الوداع، الوداع ،اے مجلس والو! الوداع

عطاءالرحمن منگلوری نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 1, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    السلام علیکم و رحمہ اللہ ،
    مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ اب مزید چلنا ناممکن سا ہو گیا ہے۔ یوں تو کئی لوگ آئے اورچلے گئے ،میرے چلے جانے سے بھی فرق نہیں پڑے گا۔لیکن مجھے اچانک چلے جانا اچھا نہیں لگتا،اس لئے بتا کر جانا چاہتا ہوں تا کہ کل کوئی یاد بھی کرے تو عمدہ طریقے سے یاد کرے اور مناسب سمجھے تو دعائے خیر بھی کرلے۔ہے کوئی جو مجھے روک لے؟ یقینا نہیں۔کیونکہ جانے والوں کو کو ئی روک نہیں سکتا اور جب تک اللہ نہ چاہے کوئی زبردستی بھیج بھی نہیں سکتا۔پیش گوئی تو تھی کہ مجھے یکم اگست کو الوداع ہو جانا ہے مگر اپنی حالت کچھ ایسی تھی کہ
    ؎ پر دم ہے تو تو نہیں خطرہ افتاد
    اسی کشمکش میں ایک ماہ اور گزر گیا۔۔۔ہمارے سامنےکئی لوگ دنیا چھوڑ کے چلے جاتے ہیں،ماں ،بہن،بھائی،بیٹے، بیٹیاں اور دیگر عزیز سب دیکھتے رہ جاتے ہیں بلکہ جو سمجھدار ہوئے وہ کہتے ہیں جلدی رخصت کرو۔۔۔
    اب وہ وقت ۤگیا ہے دوستو ، آثار نظر انے لگے ہیں،آپس میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، کھل کے بات کوئی نہیں کرتا لیکن میں سب سمجھتا ہوں،دوست احباب ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں ،کتنے دن ر ہ گئے، اور کتنا وقت نکال لے گا؟والد صاحب تو دنیا میں موجود نہیں ،والدہ صاحبہ نے نہ چاہتے ہوئے بھی حکم ر بی قبول کر لیاہے کیونکہ مومن ہمیشہ رب کریم کے فیصلے پر راضی رہا کرتا ہے۔۔کچھ دوست احباب ذرا کھل کے بات کرتے ہیں، میں بھی ان سے ذرا گپ شپ لگا لیتا ہوں، وہاں کی نعمتوں ، آسایشوں،اور اکرامات کی بات ہوتی ہے۔۔۔ تو جی چاہتا ہے کل کے بجائے آج ہی رخت سفر باندہ لوں مگر زاد راہ پہ بھروسہ نہیں، اعمال صالحہ پلے نہیں مگر اللہ کی رحمت سے مایوسی بھی نہیں ، ایک خطا کار بندہ ہوں،مگر اس کی رحمت کا امیدوار اور طلبگار۔۔کل ایک دوست کہ رہا تھا کہ وہاں بہت کچھ ہے لیکن، بجلی ،گیس، موبائیل، نیٹ کوئی بھی ایسی سہولت نہیں جو دنیا والوں سے ہمہ وقتی رابطہ رہ سکے۔۔ چنانچہ اپنے تئیں تسلی دیتے ہوئے ہم کہنے لگے دل کو دل سے راہ ہوتی ہے ، روحانی اور دلی رابطے پہلے سے بھی کہیں مضبوط ہو جاتے ہیں۔۔وہ بھی تو اک خوبصورت جہاں ہے،وہاں بھی لوگ بستے ہیں،کیا ہوا اگر وہاں کی ہر چیزنے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    اب تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ،دوست احباب کے بعد ورثاء کی امید بھری نگاہیں دیکھ کر،ایک صاحب آہستہ سے قریب آ کے کہتے ہیںــ'' آپ کے بعد گھر کس کو ملے گا؟آپ والا'' ہم کیا کہتے،یہی جواب دیا کہ یہ فیصلہ گھر کا مالک کرے گا،اگر میں مالک ہوتا تو کبھی چھوڑ کے نہ جاتا۔کوئی بائیک اور کوئی بچے کی سائیکل پہ نظر رکھے ہوئے دکھائی دیا۔کھانے کے درمیان میں ایک صاحب بولے عطا صاحب !آخری سمجھ کے کھائیں،معلوم نہیں پھر نصیب ہو کہ نہ ہو،ہم نے کہا ٹھیک کہ رہے ہیں آپ ۔۔ کاش نماز بھی آخری سمجھ کے ادا کیا کرتے،شاید پھر نصیب ہو یا نہ ہو تو زندگی بدل جاتی ۔۔۔کیا حالات بتاؤں،کیا کیا دیکھا اور محسوس کیا،جدائی کی ان گھڑیوں میں،مجھے ہی معلوم ہے کہ ۔ ۔۔۔ اس رنگ برنگی دنیا اور مجلس سے جدا ہونا ،کتنا دشوار لگتا ہے۔۔مگر یہ گھونٹ تو باالآخر بھرنا پڑتا ہے کبھی عارضی جدائی کا اور کبھی مستقل جدائی کا۔۔۔مختصر یہ کہ
    کیا ایسا دل گرفتہ تمہاری محفل سے آئے
    آنکھوں میں آنسو بھی بڑی مشکل سے آئے
    دوستو ان برف پوش وادیوں میں اللہ کی یاد بہت آ ۤتی ہے، عجائبات و غرائبات دنیا آنکھوں سے دیکھ کر دل سے آواز نکلتی ہے ــــ''اللہ خالق کل شئی وھوالواحد القہار''
    حقیقت یہ ہے کہ عالم ارض و سماوٰت اور ان کے حیرت انگیز نظام میں اس قدر دلائل و براہین اور رب کائنات کی نشانیاں موجود ہیں جن سے اعراض مشکل ہے۔قرآن مجید میں ہی ارشاد ہے۔''وکاین من آیہ فی السموٰت والارض یمرون علیہا وھم عنہا معرضون''۔(یوسف)
    اور زمین و آسمان میں کتنی ہی ایسی نشانیاں ہیں،جن سے یہ لوگ آنکھیں بند کر کے گزر جاتے ہیں۔''
    اہل مجلس، اخوان و اخوات !سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ رب العزت ہماری اگلی منزل کو آسان بنائے۔۔۔ہم گلگت اور سکردو جانے کا عزم کر چکے ہیں ۔
    ؎ امید ہے دعا کی اہل سخن سے اکبر ،،، کچھ تو حقوق میرے اردو زباں پر ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,121
    بھائ یقینا جانے والوں کو کوئ روک نہیں سکتا مگر ان کے لیۓ دعا تو کر سکتا ہے۔ اور ہماری پہلی دعا یہ ہے کہ ہماری اور آپ کی یہ جدائ عارضی ہو اور اس کے بعد ہمارے یہ دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں سلامتی کے ساتھ رہیں۔ آپ کے سر پر اللہ تعالی کی رحمتوں کا سایہ رہے، اللہ تعالی ‍آپ کو ہر مشکل ، ہر پریشانی اور ہر بیماری سے محفوظ رکھے۔ اور اور پھر آپ ایک دن یہ تھریڈ بھی لگائیں کہ بھائ دیکھو میں دوبارہ آگيا۔ آمین! جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,717
    وعلیکم السلام ورحتمہ وبرکاتہ:-

    آپ کے تھریڈ کا عنوان پڑھ کر میں سمجھ گیا تھا کہ آپ کا اسکردو جانے کا پلان بن گیا ہے ، یقینا افسوس بھی ہوا اور آپ سے دوری کا غم بھی لیکن یہ سوچ کر خوش ہوں کہ یہ میرے اللہ کا فیصلہ ہے اور میرا اللہ میرے بھائی کے حق میں ہمیشہ بہتر ہی کرے گا، کیونکہ میرا اللہ وہ جانتا ہے جو ہم نہں‌جانتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین۔ آپ پریشان ہونے کی بجائے خوشی خوشی جائیں مجھے میرے اللہ پر بہت یقین ہے کہ ان شاءاللہ آپ کو وہاں جا کر نیٹ‌کی فون کی سہولت کے ساتھ نیٹ کی سہولت بھی میسر ہو جائے گی اور ہمارا رابطہ پھر سے آپس میں‌ہو جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری بھابھی سے کہیے ا کہ پلیز وہی بریانی اور چکن بنا لیں اُس کی خوشبو سے ہی میں‌وہاں‌پہنچ جائوں‌گا۔ ان شاءاللہ آپ سے فون پر بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    دوری دل کی ہوتی ہے تو ہم گھبراتے اے دوست
    ہم جلد پھر اکٹھے ہوں گے ان شاءاللہ یہ جان لو اے دوست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,717
    اگر عنوان میں‌الوداع کی جگہ یہ لکھ دیتے کہ پھر ملیں گے اے دوست تو دل زیادہ خوش ہو جاتا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,804
    جانے والوں کو مت روکو کہ بہرم رہ جائےکہ جانے والو تو آخر جانا ہی ہے۔
    اللہ سے دعا ہے کہ آپ اور ہماری یہ جدائی عارضی ہی ہو۔اللہ آپ کےلئے ہر طرح سے آسانیاں پیدا کردیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,279
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

    جیسے جیسے پڑھتا گیا عجیب سے خدشات سر اٹھاتے چلے گئے، آخری لائنز پر پہنچ عقدہ کھلا کہ یہ آپ کی گلگت سکردو روانگی کا اطلاع نامہ ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو بخیریت واپس لے آئے ۔ ۔ ۔ ۔

    ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے اور آپ کی بخیریت واپسی کے منتظر رہیں گے۔


    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,523
    اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے. آمین
    وہاں جا کر بھی مجلس سی رابطہ ضرور رکھیے گا.
     
  8. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    گلگت سکردو کیوں جارہے ہیں بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی ناصرہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. not_out

    not_out محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,267
    حضرت اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
    ذرا خیال کیا کریں
    میرے جیسے کمزور دل بھی یہاں موجود ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. not_out

    not_out محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,267
    اور آپ کا بھی
    اللھم آمین
    ابن قاسم بھائی آپ کہاں ہیں سب ٹھیک تو ہے ناں
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,112
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اللہ آپ کی اگلی تمام منزلیں آسان فرمائے ،أستودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك ..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    آمین۔
    ابن قاسم عرب سے چلے ،سندھ فتح کیا اور ملتان پہنچے،،،،ہم گلگت و سکردو تک بھی نہ جائیں !
    مختصر یہ کہ بزرگوں کا حکم ہے کہ میٹھی میٹھی سنتوں پہ بہت عمل ہو چکا اب ذرا بلند پہاڑوں میں بسنے والوں کا مجاہدہ بھی دیکھتے آؤ۔:00006:
     
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    معذرت خواہ ہوں جی،ویسے اتنا خطرناک مضمون تو نہ تھا۔ہمارے پر امن انتقال کی خبر تھی بس۔
    جی انشاءاللہ کوشش کروں گا،جنریٹر ساتھ لے جانا پڑےگا۔۔۔۔وہاں بجلی ہے نہ گیس۔ البتہ زونگ کا موبائل نیٹ ورک ہے۔
     
  14. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,798
    أستودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    جی بھائی ٹھیک ہوں۔ آج کل کسی وجہ سے پہلے کی طرح وقت نہیں نکال پا رہا۔

    بھائی ماجرہ کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    آمین۔
    یہ ڈھیر ساری دعائیں لینے کے لئے ہی تو تمہید طولانی باندھی ۔۔۔جزاک اللہ ۔
     
  17. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    بھائی ماجرا بس اتنا ہے کہ شہری زندگی سے بہت دور برف پوش وادیوں میں چند ماہ گزارنے کا پروگرام بن گیا ہے۔۔’’قل سیرو فی الارض‘‘پر عمل کرتے ہوئے۔۔تا کہ سمجھ آئے
    ؃ یا الٰہی یہ کیا ماجرا ہے
    طائروں میں بھی تیری ثناء ہے
    بحرو بر میں ہے تو، خشک وتر میں ہے تو،
    اے خدایا ! کس نے تیری حقیقت کو پایا!
    (سکول کے دور میں اسمبلی میں یہ حمد پڑھا کرتے تھے۔برسوں بعد ماجرا کے لفظ سے یاد آئی۔(
     
  18. نجی اللہ

    نجی اللہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    29
    السلام علیکم
    عطاء بھائی کی دل ہلا دینے والی سٹوری اور پھر جدائی کی خبر نے واقعی غمگین کر دیا۔ جدائی کا بھی غم اور ساتھ ساتھ یہ بھی اہل مجلس کو بتاتا چلوں کہ ہم دونوں کئی بار ایک جگہ رہے اور اب لگتا ہے کہ عطاء بھائی سکردو کی برف پوش چوٹیوں پر ہمارا راستہ ہموار کرنے جا رہے ہیں۔بس ہم بھی رخت سفر باندھنے کو ہیں۔پتہ نہیں عطاء بھائی کی طرح کب اچانک بلاوا آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈئیر عطاء اردو مجلس فورم پر آ پ کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ آپ کی قیمتی تحریریں اور تھریڈ آپ کے ذمہ قرض ہے۔واپس آ کر چکانے ہونگے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔فی امان اللہ من جانب نجی اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔سب احبا ب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لئے شکرگزار ہوں۔جزاکم اللہ
    آج انٹر نیٹ کی ڈیوائس واپس کرنے جارہا ہوں۔اب کسی دوست عزیز کے پاس کبھی موقع ملا تو حاضری ہوا کرے گی۔
    خطوں کا زمانہ نہیں رہا ورنہ یہ درخواست کرتا کہ
    کہنا یاد ہے آپ کا وقت رخصت
    کبھی خط ہم کو بھی لکھا کیجئے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,364
    الحمدللہ.
    تمام دوست احباب اور اہل مجلس کی نیک تمناؤں اور دعاؤں نے اثر دکھایا.گلگت بلتستان میں رہ کر بھی رابطہ کسی قدر مشکل سے لیکن بحال رہا.
    واپسی ہو چکی ہے.اب بھی رابطہ رہے گا انشاءاللہ.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں