اردو مجلس کی ایک خاموش رکن کی رائے

انا نے 'گپ شپ' میں ‏اکتوبر، 27, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    دو تین دن پہلے والدہ محترمہ سے بات ہو رہی تھی تو اچانک سے کہنے لگیں کہ مجلس میں کوئی اختلاف چل رہا ہے ۔ کسی نے انتظامیہ پر ناصبی ہونے کا الزام لگایا ہے ۔لیکن ساتھ ہی بہت یقین سے کہنے لگیں کہ ایسا نہیں ہو سکتا ۔ یہ لوگ تو بہت دیکھ بھال کر ،تحقیق کے بعد بات کرتے ہیں۔ ابھی بھی دیکھ لو محرم کے حوالے سے نہ صرف صحیح احادیث بیان کر رہے ہیں بلکہ معاشرے میں جو غلط طریقے رائج ہیں ان کی بھی نفی کر رہے ہیں۔
    بہرحال مجھے بہت خوشگوار سی حیرت ہوئی کہ وہ اردو مجلس کی پوسٹس اتنے شوق سے پڑھتی ہیں اور پڑھتی رہی ہیں۔ اور ایک بات تو یقینی ہے کہ کوئی بھی شخص جو اردو مجلس کو قریب سے دیکھ چکا ہو وہ انتظامیہ کے اخلاص پر شبہ نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اردو مجلس اور اردو مجلس کی انتظامیہ اسی طرح قائم و دائم رہیں۔ آمین ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 11
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 4
    • اعلی اعلی x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,313
    جزاھا اللہ خیر ا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    وعلیکم السلام!
    مجھے بھی حیرت اور خوشی ہورہی ہے کہ آنٹی اتنے غور سے مجلس دیکھتی رہتی ہیں! بالکل ایسے ہی جیسے آپ دیکھا کرتی تھی اور مجھے بعد میں پتہ چلا :)

    دیکھا حاسدین جو چاہے کہہ لیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا۔ لوگ فائدہ لیتے رہیں گے اور حاسدین جلتے رہیں گے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
    • متفق متفق x 1
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    ہاں ۔ میں نے دراصل اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس ان کے آئی پیڈ میں فیڈ کیے ہوئے ہیں۔ انہیں ویسے تو مجلس نہیں کھولنی آتی لیکن سوشل میڈیا کے لنکس سے چلی جاتی ہیں۔ تو خیر بتا رہی تھیں کہ ہر اسلامی مہینے میں جو فرائض یا سنتیں بتائی گئیں ہیں ان کا بہت اہتمام کرتے ہیں ۔رمضان کا بہت اہتمام کیا ہوا تھا ، پھر شوال کے روزے ، ذوالحجہ اور اب محرم کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات پڑھنے کو مل جاتی ہیں۔ ایک گرافکس کا بتانے لگیں جس میں کہا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے اور تم لوگ سبیلیں لگاتے ہو ۔ کہنے لگیں ہمارے زمانہ سے یہ رواج چلا آ رہا ہے اور اب تو بہت ہی بڑھ گیا ہے ۔ لوگ ثواب سمجھ کر کرتے ہیں جو کہ در حقیقت بدعت ہے ۔ بلکہ لوگ کیا اپنے گھر کا ہی بتانے لگیں کہ آج ملازمہ پیسے مانگ رہی تھی ۔پوچھا کیوں چاہیئں تو کہنے لگی کہ محرم کی وجہ سے حلیم اور بریانی پکا کر محلے میں بانٹنی ہے ۔ اللہ میاں سب کو ہدایت دے ۔
    : ) ۔ فورا پکڑ لیا تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    پکڑا کہاں آپ پڑھتے پڑھتے رجسٹر ہوگئیں تب پتہ چلا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,214
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا
    بہت خوشی، تسلی اور حوصلہ ملتا ہے ایسے تجربات دیکھ کر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,965
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس آڑے وقت میں ہم تک یہ معصوم محبت پہنچانے کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ دونوں کو بہترین جزا دے۔
    الحمدللہ یہ مالک کا کرم ہے۔ اردو مجلس کے فیس بک پیج اور اعجاز علی شاہ بھائی کے اسلامی گرفک پیج پر اس کی مقبولیت دیکھی جا سکتی ہے۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ارکان مجلس کی ان ننھی منی نیکیوں کو قبول فرمائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,214
    ویسے یہ گرافکس آپ نے بنائی تھی ! :)
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,965
    ہہہ یعنی "مجہول" اور وہ بھی "عورتوں" کی بنائی ہوئی گرافکس بھی شئیر کر دیتے ہیں آپ لوگ! : ) توبہ توبہ
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,965
    بے شک!
    اللہ کا کرم ہے کہ حاسدین جہاں اس کے خلاف مجمع لگاتے ہیں وہیں قادیانی اور منکر حدیث آ کر گواہی دے دیتے ہیں کہ جی اردو مجلس سلفیوں کا فورم ہے۔ اسے کہتے ہیں نادان دوست سے دانا دشمن بہتر!
     
    Last edited: ‏نومبر 20, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,965
    یہ اخلاص ہی ہے کہ سب لوگ یہاں رضاکارانہ کام کر رہے ہیں۔ کسی کو تنخواہ نہیں ملتی۔ بلکہ منتظمین اس کا خرچ چلانے کے لیے ارکان سے فنڈ بھی جمع نہیں کرتے۔ عبدالرحمن بھیا رحمہ اللہ کے زمانے سے یہی طریقہ چل رہا ہے۔ اتنے مخلص لوگوں کو کوئی نشانہ بنائے گا بھی تو کیا کر لے گا۔
    آمین اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے۔ ہم انسان فانی ہیں آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔ لیکن اس ادارے کو چلنا چاہیے۔ اس کی تاریخ، شہرت، معیار ہر چیز ہمارے لیے اہم ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
: urdu majlis

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں