آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں کرکٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو عبرت ناک شکست

زبیراحمد نے 'سپورٹس' میں ‏جنوری 13, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,193
    برسبین: (ویب ڈیسک) برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ میدان میں اترے۔ تاہم قومی گیند بازوں نے اپنی شاندار بولنگ سے آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ محمد عامر نے میچ کے آغاز میں ہی دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کا میچ پر پلڑا بھاری کر دیا۔ محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر اور کپتان سمتھ کو جلد آؤٹ کرکے پویلین پہنچایا۔ وارنر صرف 7 جبکہ سٹیون سمتھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
    ٹاپ آرڈرز میں ٹریوس ہیڈ 39، کرس لین 16 اور مارش صرف 4 رنز بنا سکے۔ تاہم اس کے بعد آنے والے بلے بازوں گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ میکسویل نے 77 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ میتھو ویڈ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں فالکنر 5، پی جے کمنز 15 اور سٹارک 10 رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی 3، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم میدان میں اتری لیکن کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا جس کی وجہ سے گرین شرٹس بیالس اعشاریہ چار اوورز میں 176 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یوں آسٹریلیا نے 92 رنز کے بڑے مارجن سے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ون ڈے اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان اظہر علی 24، شرجیل خان 18، محمد حفیظ 4، عمر اکمل 17، محمد رضوان 21 اور عماس وسیم 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے فالکنر نے 4، پی جے کمنز نے 3، سٹارک نے دو جبکہ مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/370224
     
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,193
    دنیا کے دس ممالک ایسے ہیں جنہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے باقی ممالک کو نہیں اور چین،امریکہ ،تائیوان،جنوبی کوریا،جاپان،فرانس،کنیڈا،جرمنی،اٹلی،سوئٹزرلینڈ،سویڈن،آسٹریا،ناروے ،فن لینڈ،ہنگری،رومانیہ،ڈینمارک،سعودی عرب،برونائی،ملائیشیا وغیرہ وغیرہ یہ ممالک وہ ممالک ہیں جنہوں نے ترقی بھی حاصل کی ہے اور کرکٹ بھی نہیں کھیلتے ہیں۔

    پاکستان سے بھی کرکٹ اگرنہیں کھیلی جارہی ہے تو بہتر ہے کہ یہ (گبرو جوان ملک دے)کوئی اور کام کرلیں ۔ضروری نہیں ہے کہ زبردستی یہ یک عنصر مشتمل کرکٹ ٹیم پاکستان کواسطرح رسوا کرتی رہے ویسے بھی یہ ایشو یک دھرتی نفوس ہی کاہے ۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,213
    خیر ہے. دل پہ نا لیں. ہار جیت ہوتی رہتی ہے: )
     
  4. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    396
    اسپاٹ فکسنگ نے پاکستانی کرکٹ کی یہ حالت کر دی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں