز ہے ۔۔ لیکن غصہ میں نہ آئیں

    حیدرآبادی بھائی گراؤنڈ ریلیٹیزکو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ہم یہ کہیں کہ یہ تحقیق آپ کی اور میری نہیں‌ کہ اجمل قصاب کا تعلق لشکرطبیہ سے ثابت ہوتا ہے ۔۔ یہ تحقیق بھی انڈیا گورنمنٹ کی ہے کہ اجمل قصاب لشکر طبیہ سے تھا ۔ اس لیے ایسی خبروں پر آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کرنا چاہے ۔۔۔ اب یہ بھی دیکھیں کہ ممبی ریلوئے اسٹیشن سمیت دوسرے مقامات پر دہشت گردی ہوتی رہی ۔۔ اس وقت انڈین گورنمنٹ اور ایجنساں کہاں تھیں ۔۔ کیا سو رہی تھی ۔۔
    یہ بات بھی صحیح ہے ۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اگر آپ کو میرے الفاظ نے تکلیف دی ہے تو بہت معذرت حیدر آبادی بھائی ۔میرا مقصد آپ کو طعنہ دینا قطعا نہیں تھا ۔
     
  12. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    حیدر آبادی بھائی آپ بھارت میں رہتے ہیں اس لیے آپ کو حقیقت کا پتہ نہیں ،آپ زید حامد کا ممبئی حملوں پر کیا جانے والا پروگرام دیکھیں پھر جو سوالات ہوں گے ،انشا اللہ اس کا تسلی بخش جواب دیا جائے گا۔
    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں