آپ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

عفراء نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏فروری 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,737
    یہ موضوع اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے شروع کیا جارہا ہے۔ آپ کو ایندرائڈ کے بارے میں جو بھی معلومات ہیں وہ ہمارے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔
    ــــــــــــــ
    اینڈرائڈ فون آجکل تقریبا سبھی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت کم یہ بات جانتے ہوں گے کہ۔۔۔
    اینڈرائڈ لینکس آپریٹنگ سسٹم کی ہی ایک قسم ہے!
    لینکس کی ڈسٹریبیوشنز کو عموما لینکس کے نام سے ہی پہچانا جاتا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ اینڈرائڈ لینکس نہیں کہلاتا؟
    آپریٹنگ سسٹم کا ایک بنیادی اور اہم حصہ کرنل kernel کہلاتا ہے۔ اینڈرائڈ لینکس کا کرنل استعمال کرتا ہے جبکہ باقی سافٹوئیر اور ڈرائیورز وغیرہ گوگل نے اپنے شامل کیے ہیں۔ اینڈرائڈ میں گنو-سی glibc لائبریری بھی شامل نہیں ہوتی جو کہ تمام لینکس ڈسٹریبیوشن میں شامل ہوتی ہے۔ اینڈرائڈ جاوا پر مبنی پروگرامز اور ایپلیکیشنز چلانے کے لیے ڈیلوک Dalvik virtual machine کا استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں لینکس کے پروگرامز نہیں چلائے جاسکتے بلکہ صرف جاوا پر مبنی پروگرام چلائے جاسکتے ہیں۔

    گوگل نے لینکس کرنل کا استعمال کیوں کیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ لینکس ایک آزاد مصدر تیار شدہ اور آزمودہ آپریٹنگ سسٹم ہے لہذا اس کے کرنل کو بنیاد بنا کر نیا آپریٹنگ سسٹم بنانا زیادہ سہل اور دانشمندانہ کام تھا۔ بجائے اس کے کہ نیا کرنا تیار کیا جاتا۔

    ضمنا ایک بات بتاتی چلوں۔ اوپر آپ نے Dalvik virtual machine کا ذکر پڑھا۔ اینڈرائڈ نے اس کو اب منقطع کردیا ہے اور اس سے بہتر متبادل ART یعنی انڈرائڈ رن ٹائم انوائرنمنٹ لے کر آیا ہے۔ یہ ایپلیکیشنز کو چلانے کا تیز ترین نظام ہے اور پاور بھی کم استعمال کرتا ہے۔ لہذا اینڈرائڈ 5 لالی پاپ پر مبنی نئے فونز کا بیٹری ٹائم پرانے ورژنز کی نسبت اچھا ہے۔
    اینڈرائڈ 4.4 کٹ کیٹ میں اےآر ٹی کو ڈیلوک کے متبادل کے طور پر ساتھ ہی رکھا گیا تھا لیکن لولی پاپ میں ڈیلوک کو مکمل حذف کر دیا گیا ہے۔
    ـــــــــــــ
    اب آپ اپنی معلومات شئیر کیجیے : )

    تحریر کردہ: عفراء
    بنیادی مآخذ
     
    • تخلیقی تخلیقی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,211
    بہت ہی مفید موضوع ۔
    اس موضوع سے پہلے کچھ خاص معلومات نہیں تھی ، اورنا ہی کبھی کوشش کی ۔ صرف اتنا معلوم تھا کہ ہم اینڈرائڈآپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں ۔ یہ بھی اس وقت معلوم ہوا جب ایپل اورسیمسنگ کی جنگ جاری تھی ۔ تحقیق کی غرض سے کہ اصل ماجرا کیا ہے ۔ بہت سے مضامین پڑھ ڈالے ۔ بعد میں جب سیمسنگ کو شکست ہوئی اور بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تو مزید تحقیق روک دی ۔ کیونکہ ہمیں ایپل کی فتح قبول نہیں ـ
    ہمم اچھا تو یہ وجہ تھی ـ میں بھی سوچ رہا تھا کہ میرے نئے اینڈارائڈ فون میں کچھ خاص ہے کہ بیٹری ٹائم بہت اچھا ہے ـ تقریبا دودن چل جاتا ہے ـ الحمد للہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,322
    بہت مفید ۔ سمارٹ فونز میں میری دلچسپی نا ہونے کے برابر ہے۔ شاید اسی لیے اس سے جڑی ٹیکنالجی میں بھی کبھی اتنی دلچسپی نہیں لی۔ اور اینڈرائڈ تو کبھی استعمال بھی نہیں کیا۔آج پہلی مرتبہ اینڈرائیڈ سے متعلق اتنی دلچسپ معلومات پتہ چلی ہیں ۔ ابھی کچھ دیر پہلے میں خبریں دیکھ رہی تھی تو تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گوگل نے کچھ نئے فیچرز کے ساتھ اینڈرائیڈ سٹوڈیو 2.0 beta لانچ کیا ہے (ڈویلپرز کے لیے) ۔
    ویسے میں سوچ رہی تھی کہ اب اگلے سمسٹر میں لوں اینڈرائڈ کا کورس انشاللہ اور تب تک امید ہے ہمارے کالج میں اسی نئی آئی ڈی ای پر اسباق پڑھائیں جائیں گے۔اس کے بعد ہی یہاں اضافہ کرتی ہوں انشاللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,211
    اصل عدم دلچسپی شاید جڑی ٹیکنالوجی سے ہے ـ ورنہ عرب میں سمارٹ فون بہت مقبول ہیں ـ دوبئی شریف اس حوالے سے کافی جاناپہچانا ہے ـ لیکن عرب کے علاوہ مغربی ممالک میں شاید ایسا نہیں ـ ـ ویسےمیں یہ سوچ رہا تھا کہ جس طرح اس تھریڈ میں ایک ٹیکنالوجی کے تعلق سے تفصیلی تعارف ہوا اس طرح باقی اپ ڈیٹ بھی مل جائیں تو فون خریدتے وقت کچھ بہتر انتخاب کیا جا سکتا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,737
    اچھا! کیا نیا ہے اس میں؟ میں نے کوئی دو سال پہلے اینڈرائڈ ڈویلپمینٹ کا سوچا تھا تب اینڈرائڈ سٹوڈیو ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ معلوم نہیں کونسا ورژن تھا۔ اس سے پہلے اینڈرائڈ پروگرامنگ اکلپس آئی ڈی ای پر کی جاتی تھی۔ بلکہ شاید ابھی بھی وہ استعمال تو ہوتی ہے۔
    چلیے پھر انتظار کریں کونسے 'گرو' میدان میں آتے ہیں تعارف کے لیے : )

    میرا معاملہ ذرا مختلف ہی ہے! مجھے سمارٹ فون ڈیوائسز میں کبھی زیادہ دلچسپی نہیں رہی۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ میری ضرورت نہیں۔ سمارٹ فون سے بے شمار کام لیے جاسکتے ہیں لیکن ہم وہی دو چار روایتی فونز والے کام لے رہے ہوتے ہیں، کال، میسجز، ای میل یا پھر اکا دکا ایپس۔ وجہ یہ کہ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں کہ یہ چیزیں ایک حد سے زیادہ ہمارے روز مرہ کے کاموں میں مدد نہیں دے سکتیں۔ اور دوسری وجہ کمپیوٹر سائنس طلبہ کے لیے فل ٹائم پی سی موجود ہونا ضرورت ہے پھر فون تو ویسے ہی اگنور ہوجاتا ہے۔
    فونز کی ہسٹری کے بارے میں بھی میری معلومات کچھ خاص نہیں۔
    ذاتی طور پر مجھے دلچسپی رہی ہے تو اس چیز سے کہ کوئی ٹیکنالوجی کام کیسے کرتی ہے اور اس کا کیا سکوپ ہے اور میں اس میں اپنی جگہ کیسے بنا سکتی ہوں۔ اور ڈیوائسز کا تقابل تو میرا پسندیدہ مشغلہ ہے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,211
    ہمم، پھریہ میدان آباد ہونے والا نہیں ، یہ "گرو" کم ہی امت کو فائدہ پہنچایا کرتے ہیں ـ جتنا بڑاگرو اتنی ہی بڑی اس کی ترجیحات اورمفادات ـ عموما جنکشن پر ہی روکتے ہیں ،
    ٹھیک ہے ، اگر ڈیوائسز کے تقابل کی اپ ڈیٹ ہی ملتی رہے تو کافی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    757
    اینڈرائڈ کے بارے میں معلومات.. اور آپ کے زیر استعمال اینڈرائڈ فون کو روٹ کرنے کا طریقہ.. اسی طرح custom recovery custom kernal.. custom ROMs کے لئے یہ ویب کافی مفید ہے

    http://forum.xda-developers.com
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  8. asakpke

    asakpke -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 24, 2010
    پیغامات:
    21
    اینڈرائڈ ایپس کو گوگل کروم او ایس پر شامل کیا جا رہا ہے۔ جو کہ خود لینکس پر بیسڈ ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    292
    یہ موضوع مجھے سمجھ نہیں آیا اگر کوی اس کی وضاحت سہل انداز میں کرے تو بہتر ہوگا
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں