اردو مجلس فورم کی واپسی کی مبارکباد

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏جولائی 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534

    الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین اما بعد:فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ، بسم اللہ الرحمن الرحیم

    محترم ارکان مجلس !
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سبحانہ وتعالی کے فضل و کرم سےآج ہم یہ پرمسرت اعلان کررہے ہیں کہ آپ کی مکمل اردو مجلس آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہے ۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے سرور ہوسٹنگ کمپنی کے نامناسب رویے کے سبب ہمیں پرانے ڈیٹا کے ضیاع کا خدشہ تھا وہ اللہ کے کرم سے نہ صرف دور ہو چکا ہے ، بلکہ اس وقت اردو مجلس میں نیا اور پرانا تما م ڈیٹا کامیابی سے شامل کر لیا گیا ہے ، جس میں ارکان کے اکاونٹ ، ان کی ذاتی گفتگو اور تمام موضوعات و پیغامات شامل ہیں ۔ ارکان مجلس اپنے پرانے اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو لاگ ان ہونے میں مشکل ہو تو پاسورڈ ری سیٹ کر لیں ، بعض نئے اور پرانے اکاونٹ وی بی سے زین فورو پرڈیٹا مائیگریشن کے دوران ضم ہو گئے ہیں ، یہ تکنیکی مسئلہ تھا ، اس کے بارے میں بھی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔الحمدللہ کل رات سے اب تک اردو مجلس کے پرانے ڈیٹا کو کامیابی سے امپورٹ کرنے کے بعد کئی تکنیکی مسائل حل کیے گئے ہیں ۔ کسی مشکل کی صورت میں تجاویز و آراء سیکشن میں ضرور لکھیں۔ یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے urduvb.com والی ڈومین ، کمپنی سے رابطہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے اب تک ہم استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ اس پر کوشش جاری ہے ، لیکن اس دوران مجلس کو جاری رکھنے کے لیے urdumajlis.net کی نئی ڈومین خرید لی گئی ۔ اللہ کا شکر ہےجس نے ہمیں بروقت درست فیصلوں کی توفیق دی اور آج ہم اردو مجلس پر دعوت دین کا سفر ایک نئے ولولے سے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے ۔اس خوشی کے موقعے پر ہم اردو مجلس کی محنتی اور مخلص ٹیم کے ہر رکن کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں جنہوں نے ہر مرحلے پر ہمارادامے ، درمے سخنے ساتھ دیا، ان تمام احباب وارکان مجلس کا شکریہ جنہوں نے اپنی دعاو ں اور محبتوں سے ہمارے لیے ان مشکل مرحلوں کو آسان کر دیا۔ آپ سب کو صرف اللہ مالک الملک ہی بہترین جزا دے سکتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 21
  2. السعدی

    السعدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    478
    الحمد للہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,584
    الحمد للہ اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے۔ اس موقع پر مجلس کی تکنیکی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں نہ بھولیں۔ جن کی ان تھک محنت کے سبب یہ سب کچھ ممکن ہوا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ ولا قوۃ الا باللہ ، اس تاریخی موقع پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ جس طرح انتظامیہ کے ہر فرد نے دن رات محنت کی ، ان کے اخلاص کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، جزاکم اللہ خیرا۔
    اردو مجلس کی ساری انتظامیہ ، سب ارکان کو اردو مجلس کی واپسی اور تزئین نو بہت بہت مبارک ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد للہ۔ بہت خوشی ہورہی ہے مجلس کو دوبارہ اصلی شکل میں دیکھ کر۔
    اللہ تعالیٰ ابن عمر بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں جنہوں نے سات سال پہلے فورم کے ذریعے دعوت دین کا عزم کیا۔ اور آج کئی مخلص لوگ مل کر ان کو مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے اور اس میں برکت ڈال دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    @عفراء کل مجھے ایک سہیلی نے پیغام بھیجا: "آج کا کام ہمیشہ کل پر چھوڑ دو ہو سکتا ہے کل وہ کام کرنا ہی نہ پڑے۔ "
    پچھلے ایک مہینے کی پریشانی اور ڈیٹا حاصل کرنے کی کوششوں کو یاد کر کر کے مجھے یہ پیغام بہت پر لطف لگا، لیکن وہ ایک فیصلہ کن لمحہ بھی یاد آ رہا ہے جب ذرا سی دیر تباہ کن ہو جاتی : )
    مجھے اردو مجلس پر پانچ سال ہو چکے ہیں اور ہمیشہ اس بات پر اطمینان ہوتا ہے کہ میں بھی اس قافلہ دعوت کا ایک معمولی حصہ ہوں ، عبدالرحمن بھیا رحمہ اللہ کی زندگی اور اس کے بعد ان کی بنائی ہوئی ٹیم کا حصہ ہونا میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔ اس پریشانی کے دوران جس طرح سب نے صبر و حوصلے سے مل کر کام کیا وہ قابل فخر ہے۔ اللہ تعالی ان سب کی حفاظت کرے اور انہیں جزائے خیر دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,713
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    بہت اچھی خبر ہے ماشاءاللہ اس پر مسرت موقع پر تمام اراکین و زائرین اردو مجلس کو بہت بہت مبارک باد پیش ہے.
    urduvb.comیو آر ایل سے urdumajlis.net پر ری ڈائریکٹ ہو جائے تو میرا خیال ہے تقریباً پورا کام ہو جائے گا. اللہ تعالیٰ آسان کرے.
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,584
    خوش آمدین بھائ ابن قاسم، آپ جیسے مخلص ارکان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جن کی دعاؤں اور انتظامیہ کی ان تھک محنت کے سبب یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔ آپ کو مجلس میں کوئ کمی نظر آۓ تو نشاندھی کرتے رہیے۔ تاکہ اس کمی کو دور کیا جاسکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    Yes I can imagine! :) الحمد للہ۔۔۔

    اور ٹیم کے لیے آپ کا ہونا بہترین تجربہ ہے! اللہ تعالیٰ تمام ٹیم کی حفاظت فرمائے اور اس میں برکت دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,630
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    الحمدللہ ، الحمدللہ۔ مجلس کی واپسی پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل تو حل ہوتے ہی رہیں گے ان شاءاللہ ساتھ ساتھ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں