حج بیت اللہ 1437ھ۔ 2016

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏ستمبر 9, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    جمعہ کا مبارک دن ہے ذوالحجہ کے افضل ترین دن ہیں اور سرزمین حجاز میں کل حج کے لیے زاد سفر تیار کرنے کا دن ہے۔ 8 ذی الحج یوم ترویہ اس شان سے طلوع ہو رہا ہے کہ دنیا کے 150 ممالک سے 15 لاکھ حجاج کرام کا جم غفیر حجاز مقدس کی جانب رواں دواں ہے۔ حرم کی بہار اپنے جوبن پر ہے۔
    [​IMG]
    یکساں لباس ایک سا عقیدہ ایک ہی صدا لبیک اللھم لبیک کہتے ہوئے شمع حرم کے پروانے ایک پاکیزہ سمندر کی لہروں کی مانند رفتہ رفتہ اللہ کے گھر کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حرم میں حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، 9 ذی الحجہ کو روایت کے مطابق غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔
    حج 1437 ھ کی اہم خبروں اور معلومات کے تبادلے کے لیے آپ بھی اس تھریڈ میں لکھ سکتے ہیں۔ اس ایمان افروز موقعے کے متعلق اپنے تاثرات اور مشاہدات ذکر کر سکتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    8 ذوالحج ۔یوم ترویہ:
    مکہ مکرمہ:ایک لاکھ 43 ہزارسے زائد پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے تقریباً 20 لاکھ مسلمانوں نے لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز کردیا ہے اور نماز فجر کے بعد دنیا بھر سے آئے عازمین منیٰ پہنچ رہے ہیں جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا کیا جائے گا۔
    دنیا بھرسے آئے ہوئے14لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منٰی میں قائم خیموں کے شہر میں پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ آج ظہر ‘ عصر ‘ مغر ب اور عشاءکی نمازیں ادا کریں گے۔
    مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کی جارہی ہے، حاجیوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے سعودی بوائزاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے4500 سے زائد رضاکار بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
    http://www.express.pk/story/602728/

    منی خیمہ بستی کا ایک روح پرور منظر جہاں اللہ کے بندے اس کی خاطر ہر آرام ترک کر کے کھلے آسمان تلے خیموں میں مقیم ہیں۔
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏ستمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    کل خطبہ حج براہ راست سننے کے لیے


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,234
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,165
    ماشاءاللہ
    جزاکم اللہ خیرا
    یاد آگیا یوم ترویہ کا دن جب آرام سے خیمے میں بیٹهے تهے اور ایک درس میں کہی بات یاد آرہی تهی کہ آج آرام سے بیٹه کر اپنے گناہوں کو یاد کر کے رونے اور معافی مانگنے کا دن ہے اور کل یعنی یوم عرفہ اور پهر10ذی الحج مشقت کا دن ہے .........
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,234
    سبحان اللہ حجاج کرام میدان عرفات کی طرف رواں ہیں۔ دوسری جانب غلاف کعبہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
    upload_2016-9-11_6-58-2.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    جزاک اللہ خیرا۔
    9 ذوالحج 1437ھ
    سال کا سب سے افضل دن رفتہ رفتہ گزر رہا ہے۔ اللہ ہم سب مسلمانوں کی عبادت قبول فرمائے اور ہمیں بھی ان باسعادت لوگوں میں شامل فرمائے جن کے رفتہ اور آئندہ سال کے گناہ معاف ہو چکے ہیں۔
    اس سال مفتئ اعظم ناسازئ طبع کی وجہ سے خطبہ حج نہیں دے سکے، لہذا امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے یہ ذمہ داری ادا کی۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,165
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,165
    اللہ تعالی تمام حاجیوں کا حج قبول فرمائے اور حج کے جو مراحل رہ گئے ہیں اس میں ان کے لیئے آسانی فرمائے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    آمین ۔جی ایام حج تو ابھی باقی ہیں۔
    10 ذوالحج
    کل رات مزدلفہ میں بسر کرنے کے بعد، حجاج کرام آج رمی جمرات میں مصروف ہیں۔
    کچھ مناظر
    www.facebook.com/tvPaigham/videos/vb.317909068225291/1432378293445024/
    دوسری طرف بیت اللہ میں عیدالاضحی کی نماز میں رونق دیکھنے کے لائق تھی۔ شیخ صالح آل طالب کا خطبہ یہاں سنیے:

    پاکستان میں آج 9 ذوالحج ہے۔ یہاں لوگ روزے سے تھے۔
    اللہ سبحانہ وتعالی تمام اسلامی ممالک کو امن عطا فرمائے۔ ان مبارک دنوں میں شیطانوں سے محفوظ رکھے۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 12, 2016
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    الحمدللہ رب العالمین، اس سال کا کامیاب حج دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے ۔
    حج 2016 کے کچھ حسین مناظر
    حجاج کرام کی خیمہ بستی میں شب بیداری کا ایک منظر (بشکریہ حرمین انفو)
    [​IMG]

    کھلے آسمان تلے اللہ کے بندوں کا سیل رواں

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,165
    الحمد للہ رب العالمین
    واقعی بہت خوشی کی بات ہے.
    اللہ تعالی سعودی حکومت اور حج کی انتظامیہ اور جنهوں نے تعاون کیا سبکو جزائے خیر دے .آمین یا رب العالمین
    اللہ تعالی تمام حاجیوں کی عبادات اور کاوشوں کو قبول فرمائے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں