جائینٹ فیملی۔۔۔۔۔افادیت اور نقصانات

ابومصعب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏دسمبر 27, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سسٹر مسئلہ جوائنٹ فیملی سے ہوتا ھوا پردہ تک پہنچ گیا تھا تو پردہ ان ہی کی عورتوں میں دیکھا ھے اب وہ باہر کیا کرتے ہیں تو اس پر میں کسی پر ذات پر منفی رائے نہیں دے سکتا۔ پھر بات کہاں سے کہاں نکل جائے گی۔ اس کے لئے میں سوری کہہ سکتا ہوں۔

    والسلام
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہاں ایسا بہت سے گھروں میں دیکھنے میں آیا ہے، کیوں شاید اس کی وجہ بھی بہت عجیب ہے۔

    ماں باپ خود تو بہت مذہبی ہوتے ہیں اور اولاد پر بھی سختی کے ذریعے اپنے احکامات لاگو کرواتے ہیں، واضح رہے کہ "اپنے احکامات"۔ بچے جب تک ان کے قابو میں رہتے ہیں تو ان کے پاس والدین کی خصوصاً والد کی بات ماننے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوتا۔ پھر جب وہ تھوڑے بہت خود مختار ہونا شروع ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی دبی ہوئی حسرتوں کو پورا کرنے کی ٹھانتے ہیں۔ اور جب یہی حضرات خود کسی فیملی کے سربراہ بن جاتے ہیں تو اپنے گھر کا نقشہ وہی دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے والدین نے بنایا تھا، مگر گھر سے باہر اپنی دنیا بھی آباد رکھنا چاہتے ہیں۔

    جنہیں صحیح طریقے سے صحیح اسلام کی تعلیم دی جاتی گئی ہو وہ بہرحال اپنی نظریں نیچی رکھتے ہیں اور خیر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، ہاں یہ درست ہے کہ اپنی عورتوں کو سو پردوں میں چھپانے والا اگر دوسروں کی عورتوں پر رال ٹپکاتا ہو تو اسے آپ کوئی مذہبی آدمی نہیں کہہ سکتے بلکہ ایک ایسا ہوس پرست انسان ہوتا ہے جو اللہ کا حکم مان کر نہیں بلکہ اپنی اناء کی خاطر پردہ کرواتا ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    برائے مہربانی سب پٹھان بھائیوں کو جنرلائز مت کریں ۔ سب قوموں میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں ۔ یہ انٹرنیشنل فورم ہے ۔ یہاں سب آتے ہیں ۔
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    عمدہ
    باتیں دل کو چھونے والی ہیں۔
    اللہ اسلام کے احکامات کی روح تک ہماری رسائی کرے۔۔۔آمین
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    عین سس
    آپ کی سوچ
    سچ مچ گریٹ ہے ، اللہ ایسا جذبہ ہر مسلمان کو دے۔
    میرے مشاہدے کی بات ہے اور بات کیونکہ پردہ پر ہو چلی ہے ہے تو بتا دوں کہ بعض جگہ تو شوہر بھی بے بس ہو جاتے ہیں
    ہمارے ایک پھوپھی زاد بھائی ہیں ان کی بیوی نیا نقاب اس لیے واپس کروا دیا تھا کیونکہ وہ پرانے اسٹائل کا تھا اب وہ نیا (ننجا) نقاب پہن کر چلتی ہیں۔
    نقاب میں بھی فیشن؟؟؟ اور پھر جوائنٹ سسٹم کی وجہ سے ایک بھائی جسے یہ سب پسند نہیں اس نے کمنٹ کردی تو گھر میں بوال ہو گیا
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    الیکس بھائی
    اصل میں ناجوائینٹ سسٹم میں‌سب سے بڑا محرک پردہ ہے۔۔۔
    اور اگر جسطرح عین سس نے بتایا کہ۔۔۔پردہ۔۔۔ہم شعوری انداز میں‌کرسکیں تب۔۔۔میں‌سمجھتا ہوں‌کہ۔۔۔۔جوئیانٹ سسٹم کے پہلے مرحلے سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔۔اسکے بعد دوسرا مرحلہ ۔۔۔۔آپسی انڈرسٹانگ ہے۔۔۔
    تیسرا مرحلہ۔ ۔۔پیرنٹل لیول کا انصاف ہے۔۔۔
    چوتھا مرحلہ ۔۔۔تمام میں قربانیوں کا جذبہ ہے۔۔۔
    اور یہ تمام مرحلے۔۔۔اسلامائیذ انداز میں ہونا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقنیا ممکن ہے۔۔۔!
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    جی میں آپ کے بیان سے متفق ہوں
    Bcoz, every Impossible says: "IM" "possible" صحیح نا؟
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بالکل صحیح
    لیکن اتنا مختصر جواب۔۔۔کہیں آپکا جواب کوزہ کو دریا میں‌بند کرنا تو نہیں‌ہے۔۔۔۔
    اللہ ہم سکو صحیح ڈائرکشن کی جانب رہنمائی فرمائے ۔۔۔آمین
     
  9. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    بھائی آپ کی دو باتوں پر دو مختلف رائے میں بھی عنایت فرماؤں گا۔

    1- میری ایک چچا زاد بہن کی شادی ہماری فیملی کے ایک مذھبی گھرانہ میں تہہ ہوئی تھی، کزن بھائی کے گھر والوں کی ڈیمانڈ تھی کہ شادی میں برقع ساتھ آئے گا، کزن سسٹر نے انکار کر دیا تھا کہ میں برقع نہیں پہنوں گی۔ خیر شادی پر تو وہ برقع پہنا کر ہی اسے لے گئے تھے دوسرے شہر میں وہ رہتی تھی پتہ نہیں وہاں پھر اس نے برقع پہنا یا نہیں مگر لاہور جب اپنے والدین کو ملنے آتی تھی تو برقع نہیں ہوتا تھا، اتفاق سے اس کا خاوند سعودی عرب میں جاب کرتا تھا کچھ دن بعد اس کا سعودی ویزہ آ گیا اور وہ سعودی عرب چلی گئی۔ جب پہلی بار پاکستان آئی تو زبردست قسم کا پردہ تھا عربی برقع، جلباب بس آنکھیں ہی نظر آ رہی تھیں۔ چچی جان نے اسے پوچھا یہ کیا ھے تو اس نے کہا ماں وہاں کا قانون ھے اس کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے۔
    پھر اس نے اپنے بڑے لڑکے کو سعودی عرب میں قرآن مجید کا حافظ بنایا اور وہ اب آئی ٹی انجینئر بن رہا ھے۔
    بات یہ ھے کہ سعودی قانون کی سختی کی وجہ کہہ لیں یا کچھ اور بچپن کی زندگی سے اور پریکٹیکل لائف سے کچھ تو سیکھا۔

    2- میری بیوی بحرین بورن تھی شادی ہوئی تو ابوظہبی آ گئی اتفاق سے حالات نے ٹرن لیا تو میں نے مکمل داڑھی بھی رکھ لی اسی طرح اچانک ایک دن بازار جانے لگے تو میری بیوی نے بھی عربی برقع جلباب پہن لیا، میں نے پوچھا کہ یہ کیا ھے، تو اس نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ھے جب آپ کے ساتھ چلتی ہوں لوگ یہ سوچتے ہیں بندے کی اتنی بڑی داڑھی اور بیوی کے گلی میں بھی ڈپٹہ نہیں،
    اس میں مجھے کچھ بھی نہیں کرنا پڑا نہ زبردستی سے نہ پیار سے خود ہی شرم سے ہی سہی مگر حالات بدل گئے۔


    عین سسٹر کے پردے پر بھی کچھ لکھوں گا بعد میں ابھی تھوڑا مصروف ہوں اس لئے عین سسٹر میری اس بات پر ابھی کمنٹس نہ دیں جب تک میں کچھ لکھ نہ لوں کیونکہ میں منفی کچھ نہیں لکھوں گا۔ شکریہ

    والسلام
     
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بھائی پہلی لائن لکھ کر تو آپ نے ڈرا ہی دیا تھا
    میں سمجھا آپ لوگ "Ninja" لفظ پر جم کر میری کھینچائی کریں گے۔
    ہاہاہہا
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    ہاہاہاہا

    بھائی میری کوشش ہوتی ھے کہ مثبت رائے ہی دوں اب اگر کوئی اس مثبت کو منفی سمجھ لے تو اس میں میرا کیا قصور ھے۔
    بھائی اگر آپ کی سوچ مثبت ھے تو آپ منفی کو بھی مثبت ہی سمجھو گے فرق بس اتنا ہی ھے اگر سمجھ آ جائے تو۔

    والسلام
     
  12. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    یار یہ بی پوزیٹو والی تھنکنگ ہمیشہ تھوڑے ہی رہتی ہے
    بی پوزیٹیو، بی پوزیٹیو بول بول کر لوگ اپنا کام نکالتے ہیں
    بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ بلڈ گروپ بتا رہے تھے
    ایز یو نو ویل
    ہاہاہاہا
    اچھا اب پواینٹ پر آ جاتے ہیں ورنہ پر خلوص بھائی کا تھپڑ سیدھے مجھے ہی پڑے گا
    :00026:
    کم ٹو دا پواینٹ
     
  13. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    عین سسٹر جوائنٹ فیملی سسٹم میں تین سسٹرز نے حصہ لیا، اور کچھ بھائیوں نے، ایک سسٹر کی گفتگو سے پتہ چلتا ھے کہ وہ جوائنٹ فیملی سے ھے اور پاکستان میں ھے۔
    باقی دو سسٹرز آپ اور ایک اور کی گفتگو سے پتہ چلتا ھے کہ بیروں ملک میں بھی رہ چکی ہیں یا اب بھی وہیں ہیں واللہ اعلم۔

    میری جو بھی گفتگو ھے وہ صرف آپ ہی کے لئے نہیں ھے بلکہ سب کے لئے ھے میری گفتگو ہمیشہ مثبت انداز میں ہوتی ھے کہ جس سے کچھ حاصل ہو اب اگر کوئی اپنی سوچ کے مطابق اسے غلط رنگ دے دے تو پھر اس پر کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    جوائینٹ فیملی کیا ہوتی ھے؟
    ایک بہت بڑا گھر یا حویلی ہوتی ھے اس میں ایک دادا جان اور ایک دادی جان ہوتی ہیں اور ان کے بیٹے اور بہوئیں اور ان کے اولاد، یہ جوائینٹ فیملی ھے،
    اب ان جوائینٹ فیملی میں سے کوئی بیٹا یا کچھ، اس گھر/ حویلی سے نکل کر اسی محلے میں یا کہیں اور خوشی سے یا مجبوری سے اپنا گھر علیحدہ بنا لیتا ھے یا جاب کی وجہ سے ٹرانسفر ہو جاتا ھے تو وہ اس فیملی کا حصہ تو ہوتا ھے مگر جوائینٹ فیملی کے زمرے میں نہیں آتا۔
    جو بچے اس حویلی میں پل بڑھ رہے ہوتے ہیں ان سب کا ایک ہی سسٹم ہوتا ھے سب آپس میں بھائی بہن ہوتے ہیں جب تک ان کے گھر والوں کی طرف سے رشتہ نہ تہہ ہو جائیں گھر میں یا باہر۔
    جو اس فیملی کا ممبر کٹ کر اس محلے میں یا کہیں بھی اپنا گھر الگ بنا لیتا ھے اس کے بچوں کی سوچ بھی ان سے مختلف ہوتی ھے۔

    جو پاکستانی فیملیاں بیرون ملک میں رہتی ہیں بھلہ وہ سعودی عرب ہو ، الامارات ہو بریطانیہ یا امریکہ وغیرہ وغیرہ ان کو پردے کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی اس کی کیا وجوہات ھیں اس پر بات کرتے ہیں۔

    کوئی بھی سربراہ وہ سعودی عرب،الامارات، بریطانیہ، امریکہ جہاں بھی رہے گا ایک فلیٹ یا سیپرٹ گھر میں ہی رہے گا اور یہ گھر اندازاً ایک کمرے سے لے کر زیادہ سے زیادہ 4 کمروں تک مشتمل ہوگا۔
    اب اس کی ایک بیٹی ہو یا 6 بیٹیاں ہوں اس ایک سیپرٹ گھر میں سب قیام پذیر ہونگے، اس میں اگر وہ گھر پر بھی جلباب پہنیں تو بڑی خوشی کی بات ھے، عرب ممالک میں جو فیملیاں رہتی ہیں وہاں بچوں کے سکول کے لئے ہر شہر میں ایک ہی پاکستانی سکول ہوتا ھے جس کا ایک حصہ لڑکیوں کے لئے اور دوسرا لڑکوں کے لئے ھے۔
    جن کے گھر سکول سے قریب ہوتے ہیں ان کی امی جان انہیں چھوڑنے جاتی ھے وہ جلباب پہنیں اچھی بات ھے،تقریباَ سب لڑکیاں پہنتی ہیں کوئی طعنہ والی بات نہیں، جن کے دور ہوتے ہیں وہ بس یا زاتی ٹرانسپورٹ پر سکول جاتی ہیں اور اسی طرح گھر واپس آتی ھیں۔

    یہاں پردے کی ضرورت کب محسوس ہوتی ھے، مثلاً جب بیٹیوں نے بازار جانا ھے یا کارنش جانا ھے یا کسی تفریحی مقامات پر جاتا ھے تو پھر وہ اکیلی نہیں جاتیں بلکہ ان کے والدین دونوں امی اور ابوجان بھی ساتھ جاتے ہیں، اب وہ اس وقت برقع،جلباب پہنیں یہاں بہت ضروری ھے۔ حالنکہ ان ممالک میں کوئی بھی گھور گھور کر کسی کی طرف نہیں دیکھتا لیکن پھر بھی پردہ ضروری ھے۔

    اب انہیں بیرون ممالک میں اگر ایک بھائی اپنی فیملی کے ساتھ رہتا ھے تو ضروری نہیں کہ سبہی لوگوں کے اور بھائی بھی اپنی فیملیوں کے ساتھ رہتے ہوں اس پر بھی ایک مثال لکھ دیتا ہوں
    عرب ممالک میں دو بھائی اپنی فیملیوں کے ساتھ رہتے ہیں ایک کا گھر کہیں ہوتا ھے اس کی جاب کے حساب سے تو دوسرے کا کہیں۔
    دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کے گھر جب بھی اپنے بچے لے کر جائیں گے تو وہاں رات رہنے والا حساب کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ دن کے دن جائیں گے اور دن کے دن آ جائیں گے۔ دونوں بھائیوں کی بیٹیاں ایک کمرے میں چلی جائیں‌ گی جلباب تو پہلے ہی پہنے ہوتے ہیں تقریباً سب نے۔ اور بیٹے ایک کمرے میں۔ گھنٹہ دو، چار گھنٹے بیٹھے اور چلے گئے، اگر والدین کی خواہش ھے اپنے بیٹے بیٹیوں کے لئے یا کسی بیٹے یا بیٹی کی خواہش ھے تو وہ اپنے والدین سے اس کا اظہار کر دیتے ہیں، تو اسی طرح سربراہ بہن بھائی آپس میں کل کر ان کے رشتے تہہ کر دیتے ہیں۔

    اب ایک سسٹر نے چاکلیٹ والی بات لکھی ھے اس کی ورڈنگ بڑی مشکوک اور غیر اخلاقی ھے، اللہ معاف کرے۔

    والسلام
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پتہ نہیں فیشن کیا ہے ؟ جس بھی طرح سے اچھا پردہ ہو وہ ٹھیک ہے ۔ نئے پرانے سے کیا ہوتا ہے ؟ نئے نقاب کا نام رکھنا مجھے تو پسند نہیں آیا :00038: نام رکھنا تو کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ۔ نام رکھنے کی بجائے ہم کہہ سکتے ہیں اللہ فلاں کو ہدایت دے ۔
    مجھے اختلاف ہے ۔ جہاں ہم نے اپی پسند نا پسند منوانی ہوتی ہے تو مسکین ومظلوم بیویاں اور یتیم صورت شوہر بھی ڈٹ جاتے ہیں ۔ اور جب دین کی بات آتی ہے تو ہم بے بس بن جاتے ہیں ۔ ۔ ۔
    کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
    ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں​
    ابھی کل ہی میں اس موضوع پر پڑھ رہی تھی ۔۔۔ موقع ملا تو مجلس پر بھی لکھ بھیجوں گی ۔
     
  15. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    عین سسٹر اور کنان بھائی کے اپنے اپنے تجربات و مشاہدات پر مبنی مثالیں۔۔۔اور پھر باقی سب بھائی بہنوں‌کے مشاہدات و نظریات سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ۔۔۔ہم میں سے کسی کہ۔۔۔جوائینٹ سسٹم کے سب سے اہم محرک پردہ سے اختلاف نہیں‌ ہے

    پھر بات پردہ کی نوعیت پر آگئی ۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ۔۔۔بنیاد پردہ کی قسم دلالت نہیں‌کرتی بلکہ اسکے اندر چھپی اسلام کا وہ اصول اہم ہے جسکے ذریعہ خاص طور پر۔۔۔۔عورت کو پردہ کی تاکید کی گئی ہے۔۔۔اب اس میں‌تراش خراش اگر۔۔۔۔جدیدیت لئے ہوئے کسی سے بھی نام سے۔۔۔اور کسی بھی تہذیب کی عکاسی کرے۔۔۔اور وہ حدود میں‌رہے تو اس میں‌کوئی قباحت نہیں۔۔۔

    کنان بھائی نے ڈیٹیلڈ انداز میں جوائینٹ سسٹم کے خدوخال پر نظر ڈالی۔۔۔
    عین بہن نے۔۔۔اسکے وہ فوائد و نقائص سے آگاہ کیا۔۔۔جو انکے مشاہدات رہے۔۔۔۔

    لیکن تقریبا سبھی بہن بھائی۔۔۔۔جوائینٹ سسٹم کے محرک پردہ کے حق میں ہیں۔۔۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔۔اس جدید ترقی یافتہ دور میں‌بھی ہم اپی اسلامی تعلیمات کو بھولنا نہیں‌چاہتے۔۔۔اسکے خدو خال۔۔۔حالات کے لحاظ سے کیسے ہوں۔۔۔اور کیسے اسکو ہم اسلامائیز کرسکتے ہیں۔۔۔یہ ہم سب کے سوچنے کی بات ہے۔۔۔۔

    مختلف مشاہدات کو لیکر۔۔۔۔ہماری رائیوں‌میں‌اختلاف ہوسکتا ہے۔۔کیونکہ ہر مشاہدہ اپنے بیک گراونڈز رکھتا ہے۔۔لیکن مشاہدات کی بنیاد پر۔۔۔اصول بدلے نہیں‌جاسکتے۔۔۔حالات کے لحاظ س ہو یا۔۔۔مجبوری میں‌ہو۔۔۔یا اسلامی اقدار کی پاسداری کو لیکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ہم سے۔۔۔حدوداللہ کی پاسداری کسی بھی شکل میں‌اور کسی بھی سبب ہوجائے۔۔۔اینڈ آف دی ڈے۔۔۔۔ہمیں اسکی جزا ملے گی۔۔۔انشااللہ۔۔۔۔

    جوئینٹ سسٹم کو سب سے زیادہ خراب کردینے والا جو محرک ہے۔۔۔مغربی تہزیب کا وہ چغہ ہے جو ہم۔۔۔۔نے۔۔۔۔جدیدیت کو غیر محسوس طریقے سے اپنانے ہوئے پہن رکھا ہے۔۔۔اس سے جنم لینے والی بھیانک۔۔۔۔بیماریوں‌میں۔۔۔۔۔بے حیائیاں۔۔۔۔۔۔خود غرضیاں۔۔۔۔رشتوں کاعدم تحفظ وغیرہ ہیں۔۔۔۔

    جوائینٹ سسٹم جو۔۔۔۔خاص طور پر برصغیر میں‌رہنے والوں‌کے لئے۔۔۔اور اسی مقام پر رہتے ہوئے۔۔۔۔قابل عمل تھا۔۔اسکو۔۔۔عین سسٹر کے حوالے اور بہت سے مشاہدات سے۔۔۔۔دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔جہاں۔۔۔۔۔اس نے نہ صرف۔۔۔خاندانوں‌کو جوڑے رکھنے میں ایک رول ادا کیا ہے۔۔۔وہیں۔۔۔۔ایسے بہت سے مسائل جو ڈیوائیڈن رول جیسے ۔۔۔۔بن جاتے ہیں۔۔۔۔کو بھی اس سسٹم نے روکے رکھا۔۔۔تھا۔۔۔۔۔۔پھر۔۔۔۔گھر کی رونقین اور برکتیں۔۔۔۔سونے پر سہاگہ۔۔۔بنتی تھیں۔۔۔لین۔۔۔یہ تمام چیزیں۔۔۔اسی وقت اور صرف اسی وقت۔۔۔بہت ممکن ہے۔۔۔جب ہم۔۔۔۔کسی بھی ماحول میں رہتے ہوئے۔۔۔۔اپنے اقدر کو۔۔۔۔اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔۔۔تب۔۔۔جوائینٹ سسٹم میں‌دیکھی اور برتی جائینوالی۔۔۔۔۔رونقیں اور برکتیں۔۔۔دیکھی جاسکتی ہیں۔۔۔۔اگر ہم۔۔۔خود کو۔۔۔اسلامائیز کرنے کی کوشش کریں۔۔تب۔۔ہم سے جڑی ہر چیز۔۔۔اسلامک چغہ پہن سکتی ہے۔۔۔اور یہ کوئی۔۔۔۔۔دقیانوسیت نہیں‌ہے۔۔۔۔اور نہ۔۔۔۔جدیئدیت کا فتنہ۔۔بلکہ یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلامک ماڈرینیٹی کہلائی جاسکتی ہے۔۔۔
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    میں‌نے ایک چیز محسوس کی ہے کہ۔۔۔۔
    ماحول کا اثر کسی نہ کسی پرسنٹیج میں ہم پر ضرور پڑتا ہے۔۔۔
    جوائینٹ سسٹم۔۔۔کے نقصانات میں اہم نقصان جو ہوسکتا ہے۔۔۔( اگر اسکو شعوری انداز میں ڈرائیو نہ کیا جائے)۔۔۔۔۔وہ یہ ہے کہ۔۔۔۔

    اگر ایک فیملی اسلامک ویوز رکھتی ہے تب۔۔۔دوسری فیملیز اس سے متاثر ہوکر۔۔۔۔۔خود کو اسلامائیز کرسکتی ہے۔۔۔۔لیکن ساتھ ہی ساتھ۔۔۔جب ایک فیملی۔۔۔۔مغربی چغہ پہن رکھی ہے۔۔۔تب۔۔۔۔سارا سسٹم مغرب کی تقلید کرسکتا ہے۔۔۔۔ (آئیسولیٹ کلچر اور سسٹم میں یہ دونوں۔۔۔۔ممکن نہیں‌ہے۔۔۔۔(عام طور پر)۔۔۔
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    کنعان بھائی

    بعض مثالیں ۔۔۔ہیومن ایرر بھی ہوکستی ہیں۔۔۔اور بعض اوقات۔۔۔۔لغزش بھی۔۔۔سو ہم ایسی چیزوں‌کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔۔۔باقی آپکے مشاہدات و تاثرات۔۔۔پراکٹیل۔۔۔حالات سے قریب ہیں۔
     
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اقدار کا پاس و لحاظ کرنیوالی ایسی فیملیز بھی دیکھی گئیں۔۔۔جنہوں نے۔۔۔ویسٹ میں‌رہتے ہوئے۔۔۔وہاں‌کے تراش خراش کو اپناتے ہوئے۔۔۔خود کو ایسے انداز میں ڈھال رکھا ہے۔۔۔۔جو کہ عین اسلامی تعلیمات ہیں۔۔۔!یہ سب منحصر ہے۔۔۔۔ایمان کی مضبوطی پر۔۔۔اینڈ آف دی ڈے۔۔۔۔(قرآن کی آیت کا مفہوم ہے۔۔۔۔ہر کوئی اپنے نامہ اعمال کا ذمہ دار ہے)۔۔۔۔ہم سے اگر ۔۔۔۔حدود اللہ کی پاسداری میں۔۔واقعی۔۔۔چوک ہوتی ہے۔۔۔وہ شوہر کی طرف سے ہو یا۔۔۔بیویوں کی طرف یا کسی کی طرف سے بھی۔۔۔۔(یا نیت کی خرابی ہو)۔۔۔۔ اللہ ہمارے نیتوں سے بھی واقف ہے۔۔۔۔تنقید بغرض اصلاح۔۔۔۔ہو۔۔۔اور عمل کی زیادہ سے زیادہ کوشش۔۔۔۔صرف رائے زنی کرنے کا اختیار ہم رکھتے بھی ہوں۔۔اسکے نتائج ہم اسی دنیا میں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔مزید ایک آیت کا مفہوم۔۔۔۔اے ایمان والو۔۔۔وہ بات کہتے کیوں ہے جو کرتے نہیں۔۔۔۔۔!!!
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 30, 2009
  19. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    بھائی مجھے نہ تو عین سسٹر کی سٹیٹمنٹ سے کوئی اعتراض ھے اور نہ ہی کسی اور کی سب نے اپنے اپنے تجربہ سے جو بھی لکھا ٹھیک ہی لکھا ھے۔ جوائنٹ فیملی بھی اسی وقت تک چلتی ھے جب تک گھر کا سربراہ زندہ ہو یا گھر کا کوئی فرد واحد اپنی کسی نہ کسی غلطی کی وجہ سے گھرانہ کا قانون توڑے۔
    کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو عمر کے ابتدائی حصہ میں اچھی لگتی ہیں عمر کے بعد والے حصوں میں جا کر سمجھ آ ہی جاتی ہیں۔

    میری فائنل سٹیٹمنٹ میں جوائنٹ فیملی کے حق میں ہوں۔

    والسلام
     
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ہاں‌کنعان بھائی۔۔۔۔آپکی اور عین سسٹر کی راے۔۔۔دونوں‌بھی جوائینٹ سسٹم کی ہیں۔۔۔بلکہ عام طور پر۔۔کوئی بھی یہ نہ چاہے گا۔۔کہ۔۔۔اپنوں کو چھوڑ کر دور رہے۔۔۔۔(پھر گھر کا سربراہ ساتھ ہو تو سونے پر سہاگہ۔۔)۔۔۔۔۔لیکن بحث کا اصل محرک۔۔۔وہ۔۔۔درمیان کی چیزیں‌ہیں۔۔۔۔جو کہ بعض اوقات اقدار کی مٹی پلید کرتی نظر آتی ہیں۔۔۔۔یہ تمام چیزیں اسلامائیز ہوسکتی یہں۔۔۔۔!۔۔۔اور ہماری بحث عام طور پر۔۔برصغیر کے ماحول کو لیکر ہے۔۔۔۔برصغیر کے باہر۔۔عموما۔۔۔(ہماری فیملیز۔۔۔کے ایسے حالات ہی‌نہیں‌رہتے کہ۔۔۔۔۔وہ یہ سب چیزیں۔۔۔۔سوچیں‌بھی۔۔۔)
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں