آئی او ایس 11

Aamirfarooq13 نے 'سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏جون 6, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    170
    یں نے ابھی اپنے آئی فون میں آئی او ایس 11 ڈیویلپر بیٹا ٹیسٹ
    انسٹال کیا، اور کیا پایا اس میں اردو زبان کے لیے نستعلیق فاؤنٹ شامل کر لیا گیا ہے اب جہاں بھی دیکھ رہا ہوں نستعلیق فاؤنٹ ہی نظر آ رہا ہے اور جہاں بھی لکھ رہا ہوں نستعلیق میں ہی لکھا جا رہا ہے، مزہ آ رہا ہے، بس یہ نستعلیق فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق نہیں ہے اور لفظ بہت باریک نظر آ رہے ہیں ، ابھی وقت ہے ایپل کو فیڈ بیک میں لکھ کر بتانے کا کہ اردو زبان کے لیے جو آپ نے فاؤنٹ دیا بہت اچھی کاوش ہے پر اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، اگر کوئی بھائی اردو زبان میں فاؤنٹ بنانے کا ماسٹر ہے تو ایپل کے ڈویلپرز سے رابطہ کرے اور آفیشل لونچ سے پہلے اردو صحیح ڈھنگ اور اپنے صحیح شکل میں آئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    41
    نستعلیق فونٹ بنانا انتہائی مشکل کام ہے۔ جناب مرزا احمد جمیل مرحوم کو بھی یہ فونٹ بنانے پر اچھا خاصا وقت لگ گیا تھا باوجودیکہ ایک بڑی افرادی قوت انھوں نے اس کام کے لیے لگا رکھی تھی۔ Apple والوں کو کچھ عرصہ پہلے میں نے متعدد ای میل کی تھیں جن کا مختصر جواب یہ دیا گیا تھا کہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ جو انٹرنیٹ پر موجود ہے، اس کے قانونی حقوق تاحال نامعلوم ہیں۔ دوم موجودہ ہارڈ وئیر اتنے بھاری فونٹ کا متحمل نہیں۔ اسی حوالے سے ایک دوسری ای میل میں میرے استفسار پر بتایا گیا کہ InPage بنانے والی کمپنی Concept Software نے بھی رابطہ کیا تھا لیکن ان کا نستعلیق بھی ان کے معیار سے کافی بلند ہے (یعنی آئی فون آئی پیڈ کا ہارڈ وئیر تاوقتیہ متحمل نہیں)۔

    میرے اپنے مشاہدے میں بھی یہ بات آئی ہے کہ جن Android فون یا ٹیبلٹ کو root کر کے نستعلیق فونٹ انسٹال کیا گیا اور ان پر اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ مطالعہ کیا گیا، ان کی بیٹری کافی جلدی خرچ ہوئی۔ جبکہ انھیں اردو ویب سائٹس کو دوسرے فون پر بغیر نستعلیق فونٹ انسٹال کیے اتنے ہی ٹائم کے لیے کھولا گیا تو اس کی بیٹری میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں