حضرات مسجد کیوں نہیں جاتے؟

عائشہ نے 'گپ شپ' میں ‏فروری 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,803


    السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ

    حضرات مسجد کیوں نہیں جاتے؟

    بتائیں ذرا؟

    (یہ موضوع مجلس حضرات كو ہديہ كيا جا رہا ہے : )
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,019
    السلام علیکم ۔
    جزاک اللہ خیرا۔ سوال ہونا چاہے کہ '' اکثر دیکھا گیا ہے کہ حضرات مسجد نہیں جاتے '' سو میں سے پچیس فیصد تو جاتے ہونگے ان شاء اللہ ۔ باقی کمنٹس بعد میں ۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,055
    سسٹر ام نور العین نے لکھا۔
    بھئ اگر وہ "حضرات" ہیں تو انہیں ضرور جانا چاہیۓ۔
    بھائ عکاشہ نے لکھا
    تو جناب میرے خیال میں وہی لوگ "حضرات" ہوتے ہوں گے۔
    بات ذرا سخت ہے۔ مگر میرے خیال میں اس کے علاوہ عام حالات میں کوئ معقول وجہ نظر نہیں آتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,787
    جو نہیں جاتے ،انہی سے پوچھنا پڑے گا -

    اس ضمن میں ایک واقعہ میرے دوست نے سنایا ،جو ایک دکان پر کام کرتا ہے -
    ہمارے علاقے میں نماز سے تقریبا پانچ منٹ پہلے ھیئہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر والے لوگوں کو دکانیں بند کرکےنماز کی تیاری کا کہتے ہیں -
    ایک بارمیرے دوست کی دکان کے ساتھ والا دکان بند کرکے دکان کے باہر ہی بیٹھ گیا - اتنے میں ھیئہ والوں کا وہاں سے گزر ہوا تو وہ بھاگنے لگا - ھیئہ والے نے اسے بلایا اور پوچھا کہ تمھاری دکان تو بند ہے ، کیا کوئی گاہک آئے گا ؟ وہ بولا "نہیں" ھیئہ والا بولا "تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ ؟ اس سے اچھا ہے کہ تم نماز پڑھ کر آ جاؤ" - دکان والا بولا "آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں " یہ کہہ کروہ مسجد گیا، وضو کیا اور نماز پڑھی -

    اس دکان والے نے میرے دوست کو یہ واقعہ سنایا تھا -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,520
    سستی انتہائی قسم کی۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ مجھ سمیت سب مسلم بھائیوں کو مسجد جانے کی توفیق د ے آمین
     
    • متفق متفق x 1
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,134
    چند حضرات سے جب پوچھا گیا کہ
    بھائی آپ نماز پڑھتے ہو؟
    تو جواب میں فورا سننے میں آتا ہے! جی ہاں
    دوسرا سوال باجماعت ادا کرتے ہونا؟
    جی جی
    تیسرا سوال اورفجررررررررررررررررررررر (سوال ابھی پورا بھی نہیں ہوتا اور جواب آجاتا ہے)
    اٹھا ہی نہیں جاتا رات کو دیر سے سوتا ہوں نا۔
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,055
    میں یہ باتیں ایک الگ تھریڈ میں لکھنا چاہتا تھا۔ مگر چونکہ باتین نماز کے متعلق ہی ہیں اس لیۓ یہیں لکھ دیتا ہوں۔ ریاض کے ایک محلہ حی الوزارات جو کہ ھارہ کے نام سے مشہور ہے وہاں تقریبا 20 سال تک رہائش پذیر رہا۔ وہاں اکثر بھائیوں سے کچھ اس طرح کی گفتگو ہوتی رہتی تھی۔
    1- ارے بھائ کہاں بھاگے جا رہے ہو؟۔
    مطوعے " ھیہ والے" آ رہے ہیں۔ ( وہ نماز نہ پڑھنے والوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں)
    یار مطوعوں سے ڈرتے ہو اللہ سے نہیں۔
    2- بھائ مسلمان تو نہیں ہو؟
    جی الحمدللہ مسلمان ہوں۔ آپ کو کیسے لگا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔
    یار مسلمان کو تو نماز کے وقت مسجد میں ہونا چاہیۓ مگر تم یہاں گاڑی پر بیٹھے ہوۓ ۔ اس لیۓ کچھ شک ہوا تھا۔ اس لیۓ پوچھ لیا۔
    [3- color="red"]بھائ مسلمان ہی ہو نا۔
    جی بالکل کیا آپ کو کوئ شک ہے۔
    بھائ شک کی بات نہیں ہے۔ مسلمان کو تو نماز کے وقت مسجد میں ہونا چاہیۓ۔ اور تم یہاں کھڑے ہو۔
    یہ اور اسی سے ملتے جلتے سوال میں نماز کے لیۓ جاتے وقت اکثر ان بھائیوں سے پوچھا کرتا تھا جو کہ نماز کے وقت باہر کھڑے رہتے تھے۔
    وقت گذرنے کے ساتھ ایسا ہونے لگا کہ جیسے ہی لوگوں نے مجھے دیکھا تو یا تو مسجد کی طرف چلے گۓ اور جنہیں نماز کی توفیق نہیں ہوتی تھی وہ مجھے دیکھتے ہیں ادھر ادھر ہو جاتے تھے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 20, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    اس موضوع کے متعلق دو چیزیں ذہن میں ابھرتی ہیں: ایک تو یہ کہ جب امامت کروانے والے جھوٹ، وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت کرنے والے ہوں تو ’’اُن‘‘ کے پیھچے نماز پڑھنے کو کس کا ’’دل‘‘ چاہتا ہے؟ اور دوسرا یہ کہ جب ’’امام’’ رات کو دو تین گھنٹے تقریر کریں اور فجر کی نماز میں ’’غائب‘‘ ہوں تو کیا پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی تو فرماتا ہے: اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَاَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ (البقرة) کہ لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟؟؟
     
  9. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جس طرح‌ ہمارے کراچی میں تبلیغی جماعت والوں‌ کو دیکھ کر لڑکے بھاگتے ہیں۔ ویسے ہمارے ہاں‌ ان کو اب ایک نام دے دیا گیا ہے"اللہ میاں‌ کی پولیس" ، مگر یہ پولیس اھل الحدیث‌سے ڈرتی ہے، ایک دفعہ ہفتے کا دن تھا اور میں گھر میں ہی تھا مغرب سے پہلے تقریبا 10 لوگوں‌ نے ہمارے گھر پر دستک دی او رمیں‌ ہی دروازے پر آیا تو سب سے پہلے دونوں‌ ہاتھوں‌سے مجھے سلام کیا کیونکہ میں‌ اس وقت وضوء کر کے ہی فارغ ہوا تھا اور اپنی مسجد میں‌ نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے جانے والا تھا تو انہوں‌نے مجھے پکڑ لیا بڑی لمبی چوڑی نصیحتیں‌ کیں‌ جو کہ انکو ذبانی یاد کرائی جاتی ہیں‌ اس کے بعد کہنے لگے کہ مسجد میں‌ آئیں‌ ان شاء‌اللہ "اللہ ورسول کی باتیں‌ ہونگی" پھر اس کے بعد میں‌ شروع ہو گیا اور میں‌ کس طرح‌ مخاطب ہوا یہ میں‌ یہاں‌ نہیں‌بتاونگا(ابتسامہ)، اور پھر کیا؟ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ہمارے گھر پر انہوں‌نے مارک لگا لیا ہے اب ہر ہفتہ واتوار کو ہمارے محلے میں‌بڑی سی فوج لے کر آتے ہیں‌یہاں‌ تک کے رافضیوں‌کے گھر پر دستک دیتے ہیں مگر ہمارا گھر چھوڑ دیتے ہیں۔

    بہر حال اُس زمانے میں‌ ، میں‌ انکے پیچھے نماز نہیں‌ پڑھتا تھا آج کل وہیں‌ ظہر، مغرب اور عشاء ہوتی ہے۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,803

    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    ايك مشہور قاعدہ ہے : ايك غلطى دوسرى غلطى كا جواز نہيں ہوتى .
    امام غلطى كرتا ہے تو اس كا يہ مطلب نہيں كہ مقتدى باجماعت نماز ترك كر دے۔ امام نے اپنی قبر ميں جانا ہے مقتدی نے اپنی اور حساب بھی اپنا اپنا دينا ہے۔ باقى بدعمل امام كى صورت ميں مقتدى كيا كرے يہ سوال يہاں علماء كرام سے پوچھ ليں۔
    آپ کے سوال / ہمارے جواب - URDU MAJLIS FORUM

     
  11. محمد ابرار شاہ

    محمد ابرار شاہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2012
    پیغامات:
    32
    سسٹر ام نور العین نے لکھا۔
    اقتباس:
    حضرات مسجد کیوں نہیں جاتے؟
    بھئ اگر وہ "حضرات" ہیں تو انہیں ضرور جانا چاہیۓ۔
    بھائ عکاشہ نے لکھا
    اقتباس:
    سو میں سے پچیس فیصد تو جاتے ہونگے ان شاء اللہ
    تو جناب میرے خیال میں وہی لوگ "حضرات" ہوتے ہوں گے۔
    بات ذرا سخت ہے۔ مگر میرے خیال میں اس کے علاوہ عام حالات میں کوئ معقول وجہ نظر نہیں آتی۔
    یہ پیغام بھائی بابر تنویر کا تھا اسی پر لکھا ہے ِ
    آپ کے الفاظ غیر مناسب ہیں ۔
    کیا سب مرد حضرات پر مسجد میں جانا فرض ہے ؟
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 10, 2012
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,055
    جزاک اللہ خیرا بھائ ابرار شاہ۔
    آپ کو میرے یہ الفاظ غیر مناسب محسوس ہوئے۔
    ان کے غیر مناسب ہونے کی وجہ بھی بیان کردی ہوتی۔ تو آپ کی مہربانی ہوتی۔
    یہ آپ کا سوال ہے۔ جواب میں میرا بھی آپ سے سوال ہے کہ کیا سب مرد حضرات کا مسجد میں جانا فرض نہیں ہے۔
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,717
    بابر تنویر بھائی کی ان باتوں سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم یہ دین والے گھروں گھروں میں جا کر دین کی دعوت دیتے ہیں بہت سارے لوگ ان سے بھاگتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے جب ان کو دور سے دیکھا جاتا ہے تو فورا اِدھر اُدھر ہو جاتے ہیں کہ وہ لوگ آرہے ہیں‌انہوں نے پکڑ کر ساتھ لے جانا ہے۔

    دعوت دین کا سب پہلا اصول یہ ہے جو کہ دوسروں کی نظر میں‌ہو یا نہ ہو میری نظر میں ہے کہ دعوت دین کیا دیتے ہیں یہ لوگ؟ ایک ہی بات کرتے ہیں‌کہ نماز پڑھیں ، مسجد میں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں فلاں فلاں۔ لیکن کبھی اس چیز پر لوگوں کو نہیں‌ سمجھاتے کہ سب سے پہلے آپ توحید پر قائم ہو جائو اور یہ سب سے پہلے یہ اقرار کرو کہ اللہ تعالی ایک ہے اس کے علاوہ اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ محلوں یا سوسائٹیز میں اکثر ایسے لوگ دعوت دینے آتے ہیں جو خود قرآن پاک سکھانے/پڑھانے کے پیسے لیتے ہیں، عرس میلا پر یقین رکھتے ہیں‌ ، محرم میں‌ یا دسویں ، بیسویں ، اور چالیس ختم میں جا کر دُعا کرواتے ہیں، ان دنوں کی چیزیں کھاتے ہیں، نذرونیاز کی چیزیں کھاتےہیں، عید پر سوٹ یا پیسے بٹورتے ہیں، رمضان کے دن جب ستائیسویں رات آتی ہے تب ان کی مساجد میں رونقیں دیکھنے والی ہوتی ہیں۔ تب مٹھائیاں ، پیسے اور سوٹ بٹورتے ہیں آخر یہ کون سے امام ہیں یا دین کی دعوت والے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں اور ان کو روکنے والا کوئی نہیں کیوں؟ جب علم حاصل کرنے والے ایسے کام کرتے ہیں تو بغیر علم والوں سے کیا شکایت کرنی۔

    جن کا عقیدہ ہی ٹھیک نہ ہو جو خود عمل نہ کرتے ہوں تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز کیسے ادا کی جاسکتی ہے؟ کم از کم میں‌تو نہیں‌کرتا۔

    عین آپی کی ایک بات بہت اچھی ہے کہ جس کے پیچھے ہم نماز پڑھ رہے ہیں اُس کا عمل اُس ساتھ اورہمارا عمل ہمارے ساتھ۔

    لیکن جب ہمیں معلوم ہوجائے کہ فلاں امام کا عقیدہ درست نہیں تو ہم کیسے ایسے امام کے پیچھے نماز کی پابندی کر سکتےہیں۔ دین تو دین ہےاس کو کاروبار نہ بنایا جائے۔

    لیکن یہی بات جب مولویوں سے کی جائے تو اُن کا ایک جواب ہے کہ ہم کیسے گزارا کریں اگر یہ بات ہی کہنی ہے تو پھر دین کی بات ہی نہ کریں ایسے لوگ ۔ علم حاصل اپنی زندگی سنوارنے کے لیے کرتے ہیں نہ کہ پیسہ بٹورنے کے لیے۔
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,717
    رہی بات کہ عنوان کے لحاظ سے تو مرد حضرات کو گھر میں نماز پڑھنا سوٹ نہیں‌کرتا۔ اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ و بوجھ عطا فرمائے آمین
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,055
    جناب معراج ربانی صاحب انہیں "شکم پرور ملا کہا کرتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 10, 2012
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    کیا اکسپلینیشن ہے بھائی، جیو۔۔۔
     
  17. محمد ابرار شاہ

    محمد ابرار شاہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2012
    پیغامات:
    32
    بابر تنویر بھائی !
    پہلے آپ یہ تو ثابت کریں کہ سب مرد حضرات کا مسجد میں جانا فرض ہے ؟
    پھر شاید آپ کو خود ہی آپ کے سوال کا جواب مل جائے ؟
    اگر بالفرض نہ ملا تو اللہ تعالی علیم و خبیر کی توفیق سے دینے کی کوشش کروں گا ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 10, 2012
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,019
    السلام علیکم ۔
    معذرت ۔ بھائیو! اس تھریڈ میں صرف اس مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے کہ حضرات جماعت کو کیوں چھوڑ دیتے ہیں اور مسجد جانے کی بجائے گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ، ان اسباب کاذکر کریں تاکہ لوگوں کی اصلاح ہو ۔
     
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,717
    سچی جماعت نہ ہونے کی وجہ سے
     
  20. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,706
    اسلام علیکم۔۔۔۔ہم سب صرف دوسروں کی غلط باتوں پر نظر رکھتے ہیں سب انسان ہیں سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ۔ ہمیں صرف دوسروں کی اچھی باتیں دیکھنی چاھیے۔اور سب لوگ صرف اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو ٹھیک کر لیں تو سب لوگ سدھر جایں۔پورا معاشرہ سدھر جاے ۔اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے ایک نابینہ صحابی کو بھی گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی اللہ ہمارے مردوں کو بھی سب نمازیں مسجد میں پڑھنے کی توفیق دے ۔۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں