جرمن صدر سے مصافحے کی بجائے اشارے سے خوش آمدید کہنے والی جرات مند مسلم طالبہ

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏دسمبر 21, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,977
    کئی عالمی ذرائع ابلاغ نے ایک مسلم طالبہ کی خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے جس نے اپنے سکول کے دورے پر آئے ہوئے جرمن صدر سے ہاتھ ملانے کی بجائے اشارے سے سلام پر اکتفا کیا۔ یہ طالبہ حجاب میں ملبوس تھی۔ جرمن صدر طلبہ وطالبات کی قطار سے ہاتھ ملاتے ہوئے اس تک پہنچے تو اس نے سر کے اشارے سے جرمن صدر کو خوش آمدید کہا لیکن ہاتھ نہیں ملایا۔ صدر کچھ دیر تک رکا پھر اگلے طالب علم کی طرف بڑھ گیا۔
    اللہ سبحانہ وتعالی ہر مسلمان کو اپنی اقدار کی حفاظت کی توفیق دے۔ اس خبر کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
    ہمارا میڈیا کسی مسلمان لڑکی کے مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر پورا ایک فیچر شائع کر دیتا ہے لیکن اس طرح کی خبریں عالمی ذرائع ابلاغ میں آ بھی جائیں تو اردو میڈیا پر نظر نہیں آتیں۔ نجانے کیوں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں