داڑھی چہرے کی جلد کو جراثیم اور عفونت سے محفوظ رکھتی ہے۔ طبی تحقیق

عائشہ نے 'اسلام اور سائنس' میں ‏جنوری 22, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,006
    بی بی سی کے ایک حالیہ کالم کی وجہ سے صحافتی دنیا میں 2014 کی ایک تحقیق زیر بحث آ گئی ہے جس کے مطابق داڑھی چہرے کی جلد کو جراثیم اور عفونت( انفیکشن) سے محفوظ رکھتی ہے۔ محققین نے یہ نتیجہ ایک ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین پر تحقیق سے نکالا جن میں داڑھی اور بنا داڑھی ولے لوگ شامل تھے۔
    تحقیق کا حوالہ اور خلاصہ : http://www.ncbi.nlm.nih.gov/pubmed/24746610
    http://www.bbc.com/news/magazine-35350886
    http://www.sciencealert.com/bearded-men-are-probably-more-hygienic-new-research-finds
    http://www.independent.co.uk/news/s...ic-bacteria-resistant-than-shaven-skin-study-
    http://www.independent.co.uk/news/s...-study-finds-a6823461.htmlfinds-a6823461.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • اعلی اعلی x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,006
    عموما اردو اخبار، انگریزی ذرائع ابلاغ سے خبر نقل کرتے ہیں مجھے حیرت ہے کہ یہ خبر کافی دیر سے بالآخر ڈان نیوز نے شائع کر دی۔

    داڑھی بیکٹریا سے تحفظ دینے کے لیے مفید؟
    ویب ڈیسک
    شائع ایک گھنٹہ پہلے
    http://www.dawnnews.tv/news/1032596/
    چہرے پر داڑھی ہونا آپ کو جان لیوا بیکٹریا سے تحفظ دے سکتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی تحقیق میں ڈاڑھی رکھنے والے ہسپتال کے عملے کا جائزہ لے کر بتایا گیا ہے کہ چہرے کے یہ بال صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

    تحقیق کے مطابق داڑھی ہسپتال کے عملے میں شامل مردوں کو ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے خطرناک بیکٹریا سے تحفظ دیتی ہے۔

    408 مردوں کے چہرے کا جائزہ لینے کے بعد محققین نے بتایا کہ کلین شیو افراد کے گالوں پر MRSA نامی بیکٹریا کی موجودگی کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق چہرے کے بالوں کو صاف کرنا جلد پر ہلکی خراشوں کا باعث بنتا ہے جو بیکٹریا کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

    MRSA ایک عام انفیکشن ہے اور اکثر اس کے شکار وہ افراد ہوتے ہیں جو اپنا زیادہ ہسپتالوں میں گزارتے ہیں اور اکثر اس سے چھٹکارے کا حل سرجری سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

    اس بیکٹریا کے نتیجے میں ہڈیوں، جوڑوں، پیشات کی نالی، دوران خون، دل کے والو اور پھیڑپھوں میں جان لیوا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ کسی شخص کی جلد پر MRSA کی موجودگی سے یہ اشارہ ملتا ہو کہ وہ انفیکشن کا شکار ہوجائے گا۔

    تاہم محققین کے مطابق یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ داڑھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند چیز ہے۔

    یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف ہاسپٹل انفیکشن میں شائع ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    ہمارے پیارے نبی کی سنت ہو اور بے فائدہ ہو؟ کیسے ممکن ہے۔ صلوۃ اللہ وسلامہ علیہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 2
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,214
    جزاک اللہ خیرا
    بہت ہی مفید شئیرنگ ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی کو چھوڑنا اور مونچھوں کو کم کرنا فطرت کا حصہ قرار دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,472
    یہ خبر نظروں سے گذری تھی۔ یہان ایک تحقیق میں داڑھی کے طبی فائدے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
    جہاں تک اس فائدے کا تعلق ہے تو اگر یہ تحقیق صحیع ہے تو اس سے ہر داڑھی رکھنے والے کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ باریش شخص صاحب ایمان بھی ہو تو سونے پے سہاگا۔
    دوسری بات یہ کہ اعمال کا داو مدار نیت پر اور اگر ایک مسلمان نے داڑھی سنت نبئ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر رکھی تو اسے یہ دونوں فوائد حاصل ہوگۓ اور اگر اسے صرف طبی فائدے کے لیے رکھا گیا تو پھر اسے وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی۔
     
    Last edited: ‏جنوری 27, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,167
    جزاک اللہ خیرا
    ہمیں تو پہلے ہی یقین ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم میں دنیاوی فائدہ بھی ہےاخروی فائدے کے ساتھ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,239
    اچھی شیئرنگ ہے
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,006
    وایاک۔ جی درست۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    763
    زبردست شیئرنگ
    جزاك الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,006
    وایاک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    339
    ماشاء بہت ہی بہترین انتخاب ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں