خواب میں مردوں کو دیکھنا

عمر اثری نے 'صحت و طب' میں ‏جنوری 9, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    408
    سوال: کیا موت كے خواب یا خواب میں مردوں کو دیکھنا اس بات کی دلیل ہے كہ یہ انسان جلد فوت ہو جائیگا؟ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیۓ تاکہ ان برے خوابوں سے جان چھوٹ جائے؟

    جواب: یہ خواب جس سے انسان ڈر جائے اور گھبرا جائے یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے کیونکہ شیطان اس بات کا خواہشمند ہے كہ وہ ہر مسلمان کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دے، ارشاد باری تعالی ہے:
    إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ
    ترجمہ: (کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لیے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں. جبکہ وہ (شیطان ) اذْن الہی كے بغیر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا.
    (المجادلة: 10)

    اسی طرح یہ دوران خواب جو انسان کو غم و فکر میں مبتلا کر دیتے ہیں، یہ بھی شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ جو شخص ناپسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اپنے بائیں طرف تین بار تھوک دے اور کہے:
    أعوذ من شر الشيطان ومن شر ما رأيت
    ترجمہ: میں شیطان كے شر سے اور میں نے جو خواب دیکھا ہے اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں.

    اور جب تم خواب میں موت وغیرہ یعنی ایسی چیز کو دیکھو جسے تم ناپسند کرتے ہو تو اس وقت اس طرح کرو جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے كہ تین بار بائیں جانب تھوک دو نیز شیطان كے شر اور جو کچھ تم نے دیکھا ہے اس كے شر سے اللہ تعالی کی پناہ مانگو. اور پھر اس كے بعد اگر سونا چاہو تو دوسری کروٹ پر سو جاؤ اور جب سو کر اٹھو تو اس برے خواب كے بارے میں کسی کو نہ بتاؤ، اس طرح اس خواب سے تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا.
    انسان اگر موت كے بارے میں کوئی خواب دیکھے تو یہ اس بات کی دلیل نہیں كہ وہ عنقریب مر جائیگا بلکہ یہ بھی ایک شیطانی خواب ہے تاکہ وہ ایسے خواب کی وجہ سے مسلمان کو غم و فکر میں مبتلا کر دے. اس طرح کا خواب دیکھ کر بھی اللہ تعالی سے پناہ مانگنی چاہیۓ اور اس كے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنی چاہیے.
    شیخ ابن عثیمین
    فتاوی اسلامیہ (اردو)، جلد: 4 صفحہ: 362
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,399
    جزاک اللہ خیرا
    حالانکہ موت کی وجہ سے غم وفکر میں مبتلا نہیں ہوناچاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,471
    جزاک اللہ خیرا بھائ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,355
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,002
    جزاک اللہ خیرا۔ یہ وہم یہاں بھی عام ہے۔ آپ کسی سے کہہ دیں کہ خواب میں فوت شدہ کو دیکھا ہے خوف سے لوگوں کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے۔
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں