اردو مجلس کے خلاف طاھراسلام عسکری صاحب کے پروپیگنڈا کے متعلق وضاحت

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏اکتوبر، 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    طاھراسلام عسکری کا مجلس کے خلاف پروپیگنڈہ پر وضاحت

    کوئی طاھر اسلام عسکری صاحب ہیں جنہوں نے فیس بک پر مجلس کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہے کہ اردو مجلس فورم اور اس کی انتظامیہ ناصبیت زدہ ہے ۔ اور یہاں سلفیت کے نام پر ناصبیت پھیلائی جاری ہے ۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے شخصیات پرتنقید کی ۔ ان کے اس پروپیگنڈہ اور اب تک کے تمام اعتراضات ،الزامات کا جواباس تھریڈ میں دیا جاےگاان شاء اللہ ۔
    فی الوقت یہ واضح کردیا جائے کہ موصوف نے جس تھریڈاور اس کی پوسٹ کو بنیاد بنا کر ناصبی ہونے کا الزام لگایا ۔ اس میں وضاحت نہیں کی ـ بلکہ یہ ایک الزامی پوسٹ تھی کہ چونکہ فلاں شخص ناصبی تھا ، اس لئے اس کا مضمون شیئر کرنا جائز نہیں ۔علی رضی اللہ عنہ کے حق پر ہونے کا انکار کس نے کیا ہے ـ اور نا ہی کسی ے علی کے مخالفین کے موقف کو صحیح کہا ہے ـ بلکہ صرف اتنی وضاحت ہے کہ عمار بن یاسرؓ کو قتل کرنے والا گروہ وہی باغی گروہ تھا جس کا ذکر احادیث میں ہے ـ کاتب وحی معاویہ بن سفیان رضی اللہ عن پر جو الزام ہے مودوی صاحب نے اپنی کتاب خلاف و ملوکیت میں لگایا ہے ـ یا شعیہ جنہیں باغی گروہ کہتے ہیں و ہ غلط ہے ـ
    پوسٹ کا اقتباس ::
    http://www.urdumajlis.net/threads/قتلِ-عمار-بن-یاسر-رضی-اللہ-عنہ.29788/
    اب مزید فیصلہ قارئین خود کریں گے۔
    یہ انتہائی غیر علمی ، اور بچکانہ جواب تھا،جس کی وجہ سے ایک انتظامی رکن نے انہیں فوری طور پر لکھنے سے روک دیا ۔ تاکہ اس کا مناسب جواب دیا جاے ۔ تھریڈ شروع کرنے والے رکن کچھ دن سے مجلس سے غیرحاضر تھے ، بروقت جواب نا دے سکے ۔ اصولی طور پر انہیں انتظار کرنا چاہے تھا یا انتظامیہ کے کسی رکن سے اس کی وجہ پوچھنی چاہے تھی ۔ اگر جواب نا ملتا تو انہیں ردعمل کا حق حاصل تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
    • اعلی اعلی x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,527
    فیس بک کا تو پتہ نہی, البتہ کسی اور فورم پر ان صاحب کا "غبار" دیکھا ہے. حد سے زیادہ ہی بھرے بیٹھے ہیں شاید. ابتسامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,584
    یہ صاحب 2012 سے مجلس کے ممبر ہیں اور ان کی پوسٹس کی تعداد میرے خیال میں 14 یا 15 ہے۔
    بہرحال یہ جواب ان کی تسلی کے لیے کافی ہے۔
    اور اسحاق بھائ جہاں تک دوسرے فورم کی بات ہے تو اگر اردو مجلس پر اس فورم کے بارے میں اس طرح کی کوئ بات کی جاتی تو ہم اسے فورا حذف کر دیتے۔ بہرحال یہ ان کا مسئلہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    وہی فورم ہو گا جہاں ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے خلاف طوفان اٹھایا گیا تھا۔ اگر ایسا ہے تو بھئی ان کا تو یہی کام ہے۔ لگے رہیں دھواں دینے۔ اللہ بھی نیت دیکھ کر توفیق دیتا ہے۔

    ربط ہوتا تو ہم بھی حظ اٹھاتے۔ یہاں سے گزرتے وقت بھی گندگی گرا گئے تھے انتظامیہ نے صاف کر دی لیکن حیرت ہے دوسروں پر منہ بھر کر الزام لگانے والوں کی اپنی برداشت کا حجم کتنا کم ہوتا ہے؟
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 23, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,584
    Last edited: ‏اکتوبر، 21, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    جتنا بھی دھواں دیں، آخر کو تحلیل ہو جانا ہے۔ موصوفساری فضا کالی کر نہیں سکتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    اردو مجلس کے ایک ادنی انتظامی ذمہ دار کی حیثیت سے یہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ طاھرعسکری صاحب کے علم رہے کہ ہم کسی وادی میں نہیں رہتے ۔ کہ ہمیں شہروں ، شخصیا ت ، نام نہاد علماء کرام ان کے حلقہ احباب کی خبر نا ہو ۔ نا تو اسلام آباد ہم سے دور ہے اور نا ہی لاہور ۔
    ہم سلفیت کا لیبل سجا کر نہیں رکھتے کہ ہمیں سلفی ، محب صحابہ کرام ؓ ، اہل بیت کی محبت کے لئے کوئی ثبوت دینا پڑے ـ اور نا ہم ان میں سے ہیں کہ جھوٹی تعریف کی خاطر گستاخ صحابہؓ اور عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کے تبرا کرنے والوں سے لائک اکٹھے کرتے رہیں ـ الحمد للہ ہماری سلفیت سب کو معلوم ہے ـ
    مگر سوشل میڈیا پر ان کی ایکٹوٹی سے کہیں نہیں لگتا کہ وہ سلفی ہیں ۔بلکہ ان کی سلفیت ، مودودیت ،شیعت ، حنفیت ،رافضیت زدہ ہے ، یہ انتہائی تعفن زدہ سلفیت ہے ۔ ان کی اپنی سلفیت مشکوک ہے ۔ لوگ انہیں ماڈریٹ سلفی سمجھتے ہیں ـا ن کی اس پروپیگنڈہ مہم میں ان کے ہمنوا سلفی کم اور اور سلفیوں کے مخالفین زیادہ ہیں ـ
    الحمد للہ سلفیوں کے ضمیر مردہ نہیں ـ جن کے ضمیر مردہ ہو ں وہ سلفی نہیں ہوتے ـ اگر چہ کتنے ہیں ہی باشعور ،عالم فاضل مشاہیر میں سے ہوں ـ
    اگرا نہوں نے اردو مجلس فورم اور یہاں کی انتظامیہ کے خلاف اپنی روش نا بدلی ، طعن و تشنیع اور الزامات لگاتے رہے ، بکواسات کرتے رہے ـ اور ناصبی ناصبی کی رٹ لگارتے رہے ،تو یاد رہے کہ یہ جنگ انہوں نے خود شروع کی ہے ـ پھر ہم ان کی دودھیالی اور ننھیالی سلفیت پرتفصیل سے لکھیں گے ـ تاکہ مستقبل میں سلفی آستین کے سانپوں سے محفوظ رہیں ـ
    اگر انتظامیہ اردو مجلس کی طرف سے اجازت نا ملی تو یہ مضمون میں اپنے بلاگ پر لکھوں گاا ن شاء اللہ ..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    طاہرعسکری صاحب کی پوسٹ پر تبصرہ کرنےو الوں میں اکثریت وہی ہیں ۔ جن کا سلفی منہج سے دور کاواسطہ نہیں ۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کا میں ہمیشہ سے احترام کرتا آیا ہوں ۔ ان میں ایک بشیراحمد صاحب ہیںـ صاحب علم ہیں ـ ماضی میں ان سے اچھے روابط بھی رہے ہیں

    محترم بشیر احمد بھائی لکھتے ہی کہ موجودہ انتظامیہ کا لب و لہجہ ٹھیک نہیں ۔ اس وجہ سے ہم نے فورم کو خیر باد کہ دیا ۔ عرض ہے کہ کیا واقعی یہی وجہ ہے ؟یا اس کے علاوہ بھی کوئی اور وجہ ہے ۔ اگر کسی ایک انتظامی رکن کا ایسا لب ولہجہ ہے تو یقننا غلط ہے ۔ لیکن ساری انتظامیہ کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں ۔ انتظامیہ میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کا مزاج آپ کو پسند ہو سکتا ہے اور آپ ا ن کے ساتھ چل سکتے ہیں ۔ یا اگر کوئی اور وجہ ہے ۔ تو اس کوا نتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اگر آپ کے علم میں نا ہو تو اس حوالے سے آپ کی معلومات میں اضافہ کیا جا سکے ۔ یہ اختلاف کا صحیح طریقہ ہے ۔ اس طرح کے تبصرے آپ جیسے صاحب علم کو زیب نہیں دیتے ۔


    12.PNG
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    ربط دینے کا شکریہ بابر بھائی، اس سہانی تحریر کو من و عن آخر میں پیسٹ کیا جارہا ہے۔
    بنیادی اعتراض: ’
    پہلی بات: کسی تحریر کی مجلس پر موجودگی کا یہ مطلب نہیں کہ ادارہ اردو مجلس اس سے کلی طور پر متفق ہے۔ یہ بات قوانین مجلس میں واضح طور پر درج ہے۔ اگر کسی نے رجسٹر ہوتے وقت کچھ پڑھا ہو تواسے یہ معلوم ہونا چاہیے تھا۔
    دوسری بات: یہاں ندوی، دیوبندی حتی کہ بریلوی و شیعہ علماء کی تحریریں بھی موجود ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے الحاد کے رد میں ایک عیسائی یا نصرانی ڈاکٹر کی تحریر بھی یہاں موجود ہے۔ تازہ موضوعات میں ہی اسرائیلی پروپیگنڈے کے رد میں ایک امریکی کی تقریر بھی نظر آجائے گی۔ اب اگر ایک مصنف کی تحریر شائع ہونے سے اردو مجلس کی ساری انتظامیہ ناصبی ہو گئی ہے تو پھر ایک نصرانی کی تحریر شریک مجلس کرنے پر ہم سب نصرانی بھی ہو گئے ہوں گے۔ تو دوسروں کو مرکب جاہل قرار دینے والے ان پیچیدہ و مرکب عالم(بزعم خود) کی منطق خود ہی سمجھ لیجیے۔
    دوسری بات: علم کی انتہائی زیادتی کے سبب یہ موصوف ہر وقت دھواں دیتے رہتے ہیں اس لیے انہیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ ان کے مختصر تبصرے میں قابل اعتراض کیا تھا۔طبعی بدتمیزوں کو کبھی سمجھ نہیں آتی کہ ان کو تمیز سیکھنے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے۔ یہ کہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو غیر فقیہہ ثابت کرتے ہیں، کہیں بانئ پاکستان قائداعظم رحمہ اللہ کوسیکیولر کہہ کر گالی دیتے ہیں، اور اب چلے ہیں 8 سال سے دعوت دین میں مصروف اردو مجلس کی ساری انتظامیہ کو ناصبی قرار دینے۔ دھوئیں کی چمنی خود کو ہی کالا کرتی ہے۔ جو چاہیں اگلتے رہیں۔ ان کا ایک مختصر سا تبصرہ حذف ہو گیا اس لیے ساری مجلس ناصبی ہے اسی سے اندازہ لگا لیں کہ اُس بے چارے فورم پر ان کا مضمون حذف ہو جائے تو اس کی کیسی شامت آ سکتی ہے؟ وہاں بھی کچھ مجبور عزت دار بیٹھے ہیں لیکن بہرحال اردو مجلس کو ان کی "علمی جگالی" کا اگالدان بننے نہیں دیا جا سکتا۔ یہ شرف ان کے قرابت داروں کے فورم کو مبارک ہو ورنہ اپنی فیس بک ٹائم لائن کو سیاہ کرتے رہیں۔
    تیسری بات: خواتین سےموصوف کا خوف کوئی نفسیاتی عقدہ ہے، اپنے گھر کی خواتین کو اپنی بدتمیزی سے دبا سکتے ہوں گے، شاید ان کی ماں نے ان کی ایسی ہی تربیت کی ہو، ایسا ہے تو مجھے ان سے ہمدردی ہے لیکن یہاں یہ ترکیب نہیں چلے گی۔ جو بے چارہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا مرتبہ نہیں پہچانتا اس کی کائیں کائیں کا میں کیا جواب دوں۔ تمیز کا پیمانہ ان کی اپنی تحریر سے ظاہر ہے۔ عجیب بات ہے کہ جس شخصیت سے طہارت اور اسلام کی کوئی بو نہ آتی ہو اس کا نام ہو طاہر اسلام جسے کبھی کبھی ابو فلاں ڈھمکاں کے نام سے بھی طلوع ہونا پڑتا ہو۔
     
    • متفق متفق x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    ایک اور شخصیت " شاکر القادری " بھی ہیں ـ

    محترم شاکر القادری سے کون واقف نہیں ۔ بانی مجلس رحمہ اللہ کی طرف سے ان کے لئے ہمیشہ تعریف ہی سنی ۔ ان کی اردو زبان کے لئے خدمات ہیں ۔ کئی فورمز ان کی نگرانی میں چل رہے ہیں ۔ لیکن انہوں نےبھی یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنی دل کی بھڑاس نکال ہی ڈالی ۔
    پہلا اعتراض یہ کہ بانی مجلس نے مالی حالات سے تنگ کر فورم کسی سعودیہ کی وزات دینی امور کو بیچ دیا ۔ اور اسکی ذمہ داری کسی"باذوق " سلفی ناصبی کو دے دی ـ عرض ہے کہ اگر آپ کو فورم کے اس سلفی ناصبی کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہے ، تو فیس بک پر ایک میسج کردیں ـ تاکہ تفصیل سے آگاہ کیا جاسکے ـ امید ہے کہ یہ وضاحت طاھر عسکری کے لئے بھی مفید ہوگی ـ اور ان لوگوں کے لئے بھی جنہوں نے عسکری صاحب کی ٹائم لائن پر بغیر تحقیق کے تبصرے کیے ـ​
    دوسرا اعتراض ان کے اپنے رسالے "تحریر الشہادتیں" کے حوالے سے ہے ـ اس رسالہ کو کسی رکن مجلس نے مجلس پر شیئر کیا ـ مشق ستم کے لئے کیسے رکھا ہوا ہے ـ اللہ بہتر جانتا ہے ـ انتظامیہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ـ
    http://www.urdumajlis.net/threads/سر-الشھادتین.27759/page-2
    26 (2).PNG
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں