آپ کو کون کون سی زبانیں آتی ہیں؟

انا نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 31, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,322
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ

    اس لڑی میں آپ نے بتانا ہے کہ آپ لوگوں کو کون کون سی زبانیں بولنی آتی ہیں ۔ اس زبان کو سیکھنے کی کوئی خاص وجہ؟ کہاں سے سیکھی ؟ اور مزید کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟اس حوالے سے کوئی مشورہ ؟
    شروعات میں اپنے آپ سے کرتی ہوں۔
    1) اردو - سب سے پہلے اردو ہی بولنا سیکھی کہ یہ ہماری قومی زبان ہے۔
    2) انگریزی- تعلیمی اداروں کی ضرورت ۔ لیکن نقصان یہ ہوا کہ انگریزی سیکھتے سیکھتے اردو خراب ہو گئی۔ اب یہ صورتحال ہے کہ کبھی اردو کے الفاظ ذہن میں نہیں آتے کبھی انگریزی کے بھاگ جاتے ہیں۔
    3)عربی۔اسکول میں سیکھی تھی پھر جب تک عربوں سے واسطہ رہا تب تک تو پھر کچھ بول لیتی تھی۔ اب بولنے میں تو صرف ما اعرف عربی تک ہی محدود ہوں ۔ لیکن لکھی ہوئی پھر بھی کافی حد تک سمجھ میں آجاتی ہے۔اب جب سے مجلس سے وابستہ ہوں ، اکثر دل کرتا ہے کہ بہت مہارت تو نہیں لیکن مزید بہتری لاؤں۔
    4) فرنچ- ایمرجینسی کے 4-5 جملے ۔ضرورت کے تحت سیکھے تھے ویب سائٹ وغیرہ سے ۔ ویسے کوئی شوق نہیں ہے سیکھنے کا ۔
    5) کمپیوٹر کی زبان : اس کی آگے اتنی قسمیں ہیں کہ آئی ٹی سیکشن میں ہی مزید تعارف کروا دوں گی : )

    اب آگے آپ لوگوں کی باری ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,211
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    کافی ساری زبانیں ہیں، جو کچھ نا کچھ آ ہی جاتی ہیں. لیکن مکمل مہارت کسی میں بھی نہیں .
    مادری زبان سرائیکی ہے. اب تو کافی حد تک بھول چکی.
    اردو تو ہماری قومی زبان ہے.اسکول میں سیکھی. پرنسپل صاحب سرائیکی مکس کرنے پر جرمانہ کردیتے تھے. لکھنے میں توجہ کبھی نہیں رہی.مجلس پر لوگ گرامر کے غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں.
    انگریزی بھی اسکول میں سیکھی. کبھی زیادہ دلچسپی نہیں رہے . لیکن سمجھ آجاتی ہے. لکھ بھی لیتے ہیں. بولنے کی عادت نہیں
    عربی.. بچپن سے کچھ نا کچھ آتی تھی. عربوں میں پہنچ کر دوبارہ شوق ہوا. ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب عقیدتہ الواسطية نے سیکھنے پر مجبور کیا. نحو کی کتابیں بھی پڑھیں. لیکن لگتا ہے ابھی بھی پہلی سیڑھی پر ہیں. بہت کچھ سیکھنا باقی ہے. اللہ توفیق دے
    اس کے علاوہ، سندھی، پنجابی بھی کچھ نا کچھ سمجھ آجاتی ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,294
    وعلیکم السلام
    1- پنجابی چونکہ گھر میں پنجابی ہی بولی جاتی تھی۔
    2- اردو - چونکہ دسویں جماعت تک ہمارا تقریبا تمام نصاب اردو میں تھا۔ سواۓ انگلش کے۔ اس لیے سیکھے اور ہماری قومی نصاب ہونے کے ناطے گھر سے باہر گفتگو اردو میں ہوتی ہے۔
    3- عربی - سعودی عرب میں رہنے کی وجہ سے عربی بول چال ضروری ہو جاتی ہے۔ باقاعدہ سیکھی نہیں۔
    4- انگلش - پڑھنا، بولنا اور لکھنا سب ہی ہو جاتا ہے۔
     
    • قدیم قدیم x 1
  4. اجمل

    اجمل رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    106
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
    اردو اپنی گھریلو زبان ہےلیکن اسکول میں اردو کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اردو کی تیسری کتاب تک پڑھا۔پھرجب بھی اردو کی کوئی کتاب مل جاتا پڑھ کر اردو کی پیاس بجھاتا رہا۔( چیونکہ سابقہ ایسٹ پاکستان اور پھر بنگلہ دیش میں جوانی تک مقیم رہا‘ جہاں اردو کی کتابیں نایاب ہوگئی تھی)۔ اب جب اردو میں کچھ لکھتا ہوں تو سب سے زیادہ مشکل مؤنث اور مذکر میں پیش آتی ہے۔
    انٹر تک بنگلہ میڈیم میں پڑھا اس لئے بنگالی لکھنا اور پڑھنا اچھی آتی ہے لیکن اب بھول رہا ہوں۔
    کالج اور یونیورسٹی میں انگلش میڈیم کی وجہ کر انگلش سے بھی شناسائی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,983
    @انا سمسٹر بریک میں بتائیے گا ایک ہفتے میں عربی سکھا دوں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,322
    ضرور ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. nematullah mashal

    nematullah mashal رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 9, 2015
    پیغامات:
    27
    1پشتو مادری زبان ہے سیکھنے کی ضرورت تھی ہی نہیں
    2 اردو سکول میں سیکھی
    3عربی کتابوں کی مطالعہ بآسانی سمجھ آتی ھے
    البتہ بولنے کا چونکہ ماحول نہیں ھے اسلئے پڑھنے میں دقت پیش آتی ھے
    4 فارسی جان محمد موچی سے سیکھی جو تے پاپش کرتے وقت اس سے فارسی ہی میں بات چیت کرنے کی کوشش کرتاتھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
: Language

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں