خضر حیات کی اردو مجلس فورم سے معطلی

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏نومبر 17, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    انتطامیہ اردو مجلس کی جانب سے متفقہ فیصلہ کے بعد رکن @خضرحیات کواردو مجلس فورم پر "معطل"(بین )کردیا گیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابن آدم

    ابن آدم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 31, 2009
    پیغامات:
    131
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ.
    وجہ بیان کی جاسکتی ہے؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    آپ کا تعارف؟
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,583
    شکریہ عکاشہ بھائ۔

    کسی بھی رکن کا معطل کرنے کا فیصلہ خوش گوار نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی یہ ضرور ی ہو جاتا ہے۔ محدث فورم کے علمی نگران خضر حیات کو معطل کرنے کا پس منظر بیان کردوں۔

    مجلس کے ایک رکن طاہر اسلام عسکری کی ایک پوسٹ حذف کی گئی۔ بجائے اس کے کہ یہ شخص مجلس کے منتظمین سے رابطہ کرکے اس کی وجوہات معلوم کرتا اس نے فورا ہی محدث فورم پر "سلفیت کے بھیس میں ناصبیت" کے عنوان سے ایک تھریڈ لگا دیا۔ اور مجلس کے چند اراکین پر ناصبیت کا الزام لگا دیا اور مجلس کے بارے میں یہ لکھا کہ ناصبیت کی حمایت کرنے والا فورم ہے۔ اس وجہ سے مجلس کے منتظمین نے اس کی مجلس کی رکنیت معطل کردی۔

    مذکورہ تھریڈ میں جب طاہر اسلام عسکری کا پیچھا کیا گیا اور فورم کے مختلف ارکان نے اس سے کہا کہ ناصبیت کا الزام غلط ہے اور جب وہ لاجواب ہوا تو اس نے انتظامیہ محدث فورم سے درخواست کی کہ اس تھریڈ کو مقفل کر دیا جاے۔ ہم یہ تو نہیں کہتے کہ محدث فورم طاہر اسلام عسکری کا سسرالی فورم ہے لیکن اس کے سسرال سے اس کے منتطمین کا گہرا تعلق ہے۔

    محدث فورم نے اس کی خواہش کے پیش نظر اس تھریڈ کو مقفل کردیا اور"محد ث فورم کی ملی بھگت " کے نام سے ایک نیا تھریڈ شروع کیا گیا ،ہم نے وہاں بھی کہا کہ معاملہ اردو مجلس کا ہے اور اسے وہیں پر حل ہونا چاہیے۔ اور ہم نے طاہر اسلام عسکری سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ مجلس اور اراکین پر لگایا الزام واپس لے یا ثابت کرے !۔ محدث فورم طاہر اسلام عسکری کے متعلقہ تھریڈ کو حذف کرے ،جواب میں جناب خضر حیات صاحب نےکھل کر اس کی حمایت میں آگئے ، اور ہمارے مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا۔

    تقریبا ایک سال کے بعد ٹیکے ایچ نامی ایک شخص کو مجلس کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا تو اس نے متعلقہ تھریڈ کو مجلس کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے استعمال کیا۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ماضی میں جب اس نے اردو مجلس کو محدث فورم کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم نے اسے فورا ہی ایسا کرنے سے روک دیاتھا

    جب ہم نے محدث فورم کے علمی نگران جناب خضر حیات کو کہا کہ لوگ آپ کے فورم کو مجلس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے تو جواب ملا کہ محدث فورم پر ہم کسی کو بھی اپنی رائے کے اظہار سے منع نہیں کر سکتے۔ اور پھر جب اردو مجلس کے اراکین و منتظمین نے بھی وہاں طاہر اسلام عسکری اور محدث فورم کے الزمات کے جواب میں اپنے کمنٹس دیے اور کہا کہ ہم کسی طور بھی اپنے اس مطالبے سے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ طاہر اسلام عسکری ناصبیت کے الزام کو واپس لے۔ جواب میں خضر حیات صاحب نے وہی پرانا ہٹ دھرمی والا اسلوب اپنایا۔

    اس موقع پر طاہر اسلام جو کے اراکین مجلس کے ہاتھوں مجلس ، محدث فورم اور فیس بک پر کافی بے عزت ہو چکا تھا ن، ناصبیت کے الزام پر اردو مجلس اور اراکین سے معذرت کی۔ اور مجلس کی انتظامیہ نے اس کی معذرت کو قبول کیا۔ اور ایک بار پھر محدث فورم سے درخواست کی کہ مذکورہ بالا تھریڈ کو حذف کر دیا جائے۔ یہاں ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ محدث فورم کے لیے طاہر اسلام عسکری کی معذرت غیر متوقع تھی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ معذرت کرے۔ اسی لیے جناب خضرحیات نے معذرت قبول کرنے کے ہمارے کمنٹس پر شکریہ تک ادا کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور پھر اس تھریڈ کو اردو مجلس کے مخالف کمنٹس جاری رکھنے کی کھلی اجازت دے دی۔ جب انہیں جواب دیا گیا تو پھر انہون نے ایڈمن اردو مجلس کو محدث فورم سے معطل کردیا۔

    اب جب کہ خضر حیات صاحب کی مجلس سے اس درجہ عداوت ظاہر ہو چکی تو اور ایسے شخص کو مجلس کا رکن رہنے کا کوئی حق نہیں انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا کہ ایسے شخص کو مجلس پر بین کر دینا چاہیے۔ اور اس کا اعلان کا تھریڈ بھی لگا دیا گیا ہے
    اس کے علاوہ اس بات کا خیال رہے کہ یہ عام بحث و مباحثہ کا تھریڈ نہیں ہے۔ انتظامیہ لیے گئے ایکشن کے خلاف کسی کوبھی جواب دینے کی پابند نہیں ہے۔
     
    Last edited: ‏نومبر 18, 2016
    • متفق متفق x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,214
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    اردو مجلس کی انتظامیہ کو بھی ان سے پہلے بین کیا گیا ہے محدث فورم پر بغیر وجہ بتائے۔

    اس کے علاوہ خضر حیات نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے محدث فورم پر اردو مجلس کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کی اجازت دی اور ادارہ اردو مجلس کی شہرت کو عمدا نقصان پہنچایا۔ جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گيا
    شکریہ
     
    • متفق متفق x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,534
    کوئی شخص جان بوجھ کر لاعلمی کا اظہار کرے ۔ اسے تجاہل عارفانہ کہا جاتا ہے ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ بلکہ اس حوالے سے بھی تاریخ ہے ۔حق واضح ہونے کے بعد صم بکم رہنے والے ،حق کو چھپانے والے شیاطین کی کوئی کمی نہیں ۔
    وجہ تفصیل سے بھی پڑھی جاسکتی ہے
    http://www.urdumajlis.net/threads/اردو-مجلس-کے-خلاف-طاھراسلام-عسکری-صاحب-کے-پروپیگنڈا-کے-متعلق-وضاحت.36473/
     
    • متفق متفق x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں