ثروت اعجاز قادری جواب دو

اعجاز علی شاہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏مئی 3, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,222
    ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام کعبہ نے جامعہ نعیمیہ اور داتا دربار نہ آکر فرقہ واریت کا ثبوت دیا ہے۔
    جی ہاں وہ ایسی بات کہہ گئے ہیں جو بریانی کے تلیے یا کڑھائی کے تیل سے لکھنی چاہیے۔
    پہلی بات یہ ہے کہ ثروت اعجاز قادری کی پگڑی کا رنگ اور اس کے نام کے آگے قادری خود فرقہ واریت کی علامات ظاہر کرتی ہیں۔ بلکہ ان کا یہ بیان بذات خود فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے۔
    دوسری بات یہ ہے کہ امام کعبہ نے جامعہ اشرفیہ (دیوبند کے لوگوں) ، منصورہ (جماعت اسلامی) اور جمعیت اہل حدیث مرکز (اہل حدیث) کے علاوہ پارلیمنٹ ہاوس ، بحریہ ٹاون کی مسجد اور شاہ فیصل مسجد میں نماز پڑھا کر اور امت کو اتحاد کی دعوت دے کر نہ صرف زبانی طور پر فرقہ واریت سے دور رہنے کا درس دیا بلکہ مختلف جگہوں پر جاکر عملی طور پر بھی ثابت کیا۔
    تیسری بات یہ ہے کہ جامعہ نعیمیہ نے کیا امام کعبہ کو دعوت دی تھی یا وہ خود بخود آجاتے۔ اور اگر آتے بھی تو بقول مفتی منیب وہ پھر بھی ان کی مدد نہ کرتے۔
    چوتھی بات یہ ہے کہ امام کعبہ داتا دربار پر کیا کرتے۔ ثروت اعجاز قادری بتائیں کیا آپ ان کو وہاں پر غیراللہ کے نام پر پکنے والی جمبو سائز کی دیگیں دکھانے چاہتے تھے یا پھر قبروں کے آگے سجدہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ! وہاں پر چرسیوں اور بے پردہ عورتوں کو دکھانا چاہتے تھے یا پھر اسلام کی تعلیمات کے خلاف پکی اور اونچی قبریں اور ان پر عمارتیں۔
    شکر ہے کہ انہوں نے وہاں کا دورہ نہیں کیا ورنہ وہ بھی سمجھتے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ایسی مشرکانہ چیزیں بھی ہوسکتی ہیں ؟
    پانچویں بات یہ ہے کہ کیا اگر بالفرض امام کعبہ ان کے مرکز جاتے اور امامت کرواتے تو پھر کیا امام کعبہ کے پیچھے ان کی نماز ہوجاتی جبکہ ان کے نزدیک تو وہ وہابی اور گستاخ رسول ہیں اور ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔
    یاد رہے کہ یہ وہی ثروت اعجاز قادری ہیں جن کی سنی تحریک بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
     
    Last edited: ‏مئی 3, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,156
    ہمیں آپس کے یہ تفرقات اب ختم کرنے چاہئیں
    ضروری نہیں ہے کہ امام کعبہ کو داتادرباریاپھرمادھولال حسین کے مزارات کا دورہ کرایاجائے بریلوی علماء کرام انہیں اپنے نمایاں مکتبہ علمی میں بھی بلاسکتے تھے۔جب امام شافعی رح امام ابوحنیفہ رح کی تعریف کرسکتے ہیں تواپنے آپ کوحنفی کہلوانے والے یہ حضرات امام شافعی رح کی تقلید کیوں نہیں کرسکتے ہیں جبکہ انہیں امام برحق وہ بھی مانتے ہیں اس کے لئے بس وسعتِ قلبی چاہیئے۔
     
  3. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس منتظر

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں