تنقید المسائل/رد جماعت اسلامی/محدث گوندلوی رحمہ اللہ

ابوعکاشہ نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏دسمبر 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    سسٹر یہ میری پوسٹ نہیں بلکہ میں نے مصنف شیخ الحدیث مولانا محمد صاحب گوندلوی رحمہ اللہ کا رسالہ نقل کیا ہے.. یہ رسالہ آپ کو نیٹ پر سرچ کرنے سے مل جائے گا.
    اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ میرا تعلیمی موضوع عقائد، مذاہب و ادیان رہا ہے. مطالعہ بھی اسی میں زیادہ ہے.اسی لئے مجبوری ہے. مزید آپ کوئی اور موضوع سرچ تو کریں.بہت کچھ شیئر کرنے کی کوشش کی ہے.
     
  2. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    جی صحیح مولانا صا حب مزید قلم بند نہیں کر سکے ہوں گے.
    محترم میں یہاں ہرگز اپنے "پسندیدہ" موضوعات تلاش کرتی نہیں پھر رہی، جس کی طرف آپ اشارہ فرما رہے ہیں.
    آپ شوق سے اپنے تعلیمی موضوعات سے متعلق معلومات شئیر کریں. میں تو اسلامی نام سے متعلق ایک پوسٹ کر رہی تھی اس سے پہلے میں نے یہ چیک کرنا مناسب خیال کیا کہ وہ پہلے سے کسی نے نہ پوچھ لیا ہو؟ نتیجتا یہاں پہنچ گئی. میں نے تو ایک معصومانہ سا سوال ہی کیا تھا آپ کو برا لگا تو معزرت.
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    محترمہ بات یہ ہے کہ آپ نے خود ہی اعتراض کیا کہ آپ کی نئی پوسٹ کافی عرصہ سے نظر نہیں آئی؟؟ شاید آپ کہنا چاہتی تھیں کہ میری ہمیشہ پوسٹس انہی موضوعات پر نظر آتی ہیں
    اس کے جواب میں نے یہی لکھا کہ آپ سرچ کریں. اور موضوعات بھی مل جائیں گے ان شاءاللہ
    . پھر آپ نے خود ہی لکھا کہ میں تلاش نہیں کررہی. پہلے اعتراض اور پھر اتنی جلدی برات بھی کردی. انسان اپنے پسندیدہ موضوعات ہی پڑھتا ہے. جس کا تعلق اس کی فیلڈ یا دلچسپی سے ہوتا ہے. سارے علوم پر کس کی دسترس ہے.یہ کوئی بری بات نہیں. شاید آپ کو غلط فہمی لگی ہے.
    مولانا صاحب علیہ الرحمہ کا طویل رسالہ تھا. میں نے تو کسی ضرورت کے تحت کچھ صفحات کمپوز کیے تھے. مزید کی ضرورت نہیں تھی.
    سوال معصومانہ نہیں تھا، مگر آپ کا یہ جواب انتہائی معصومانہ ہے: ). آپ اس مضمون میں موجود مواد پر معقول، دلائل و براہین سے اعتراض کریں. کوئی مسئلہ نہیں. ورنہ توجہ نا کریں. ہر چیز ہر شخص کے سمجھنے کی نہیں ہوتی. شکریہ.

     
  4. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    بالکل نہیں.میں نے پوچھا یہی تھا کہ اس موضوع پر مزید شیئرنگ نہیں کی آپ نے غالبا 2014 کے بعد.لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ آپ بس اس ہی موضوع پر ہی پوسٹ کرتے ہیں.میں نے بالکل دیکھی ہیں آپ کی مختلف پوسٹس دوسرے موضوعات پر بھی، اتنا عرصہ تو مجھے یہاں ہو ہی گیا ہے کہ کچھ چیزوں سے واقفیت ہو گئی ہے.
     
  5. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    میں آپ کو اوپر جواب دے چکی ہوں اس بات کا
    upload_2017-5-31_5-51-8.png
    اس بات کا جواب میں نے اوپر دیا تھا جس کو آپ کسی اور ہی حوالے سے لے گئے ہیں. مجھے اپنی ای میل پر نوٹیفکیشن ملتی ہیں ، وہاں سے پڑھ لیتی ہوں پہلے ،اور وہاں ہی پڑھ کر یہ آپ کی بات کا میں نے جواب دیا تھا. مجھے نہیں معلوم آپ کا "اپنی پسندیدہ پوسٹ" تلاش کرنے سے کیا مراد تھی؟ لیکن مجھے جو سمجھ آئ اس کے مطابق میں نے جواب بھی دے دیا. میں یہاں ہرگز مختلف فرقوں، جماعتوں یا عقائد پر تنقید یا بحث کرنے نہیں آئ ، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی میرا تعلیمی مضمون نہیں رہا نہ ہی میں کوئی عالمہ ہوں. بحثیت انسان کبھی کبھی میں کمینٹ کر دیتی ہوں کیونکہ الحمدللہ میں مسلمان ہوں اور مجھے شوق ضرور ہے اپنے دین کا علم حاصل کرنے کا. یہ ضروری نہیں کہ میں جو بات کروں وہ پتھر پر لکیر ہو.لیکن میں یہ واضح کرنا بہتر سمجھتی ہوں کہ میں کسی فرقے کے اعتبار سے کم از کم یہاں نہ مواد تلاش کرتی پھر رہی ہوں نہ ہی میں ان میں اتنا الجھنا پسند کرتی ہوں کہ دنیا کہ باقی کام چھوڑ کر بس یہی کرتی رہوں.پسندیدہ پوسٹ تلاش کرنے سے ،،،،مجھے تو یہی سمجھ آئ. باقی میرا رب بہتر جانتا ہے.
    آپ مجھ سے یقینا زیادہ صاحب علم ہوں گے ، آپ کی عزت اور احترم مجھ پر لازم ہے . بلکہ تمام علماء کی عزت میں دل سے کرتی ہوں اس لیے میں تو اپنے اندر اتنی ہمت نہیں پاتی کہ علماء سے بحث و مباحثہ شروع کر دوں.مگر وہی بات بحیثیت ایک عام انسان کبھی کبھی میں ان موضوعات پر کمینٹ کر جاتی ہوں جس پر میری والدہ نے مجھے منع کیا ہے، اور میں کوشش بھی کرتی ہوں کہ احتیاط ہی برتوں. میرا مقصد یہاں کسی کی دل آزاری نہیں ہے.

    جزاک الله خیرا کثیرا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    میں دلائل سے بات کر سکتی ہوں مگر مجھے پتا ہے کہ سوائے بحث برائے بحث کے کچھ حاصل نہ ہو گا. کیونکہ یہی ہمارا المیہ ہے.واقعی ہر بات ہر کسی کہ سمجھنے کی نہیں ہوتی خاص طور پر ان موضوعات پر لکھنے والوں کو سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے کہ وہ لکھ کیا رہے ہیں؟
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    کوئی بات نہیں. شکریہ.. پسندیدہ لفظ لکھا کر حذف کردیا. خدشہ تھا کہ مفہوم دوسرا لیا جا سکتا ہے. اور وہی ہوا. بہرحال میرا دوسرا مطلب بلکل نہیں تھا. آپ شوق سے کہیں بھی کسی دینی موضوع پر گفتگو کرسکتی ہیں.
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    ماشاءاللہ، بہت اچھی بات ہے. ایک ہوتا ہے علمی اختلاف. اور ایک بحث برائے بحث. یہ دونوں ساتھ ساتھ چل رہے ہیں. گھبرانا نہیں چاہیے. آپ کی معلومات میں اضافہ کرتا چلوں. اس رسالے کا جواب بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی رحمہ اللہ نے نہیں دیا تھا. اس کے بعد بھی کسی نے نہیں دیا.واللہ اعلم
     
  9. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    انہوں نے بہت اچھا کیا تھا اس بات کا جواب نہ دے کر اگر وہ یہی کرتے رہتے تو وہ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جاتے بالکل ویسے ہی جیسے محترمہ فرحت ہاشمی صاحبہ نے مفتی تقی عثمانی صاحب کے فتوے کا جواب تا حال نہیں دیا.. نیتوں کا حال الله جانتا ہے انسان چاہے کتنا متقی ہو وہ کسی کی نیت سے واقف نہیں ہو سکتا. آپ چاہے کسی کو دائرہ اسلام سے باہر ہی کیوں نہ کر دیں اپنے علم و تقویٰ کے بل بوتے پر مگر حقیقی علم اللہ کے پاس ہے، وہ بہتر جانتا ہے کہ کون صحیح ہے کون غلط. میرے پاس کچھ جوابات ہیں ضرور مگر میں اب مزید بات کرنے سے گریز کرنا ہی بہتر سمجھتی ہوں. زندگی رہی اور الله نے توفیق دی کہ میں دینی علم کے اعتبار سے آپ کے برابر کھڑی ہو سکی تو ضرور آپ تک اپنا مؤقف پہنچاؤں گی مگر بحث کی غرض سے نہیں.
     
  10. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    ایک عام انسان کو تو میری دانست میں ضرور گھبرانا چاہیے کوئی بھی دین کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ. روز قیامت اللہ کے پاس حاضر بھی ہونا ہے، بغیر علم کے میں آپ سے اختلافات پالتی رہوں تو اس سے کیا حاصل ہو گا؟ میں اپنی غلطی تسلیم کرنا بہت بہتر سمجھتی ہوں. کافی احکامات میرے لیے نئے ہیں جو میں نے اس فورم پر آ کر سیکھے ہیں اورالله سے دعا ہے کہ وہ عمل کی توفیق دے.آپ لوگوں کو جزائے خیر دے. آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    ذاتی طور پر بنیادی عقیدے کے مسائل میں ڈاکٹر صاحبہ اور مولانا مودودی رحمہ اللہ سمیت کس کے موقف کو درست نہیں سمجھتا۔ بلکہ اہل علم کے ہاں بھی معتبر نہیں ۔ یہ علمی اختلاف ہے، جن لوگوں نے قرآن ، حدیث، فہم سلف ،آئمہ اربعہ ،آئمہ محدثین پر تنقیدکی ۔ اہل علم نے ہرزمانہ میں ان کا بھرپور جواب دیا ہے ۔ کیونکہ وہ حق تھا ۔ اور حق کا دفاع لازم ہے ۔ اگر آپ سمجھتے تھے کہ میرا مقصد حق ہے ۔ تو پھر آپ کوجواب دینا چاہیےتھا ۔پہلوتہی اختیارکرکے شبہات چھوڑ جانا نامناسب تھا ۔
    کس نے دائرہ اسلام سے خارج کیا ہے ؟ ۔ علماء ایسا نہیں کرتے ۔ اسلام سے خارج ہونا کرنا ،یا ہونا اتنا آسان نہیں ۔ کسی کی غلطی یا کوتاہی پر گرفت کرنا ،دائرہ اسلام سے خارج کرنا نہیں ہوتا ۔کوئی بھی معصوم نہیں ۔
    ضرور ۔ انتطار رہے گا ۔امید ہے کہ اپنا موقف پہنچانے سے پہلے دونوں طرف کے دلائل کا غیر جانبدار مطالعہ کریں گی ۔ اور مصادر کا خیال رکھیے گا ۔ جو کہ قرآن اور نبی کا فرمان ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے فہم کے مطابق ہو ۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    آمین یارب ۔ اختلاف اچھی چیز ہے ۔ آپ جب چاہیں مجلس پر کسی موضوع میں کرسکتی ہیں ۔ رمضان کے سخت شیڈول کی وجہ سے بس ذرا وقت کم ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,523
    متفق۔ اعتراض ہونا یا کرنا کوئ مسئلہ نہیں ہے۔ ہاں دلیل کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں