خدا تک رسائی رکھنے کے دعوے دار ملا

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏دسمبر 10, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,066
    دنیاوی خائن دنیاوی منصبوں پر قابض ہیں، دینی خائن دینی مسندوں کے لازمی مستحق ہیں، مسجد کا منبر خاندانی ورثہ ہے، شہادت گھر کی لونڈی ہے، مغفرت یقینی استحقاق ہے، جنت کا پلاٹ پیدائش سے پہلے ہی بک ہے۔ یہ رشوت، سفارش، دھونس، دھاندلی کے عادی ہیں وہ اللہ کے دین میں تحریف وتاویل کے۔ نہ وہ ممبر پارلیمنٹ ہونے کے لیے کردار کے مقرر معیار پر پورے اترتے ہیں نہ اِن کو شہادت کی اسلامی شرائط کا کوئی پاس ہے۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں تو ہر کسی کی انگلی دوسرے کی جانب کیوں اٹھی ہوئی ہے؟
    خدا تک رسائی کا دعوی رکھنے والے ملاؤں کے بارے میں علامہ اقبال نے کیا خوب کہا تھا
    عجب نہیں کہ خدا تک تری رسائی ہو
    تری نگہ سے ہے پوشیدہ آدمی کا مقام
    تری نماز میں باقی جلال ہے نہ جمال
    تری اذاں میں نہیں ہے مری سحر کا پیام
    (ملائے حرم از اقبال)
    دین و دنیا کے ایسے رہنماؤں کی وجہ سے ہی امت مسلمہ کی شب تاریک سحر ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں