اردو مجلس کے خلاف طاھراسلام عسکری صاحب کے پروپیگنڈا کے متعلق وضاحت

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏اکتوبر، 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    کل رات محدث فورم پر موجود مکمل تھریڈ کا جائزہ لیا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کی اخلاقیات جاگ گئیں اور کچھ کی پھر سے سو گئیں ۔ 23 صفحوں کے تھریڈ میں ہر کوئی ااپنے الگ غم ، شکایتیں سنا رہا ہے ۔ وہاں کی انتظامیہ خواب غفلت میں ہے ۔ تماش بین زیادہ ہیں اور مسئلہ کو سنجیدگی سے سمجھنے والے اور حل کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔
    اخلاق پر لیکچر دینے والے لوگ ایک سال سے یہ تعین تو کر نہین سکے کہ یہ معاملہ چار لوگوں کے درمیان کا ہے ، دو فورمز کا ہے ، دونوں فورمز کی انتظامیہ کا ہے یا یا پھر دونوں فارمز کی انتظامیہ سمیت تمام ممبران کا ہے۔ اور کن لوگوں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس معاملے کے اندر بولیں ۔ کس پلیٹ فارم پر بولیں۔ کوئی اصول و ضوابط نہیں۔
    لوگ سمجھتے ہیں اخلاق کا حساب ہو گا لیکن معاملات بگاڑنے کی خاطر جو شیریں زبان استعمال کی جائے گی شاید اسکی کوئی پوچھ نہیں۔
    چند اردو مجلس کے فعال اور غیر فعال ممبران اپنا الگ ہی رونا روتے نظر آئے ، انہوں نے بھی اپنی تمام اخلاقیات ، معاملہ فہمی ایک طرف رکھ کر سوچا کہ جہاں اتنی شکایتیں چل رہی ہیں ، دو چار ہم بھی ڈال دیں ، صلح صفائی سے کیا غرض؟ اور حکمت تو ویسے بھی پتہ نہیں کس چڑیا کا نام ہے۔ ہم نے تو چن چن کر تبلیغ کرنی ہی ان آیات کی ہے جس پر دوسرے لوگوں کو اخلاق کا لیکچر دے سکیں ۔ ہمیں ان آیات یا احادیث کو یاد کرنے کی کیا ضرورت ہے جن کا مفہوم ہے کہ برائی پیٹھ پیچھے غیبت اور منہ پر بے حیائی کہلاتی ہے۔ لیکن با اخلاق مردوں کے لیے بے حیائی کا لفظ صرف خواتین کے ساتھ ہی جڑا نظر آتا ہے۔
    مجھے مزید حیرت ہے کہ محدث فورم کی انتظامیہ نے ام نورالعین سسٹر کو بین نہیں کیا ہوا تھا ان کے اردو مجلس کے کالم " مردوں کے بھیس میں مخنث" پر۔حالانکہ اس کالم کو لکھے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ وہ کس چیز کے انتظار میں تھے کہ کوئی موقع ملے تو مزید لڑائی کروائیں؟یا ایک سال میں ام نورالعین سسٹر جادوئی طور پر نرم انداز اخیتار کر لیں گی؟میں محدث فورم کی انتظامیہ کو نہیں سمجھ سکی کہ وہ کن اصولوں پر چل رہی ہے۔ اگر وہ ایک اکیلا کالم ایکشن لینے کے لیے کافی نہیں تھا ، تو اس تھریڈ میں کیا خاص بات تھی کسی کو بھی بین کرنے والی؟

    اصول و ضوابط کسی بھی ادارے کی پہچان بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اردو مجلس کا حصہ ہوں جہاں پر اصول و ضوابط کی سختی سے پابندی کی اور کروائی جاتی ہے۔ جہاں اصلاح کی غرض سے لوگوں کو بین کر کے دبارہ واپس آنے کے موقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ لوگ کم سہی لیکن اخلاص کی کمی نہیں الحمداللہ۔
     
    • مفید مفید x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    شکریہ انا۔
    مجھے آپ کے تجزیہ سے حرف بحرف اتفاق ہے۔ میری نظر میں یہ ایک منصفانہ تجزیہ ہے۔ الحمد للہ اردو مجلس کو اللہ نے غیر متعصب، متوازن سوچ رکھنے والی انتظامیہ سے نوازا ہے۔ اس فورم کی بنیادوں میں اخلاص شامل ہے، اللہ اخلاص کو ضائع نہیں کرتا۔
    میں محدث فورم کی انتظامیہ کے حسن انتظام کی تعریف میں کچھ نہیں لکھوں گی کہ وہ بغیر لکھے ہی عیاں ہے۔

    چند باتیں جو شدت سے محسوس ہوئیں ان کا اظہار کر رہی ہوں۔
    اس سال اس مبارک بحث بلکہ اکھاڑے کے آغاز کا کریڈٹ جس ہستی کو جاتا ہے وہ اللہ کے فضل سے پہلے ہی دونوں فورمز پر منکر حدیث کے رجحان رکھنے کے طور پر معروف ہے۔ اور پھر یہاں لڑائی ہو تو یہاں والوں کے ساتھ مل جانا اور جلتی پر تیل ڈالنا اور یہاں اختلاف ہو تو وہاں آگ لگانے پہنچ جانا۔
    دونوں مراسلات کا عکس ملاحظہ فرمائیں، پہلا مراسلہ مجلس کا ہے جو موصوف نے پچھلے سال کیا تھا اور دوسرا اس سال کا مبارک مراسلہ ہے۔


    tkh_majlis.PNG
    tkh_mohaddis.PNG
    ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ موصوف کی فسادی پوسٹ کو روک کر لوگوں کا مزید وقت ضائع کرنے سے بچایا جاتا مگر افسوس ایسا نہیں کیا گیا۔

    اس بات سے یہی سمجھا جائے کہ ہم لوگ اس قدر نفس پرست ہیں کہ اللہ کے دین کی خالص دعوت بھی ہمارے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتی؟ مجلس فورم چونکہ ہمارا حریف ہے تو اس کے خلاف جو بھی بولے اس کے ساتھ ہم شروع ہوجائیں گے؟ اس کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے صرف اس لیے کہ ہماری اس کے ساتھ نہیں بنتی؟
    مجھے بتائیے اردو مجلس کس کی جاگیر ہے اور کس کو اس سے کوئی مالی یا کسی اور قسم کی دنیاوی منفعت حاصل ہورہی ہے ایک لمحہ کو رک کر سوچیں تو؟ اس کا تو چلانے کا خرچہ بھی منتظمین اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اور للہ کرتے ہیں۔ اس کی شہرت کو نقصان پہنچا کر بھی دین والے ہی بدنام ہورہے ہیں اور کچھ بھی نہیں ہورہا۔ ہاں اگر آپ کسی کی فی سبیل اللہ کوشش کو ضائع کرنے کا سبب بن رہے ہیں تو وہ آپ کے لیے وبال ہوگا۔یا پھر کوئی اتنا بیوقوف ہے کہ وہ یہ سمجھے کہ فورم تو اچھا ہے بس انتظامیہ خراب ہے؟
    یہ بات اچھی طرح ذہن میں رکھ کر پھر ہی ملحدین، قادیانی، منکرین حدیث سب کو ملا کر اڑائیے مذاق۔

    اور اخلاق کی بات تو نہ ہی پوچھیے۔ کسی کی زبان پر زہر ہے تو کسی کے دل میں۔ مگر مذموم تو دونوں ہیں۔( ہم کسی کےحامی نہیں، اللہ مجھ سمیت سب کو ہدایت دے) اس لیے اصولا ایک دوسرے کا "اخلاق" کچھ دیر کو نظر انداز فرما کر اصل مسئلہ ڈسکس ہونا چاہیے تھا۔
     
    • متفق متفق x 2
    • مفید مفید x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,408
    سسٹرز عفراء اور انا، آپ دونوں کا تجزیہ حقیقت سے قریب تر۔ ہمارا محدث فورم سے بنیادی اختلاف یہی ہے کہ معاملہ اردو مجلس کا تھا اور اسے وہیں حل ہونا چاہے۔ محدث فورم کا اس میں دخل دینا اور پھر ہر رکن کو مجلس کے خلاف زہر اگلنے کا موقع فراہم کرنا ان کی مجلس سے عداوت کا ثبوت ہے۔
    ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھ دیا ہے اور ان کا رد عمل پہلے کی طرح ہٹ دھرمی والا ہے۔ ابھی تو 23 صفحے ہوۓ ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ 230 صفحے مجلس اور اس کے اراکین کے خلاف سیاہ کرنے پر بھی مجلس پر کوئ فرق نہیں پڑے گا۔ ان شاء اللہ لیکن ان کی اصلیت ظاہر ہوتی رہے گي۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,408
    محترم خضر حیات صاحب نے محدث فورم پر اردو مجلس کے ایڈمن کو بین کرنے کی یہ وجہ بیان کی ہے۔

    قابل غور بات یہ ہے کہ ان کے نزدیک یہ الفاظ کسی کو بین کرنے کے لیے کافی ہیں لیکن کسی پر ناصبیت کا الزام لگانا کوئ بڑی بات نہیں ہے۔ واہ رے محدث فورم کا دوغلا پن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,311
    بہت خوب. ابتسامة. واہ، کیا دلیل ہے؟ حلال عليكم حرام علينا. تم کرو تو قرآن و حدیث. ہم کچھ کہیں تو ذہنی پستی. یہ لفظ بھی خاص پس منظر میں لکھا گیا تھا. اگر کوئی تفصیل پوچھتا تو ضرور بتائی جاتی. لیکن وہاں جہالت کا دور چلتا رہا.عقل کی باتیں کون سمجھتا ہے. پھر وہ ٹھہرے بھی سلفی. کوئی بات کرنے سے پہلے وضو ضروری ہو گیا . بات یہ ہے کہ عزت دار لوگ ہی کسی کہ عزت کرتے ہیں. اگر محترمین ہوتے تو ضرور اس معاملہ کو رفع دفع کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے. کیونکہ انسان کی کل متاع اس کا عقیدہ و منہج ہوتا ہے. اس حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے لیے تو کوئی معافی نہیں. ہم اللہ سے اس فیصلے کے لیے دعا گو ہیں.وہ سب سے بڑا منصف، سميع قريب مجيب الدعوات ہے.
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,311
    خضر حیات لکھتے ہیں فیسبک پر کہ اردو مجلس فورم پر بین کرتے ہوئے وجہ میں وہ نام لکھا گیا. جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں تھا. عرض ہے کہ ریزن میں پوری کہانی تو لکھی نہیں جا سکتی تھی. لیکن کہانی کا جو موضوع تھا وہی لکھا گیا. کیا آپ کو دعوت پر بلا کر بین کیا گیا تھا؟. جو اصل وجہ تھی. وہ مختصر ذکر کی گئی. مزید تفصیل تو اعلان والے تھریڈ میں موجود ہے. اس کا لنک حوالے کے طور پر دینا چاہیے تھا
     
  7. حسين عبد الله

    حسين عبد الله نوآموز

    شمولیت:
    ‏جولائی 13, 2016
    پیغامات:
    24
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

    میں ایک عام سا آدمی ہوں ۔نیٹ پہ اسلام سے متعلق اردو مواد کی تلاش میں چکر لگتا ہے ۔اس لئے فورمز پر تھوڑا بہت آنا ہے۔
    کچھ باتیں ۔۔۔طاہر عسکری ۔۔۔والے تھریڈ سے متعلق کرنا چاہتا ہوں ۔وہاں شاید میں نہیں کر سکتا ۔اس لئے یہاں لکھ رہا ہوں۔
    یہ مسئلہ جو دو فورمز پہ دیکھا تو افسوس ہوا۔۔۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسئلہ کو حل فرمادیں ۔اور یہ ختم ہو جائے۔

    اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب بھی یہی چاہتے ہوں گے۔۔

    میری اس سے مراد یہ نہیں کہ آپ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں ۔۔۔میری بات کو کوئی انفرادی طور پر اپنے پر نہ لیجئے گا۔۔

    میرے نزدیک اس چیز کی اتنی اہمیت نہیں ہے ۔۔جو کبھی بحث میں زیادہ سختی کا موجوب بن جاتی ہے اور کبھی جس کی وجہ سے حزب کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔۔یعنی سخت زبان۔۔۔حالانکہ جب ۔۔اختلاف میں کہیں زیادتی ہوتو ۔۔۔زبان میں سختی آ ہی جاتی ہے ۔۔یہ انسان کا نظریہ نہیں ہوتا۔یہ وقتی جزبہ ہے ۔۔اسی طرح طنزیہ لہجہ بھی۔۔جو بظاہر سخت زبان کے مقابلے میں لاشعوری طور پر مہذب سمجھ کر اختیار کیا جاتا ہے ۔ حالانکہ سخت زبان سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے ۔

    میں ایک عمومی ۔۔اپنا نقطہ نظر کسی بھی جگہہ ہونے والی بحث سے متعلق ۔۔۔بیان کر رہا ہوں۔

    اب میں دیکھ رہا ہوں کہ ۔۔۔بات اور گھمبیر ہوگئی ہے ۔۔وہ اس طرح کے دونوں فورمز نے متعلقہ بحث میں شریک ایک دوسرے کے افراد کو بین کر دیا ہے ۔اب بات آگے کیسے بڑھے ۔۔۔جب کوئی ثالث بھی نہیں۔۔

    کیا کوئی ایسا فرد۔۔۔فورمز پہ یا اس سے ہٹ کر موجود ہے ۔۔۔ دونوں فریقین جس پر کچھ بھروسہ کر سکیں ۔۔

    دیکھیں۔۔کوئی ثالث نہیں ہوگا۔۔۔تو پیجز یہاں بھی بڑھتے رہیں گے ۔۔۔۔اور وہاں بھی۔۔

    اور جب بھی گفتگو کی جائے ۔۔نظریہ یا موجودہ بحث کے موضوع پر کی جائے۔۔

    اور میں ایسے ثالث کی بات نہیں کر رہا ۔۔۔جو بعض اوقات معتدل راستہ یہ اختیار کرتے ہیں کہ ۔۔کچھ ان کی مان لو ۔۔۔کچھ دوسروں کی۔۔بیشک حق واضح ہی ہونا چاہیے ۔۔۔
    بس ایسا ہونا چاہیے کہ ثالث ۔۔۔بحث میں موجود گرما گرمی سے اثر نہ لے ۔۔۔بلکہ دلائل سے نظریہ پر بات کرے۔

    ہمارے اس نیٹ میں اور خرابیوں کے ساتھ یہ بھی ایک ہے کہ اس میں بات اگر تحریری ہوتی ہے تو دیر تک محفوظ رہتی ہے ۔جس نے نہیں بھی دیکھنا وہ بھی دیکھ لیتا ہے ۔۔۔انسان آمنے سامنے کی لڑائی ، گرما گرمی تو بھول جاتا ہے ۔۔اور اسلام بھی یہی کہتا ہے کہ بھول جاؤ۔۔لیکن یہ تحریر ہے جو باقی رہتی ہے ۔۔۔اور دل میں اس چیز کو مضبوط کرتی ہے ۔۔جو کہ بری چیز ہوتی ہے ۔۔۔

    دیکھئے ۔۔۔دینی فورم پر موجودآپ لوگ ۔۔ ۔۔اکثر اہل علم ہوتے ہیں ۔۔اور قرآن و سنت میں موجود

    تمام ان ۔نصوص ۔۔سے واقف ہوتے ہیں ۔۔۔جو ایسے اختلاف ، وغیرہ مواقع کے لئے ہیں ۔۔۔اپنی اور سب کی تذکیر ہی کے لئے ایک کا ذکر کرتا ہوں۔

    حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاکہ :

    جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔۔۔
    الحدیث ۔ (سنن ابو داود)

    پھر یاد رہے ۔۔میں نظریہ کی نہیں ۔۔بلکہ رویہ کی بات کر رہا ہوں۔۔یعنی ابھی آپ لوگ اس بات کو ابھی نظر انداز کر دیں کہ دوسرے فورمز پر آپ کی شخصیات کے بارے میں کیا زبان ہے ۔۔اس کا ابھی شکوہ نہ کریں ۔

    میری گفتگو کا زور اس پہ ہے کہ ۔۔رویہ کے اظہار سے نظریہ یا موقف پیچھے چلا جاتا ہے ۔۔

    اس کے بعد ایک ایسی شخصیت جو ۔۔۔آپ سمجھتے ہیں کہ ثالث نہ سہی پیامبر ہی ہو۔۔جو آپ کا موقف یا سوال ۔۔

    کسی غصہ ، طنز ، جتانا ،یعنی کسی بھی منفی رویہ کے بغیر موقف کی ترجمانی کرتا ہو۔۔پیش کریں ۔
    تاکہ بات آگے بڑھ کر نتیجہ پر پہنچے۔

    اگر آپ سمجھتے ہوں کہ ۔۔۔نہیں ۔۔۔رویہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔تو پھر بھی مصلحتاََ پہلے نظریہ پر بات کرلیں ۔۔بعد میں رویہ پر بھی بات کر لیں گے۔۔۔حالانکہ ہم غور کریں تو بات واضح ہے کہ ۔۔۔تحریر محفوظ نہ ہو ۔۔۔تو دل سے تو منفی رویہ ختم ہو ہی جاتا ہے ۔ نظریہ قائم رہتا ہے ۔۔

    اور اگر ہمارے نظریہ کے مخالف کوئی نظریہ ثابت بھی ہوجائے تو پھر ۔۔۔اس کے ساتھ ہم نے کیسا برتاؤ رکھنا ہے ۔۔وہ اس کے بعد کی الگ بات ہے ۔
    میری گفتگو میں کوئی ، حزبیت ، طرف داری ، غیر معتدل ، یا کوئی اور بات ہو تو ضرور۔۔ضرور آگاہ کریں۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,965
    انا اور عفراء آپ لوگ احتیاط کریں۔ ادارہ محدث کی "محقق" توپوں کا رخ آپ کی جانب ہو جائے گا۔ دے آر اوبسیسڈ ود ویمن۔
    اس ساری بحث میں یہ انکشاف ضرور ہوا ہے کہ اردو مجلس میری ملکیت ہے۔ اور تو اور محدث فورم بھی آج کل میری دھمکیوں پر چل رہا ہے۔ یعنی کہ اس کی نظامت میں ہی بذریعہ فون چلا رہی ہوں۔مزید یہ کہ میں اردو مجلس سے کچھ ارکان کی رکنیت اور محدث فورم سے پورا تھریڈ غائب کروانے کی طاقت رکھتی ہوں۔اپنی بدگمانیوں اور منفی سوچ کے زہر میں ڈوبے دماغ صرف سازشوں کی بو سونگھ سکتے ہیں۔ کبھی بے در گنبدوں سے باہر نکل کر دیکھیں، تازہ ہوا کھائیں تو معلوم ہو دنیا ایک سادہ سے نظام پر چل رہی ہے۔ جہاں کچھ انسان کسی مادی غرض کے بغیر صرف دین کی بنیاد پر مل کر کام کر رہے ہیں اور ان پر کتنے ہی رکیک الزامات لگائے جائیں وہ ایک دوسرے کا صرف دین کی بنیاد پرساتھ دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔کبھی دین کی خاطر رابطہ کر کے دیکھیں۔ بے لوث تعاون بھی ملے گا دعائیں بھی ملیں گی۔
     
    Last edited: ‏نومبر 22, 2016
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,311
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    شکریہ ۔ حسین عبداللہ صاحب ،اپنا تعارف ضرور کروائیے ۔
    اگر آپ نے دونوں فورمز پر بحث کو مکمل غیر جانبداری سے پڑھا ہے، تو آپ پر یہ بات واضح ہو گئی ہو گی کہ اصولی بات کو کھینچ تان کر رویہ پر لایا گیا ۔ کیونکہ اصول کے لئے دلائل کی ضرورت ہوتی ہے، دو ٹوک گفتگو سے معاملہ ختم ہوجاتا ہے ۔ جب کہ رویہ کے لئے جذبات کافی ہوتے ہیں ۔صرف تحریک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور وہ تحریک انتظامیہ محدث کی طرف سے وہاں کے عام یوزر کو فراہم کی گئی ۔جس کی وجہ سے بات اصل موضوع سے ہٹ کر اخلاق پر آکر روک دی گئی ۔ ایک طرف اگر وہاں رویہ پر بات ہورہی تھی ۔ دوسری طرف انتظامیہ اردو مجلس کی جانب سے کئ بارکوشش کی گئی کہ اصل موضوع پر گفتگو ہوتاکہ تنازعہ ختم ہو ۔ لیکن تعاون نہیں کیا گیا ۔ کوئی وجہ بتائے بغیر انتطامی رکن فورم مجلس کو معطل کردیا گیا ۔ تنازعات ہمیشہ فریقین کے تعاون سے ختم ہوتے ہیں ورنہ نہیں ۔لیکن قوانین محدث فورم میں ایسی کوئی شق موجود نہیں تھی ۔ جو کہ کسی فریق ثالث کی مدد یا اعتدال میں رہ کر معاملے کوختم کرنے معاون ثابت ہوتی
    آپ کا تجزیہ چونکہ غیر جانبدارنہ تھا ۔ اس لیے پوسٹ کی تصدیق کی گئی ۔ ورنہ اس تھریڈ میں بحث و مباحثہ منع ہے
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,311
    یہ تو اب واضح ہوچکا ہے کہ آپ کا تعلق ادارہ یا انتظامیہ اردو مجلس سے پہلے بھی نہیں تھا اور نا ہی اب ہے ۔ طاھرعسکری کو بین بھی ایک منتظم اعجاز علی شاہ نے کیا تھا ۔ تمام الزمات غلط ثابت ہوچکے ۔جوکہ بحوالہ مجلس پر موجود ہیں ۔اب اس طرح کے انکشافات یا الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ۔جہاں تک فون ،دھمکیوں وغیرہ کی بات ہے ۔ادارہ فورم مجلس اس سے لاعلم ہے ۔ اس کا یہاں ذکرکرنے کافائدہ نہیں۔ آپ کے لئے مناسب یہی ہے کہ اس پروپیگنڈہ کی پرواہ کیے بغیر مثبت کام کی طرف اپنی توجہ رکھیں ۔وفقکم اللہ
    ادارہ مجلس ،انتطامی رکن مجلس فورم کے معطل ہونے کے بعد تھریڈ حذف کرنے کے مطالبہ سے دستبردار ہوچکی ۔ اب ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ تھریڈ مقفل کرتے ہیں ۔ حذف کرتے ہیں یا باقی رکھتے ہیں ۔اردو مجلس فورم پر تھریڈ حذف نہیں ہوگا ۔ البتہ "ناصبیت "والے الزام پر معافی نہیں ۔ اس کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں ۔ وہی کافی ہے
    کسی قسم کی غلطی پر پیشگی معذرت ۔
    انتطامیہ سے واابستہ اراکین کو ناصرف تبصرہ کرنے کی، بلکہ غیر جانبدارنہ تجزیہ کی مکمل اجازت ہے ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ادارہ محدث یا کوئی اور فورم کیا کرتا ہے ۔نا ہی ضرورت ہے کہ ان کی ہر بات یا پروپیگنڈہ کا جواب دیا جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,408
    نہیں اگر ایسا ہوا تو ان شاء اللہ وہ نہیں ہم بولیں گے۔
    اپنی مرضی سے جناب خضر حیات نے وہ تھریڈ بند کر دیا۔ اگر ہمارے کہنے سے کرتے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا کمی نہیں۔
    بہرحال اب فیس بک یا کسی دوسرے فورم پر اس بات کو مکمل طور پر موقوف کر دیں۔ اگر ان کی جانب سے کوئ حرکت ہوئ تو پھر دیکھا جاے گا۔ ان شاء اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں