اردو مجلس کی ویب ماسٹر عفراء سے برنچ پر یادگار ملاقات

عائشہ نے 'گپ شپ' میں ‏نومبر 16, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    کئی دن سے میں اور عفرا ملنے کے منصوبے بنا رہی تھیں۔ایک دوسرے کو خبر کرتیں کہ آج ہمارا ایک دوسرے کے علاقے میں پائے جانے کا امکان ہے لیکن فارغ وقت ہی نہیں مل رہا تھا۔ میں سوچ رہی تھی ڈگری مکمل کر کے کہیں مغرور نہ ہو گئی ہوں۔ آج اتفاق سے میری کلاسز کے دوران بریک میں عفراء بھی فارغ تھیں۔ سو جیسے ہی میں نے انہیں پیغام بھیجا۔ ان کا بھی پیغام آ گیا کہ یہ قریب ہی ہیں سو بہت دنوں بعد ہماری ملاقات ہو ہی گئی۔ میری خوشی کا پیمانہ تو اچھی طرح بھر گیا۔ برنچ عفراء نے کروایا اور میں نے جی بھر کے انصاف کیا۔ اس دوران گپ شپ بھی ہوئی۔ بالکل بھی مغرور نہیں ہوئیں ڈگری لے کر۔ اور گھر رہنے سے صحت اچھی ہو گئی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی۔ واپسی پر اکٹھے واک کی اور ایک خوش گوار ملاقات کی یاد لے کر واپس کلاسز لینے پہنچ گئی۔ بہت بہت شکریہ عفرا اتنے اچھے برنچ اور ملاقات کے لیے۔ جتنی محنت اور محبت سے آپ بہت سارے کام کر رہی ہیں اللہ تعالی ان سب کو آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ ہماری اللہ کے لیے محبت قبول کر لے۔ اور ہمیں جنت میں بھی ایسی اچھی ملاقاتیں نصیب ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 2
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,319
    آمین۔

    ماشاءاللہ ۔ ملاقات کا حال پڑھ کر خوب مزا آیا۔
    الحمداللہ یہ تو اچھی بات ہے : ) ۔ میں اسے ڈگری کی ٹریٹ سمجھوں؟
    عفراء میں سب نوٹ کرتی جا رہی ہوں ۔ بہت ساری ٹریٹس جمع ہو گئی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,736
    آمین۔ وایاک۔
    گھر رہنا تو نصیب نہیں ہوا، صحت اگر بہتر ہوگئی ہے تو الحمد للہ : )
    اچھا مغرور بھی ہونا تھا؟ بتا دیتیں نا پہلے : )
    انا ٹریٹ کوئی نہیں تھی بس چائے تھی جس کی پے مینٹ عین باجی نے پہلی بار مجھے کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی، ورنہ پورے ماسٹرز کے دوران خود زبردستی کھلاتی آئی ہیں۔
    اوپر سے یہ بھی فرماتی رہتی ہیں کھانے میں کوئی مزہ نہیں مزہ تو بس کتاب پڑھنے میں ہے وغیرہ وغیرہ تو اس کے بعد کون کافر کھانا آفر کرنے کی جرات کرے : )
    آپ ضرور نوٹ کرتی جائیں لیکن لینی کوئی نہیں ہوتی آپ نے مجھے یاد ہے اچھی طرح ! گھر تشریف نہیں لاتیں تو باہر کا کھانا معیار پر پورا نہیں اترتا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    بڑے ہوتے کس لیے ہیں اسی لیے نا کہ چھوٹے مزے کریں۔ آپ یہ سمجھا کریں کہ ام حسن آپ کے لاڈ اٹھا رہی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,319
    نہیں نہیں اس مرتبہ ان شاء اللہ امید ہے کہ ملاقات کے لیے گھر پر آ جاؤں گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    جی ڈگری نکلوانا بھی ایک درد سر ہے۔ اللہ یہ مرحلہ آسان کرے۔ پھر ایک اور زور دار مبارک ملے گی۔
    صحت اچھی ہی ہونی چاہیے اب۔ خیال رکھنا ہے۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    میری طرف بھی انا۔ اب میری کٹیا کو گھر کہہ سکتے ہیں۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں