جنۃ کا مطلب

عائشہ نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏جنوری 10, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    قرآن مجید میں یہ لفظ تین طرح آیا ہے

    جُنَّة
    جَنَّة
    جِنَّة

    تینوں کا مطلب کیا ہے؟ ہو سکے تو وہ آیات ذکر کریں جن میں یہ لفظ آیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,314
    ٖقرٖآن مجید میں یہ لفظ 18 آیات میں آیا ہے:

    جُنَّة: ڈھال، عورتوں کے سر ڈھانپنے والا کپڑے کو بھی جُنَّة کہا جاتا ہے

    اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
    انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک دیا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
    (سورة المجادلة, آیت نمبر 16)


    جَنَّة: باغ، جنت، بہشت

    أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا
    یا تمہارا کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو اور اس کے بیچ میں نہریں بہا نکالو

    (سورة الإسراء, آیت نمبر 91)

    جِنَّة: جنوں، دیوانگی، سودائی پن، جن

    أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا ۗ مَا بِصَاحِبِهِم مِّن جِنَّةٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
    کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے رفیق محمد (ﷺ) کو (کسی طرح کا بھی) جنون نہیں ہے۔ وہ تو ظاہر ظہور ڈر سنانے والے ہیں

    (سورة الأعراف, آیت نمبر 184)


    تراجم از فتح محمد جالندھری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    جزاک اللہ خیرا۔ جِنۃ کا ایک اور مطلب بھی ہے جو سورۃ الناس میں آیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,234
    مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ﴿٦
    خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے (6)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,314
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    جن نہیں جن کی جمع
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں