جمہ کا دن

ابو ہریرہ نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 16, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو ہریرہ

    ابو ہریرہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 18, 2015
    پیغامات:
    42
    جمعہ کا دن

    اسلامی معاشرے میں جمعہ کے دن کی بہت اہمیت ہے۔ جمعہ کا دن ہفتے کے تمام دنوں کا سردار ٍہے ۔جمعہ کے دن مسلمان نمازظہر کی جگہ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔ پورے علاقے کے لوگ سات دنوں کے بعد ایک دوسرے سے ملتے ہیں ۔ اس طرح ایک دوسرے کے حالات معلوم ہوتے ہیں۔جس سے اسلامی معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔ جمعہ کا دن بہت ہی فلضیلت و برکت والا دن ہے۔ یہ دن خاص طور پر دعاؤں کے قبول ہونے کادن ہے۔جمعہ دن مسلمانوں کی عیدہے۔ نماز کےلیے درج ذیل باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے۔

    *علاقے کے تمام لوگ ایک ہی بڑی مسجد میں نماز جمعہ اداکریں۔*نماز جمعہ کےلیے اذان سے قبل پہنچنا بہت ثواب کا کام ہے۔*نمازجمعہ کےلیے غسل کرنا ضروری ہے اسی طرح اچھے صاف ستھرے پہن کراور خوشبولگا کر نماز جمعہ کے لیے آنا چاہیے۔ *خطبٔہ جمعہ غور اور خاموشی سےسننا چاہیے۔

    خطبہ کے دوران گفتگو کرنامنع ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 17, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں