جہنم میں حور کی تلاش !

اعجاز علی شاہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏اکتوبر، 25, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,222
    جلدی جلدی مجھے خودکش جیکٹ دو میں نے آج نماز بھی نہیں پڑھنی اور ناشتہ بھی نہیں کرنا میں جنت میں قضاء پڑھ لوں گا اور ناشتہ حوروں کے ساتھ کروں گا۔
    اس کے بعد خارجی کتے نے جنت کا ٹکٹ خریدا چونکہ پیسے نہیں تھے اس لئے بھارتی خفیہ ایجنسی نے ٹکٹ کے پیسے بھی دے دئیے اور یہ بدبخت نکل پڑا تاکہ بے گناہوں کا خون بہا کر جنت میں جلدی پہنچے کیونکہ اس کی حور اس کو آملیٹ اور چائے بنا کردے گی۔
    جب یہ آگے نکلا تو جنت میں لے جانے والا ٹکٹ غور سے دیکھا:
    دس سے بیس بندے قتل کرنے پر Economy class
    بیس سے چالیس قتل کرنے پر Business class
    چالیس سے پچاس بندے قتل کرنے پر VIP class

    انڈین ائیر فورس کا جہاز ابھی جنت کی طرف روانہ ہوگا۔ کچھ دیر بعد یہ جہنم میں اتر جائے گا اور خارجی سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرکے خود کو پھاڑنے پر جنت میں جائے گا۔
    قیامت والے دن لوگ نیکیاں لائیں گے اور یہ بدبخت اپنے اعمال پیش کرے گا کہ میں نے اللہ کی رضا کیلئے سو بندے قتل کیے اور اتنے یتیم کیے۔

    اللہ تعالی ان جیسے خون کے پیاسوں کو آپس میں پھاڑ دے اور جو بھی اس کام کے پیچھے ہے اللہ ان کو عبرت کا نشان بنائے۔
     
    • اعلی اعلی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں