بچوں کی معصوم باتیں

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,584
    یہ تو کچھ ہمارے ہی گھر کی بات لگ رہی ہے۔ طبیعت ٹھیک ڈانٹ شروع
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,712
    واہ جی اکثر ہم بہن بھائیوں میں اب بھی یہ باتیں ہوتی ہیں

    جن بھائیوں سے کبھی بحث و تکرار ہوتی ہو وہ کبھی آرام سے بات کریں تو کہہ دیتےہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں یا جن بھائیوں سے پیار محبت ہے وہ غصے سے بولیں تو کہہ دیتےہیں کہ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور جب پیار سے دوبارہ بولنے لگ جاتے ہیں تو وہ کہہ دیتےہیں کہ طبیعت ٹھیک ہو گئی ہے اب
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    پچھلی سردیوں کے آغاز میں جب ہمارے علاقے میں گیس کی بندش شروع ہوئ تو کھانا پکانے کا بہت مسئلہ ہوتا تھا کیونکہ کسی متبادل کا انتظام نہیں کیا ہوا تھا۔ آخر ایک دن تنگ آکر ہم نے لکڑیوں پر روٹی بنانی شروع کر دی۔ میرا منا فلاسفر بھائ :) ہماری اس مشکل کو پہلے تو اوبزرو کرتا رہا پھر کہنے لگا آپی مجھے لگ رہا ہے شاید ہم نے گیس والوں کو پیسے نہیں دیے اس لیے وہ ہمیں گیس نہیں دیتے! :00006: :00032:
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    ہہہہ بہت خوب ۔ اب کے بل وقت پر ادا کر دیجیے گا ۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    پھر بھی گیس نہ آے تو کیا کریں۔۔۔۔۔۔؟ :)
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,706
    پھر بھی گیس نہیں آرھی بل ڈبل
     
  7. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    السلام علیکم
    میری چھوٹی خالہ کی ڈھائی سالہ بیٹی (اب تو وہ ماشاء اللہ دس سال کی ہے) بڑی آپی کے ساتھ کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی۔ ۔ سڑک پر پتھر دیکھ کر وہ بولی" آپی۔۔۔ یہ لولے(روڑے )ہیں ؟
    آپی نے جواب دیا " نہیں بریرہ یہ پتھر ہیں"
    وہ پھر کہنے لگی" آپی یہ لولے ہیں؟"
    آپی نے کہا" بیا۔۔۔۔ روڑے نہیں پتھر کہتے ہیں"
    وہ کچھ دیر خاموش رہی پھر بولی" آپی۔۔۔۔ یہ لولے پتھر ہیں؟"
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
  9. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    ہا ہا بہت خوب
     
  10. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    میرا اپنی آپی سے بہت پیار ھے ماشاءاللہ۔۔۔اور میری تربیت میں انکی محنتیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔۔۔ان شاءاللہ
    آپی جہاں پیار بہت کرتی تھیں وہیں کان بھی کھینچے جاتے تھے۔۔۔ایک دن میں نے کسی بات پر ضد کی اور رونا شروع کر دیا۔۔آپی کے سمجھانے کے باوجود میرا باجا بج رہا تھا کہ آپی نے غصے میں ایک تھپڑ لگایا اورہاتھ لہراتے ھوئے غصے سے بولیں"چپ کرتی ھو یا ایک لگاؤں؟"
    میں سارا رونا دھونا بھول کر کہنے لگی"جی۔۔۔مار کر بھی کہتی ہو کہ ایک لگاؤں؟"
    میری بات سنتے ہی آپی کی ہنسی چھوٹ گئی!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں