دینی تحریروں کی چوری پر ثواب دارین حاصل کرنے والوں سے سوال

عائشہ نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 6, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    دینی تحریروں کی چوری کر کے ثواب دارین حاصل کرنے والوں سے سوال ہے

    ہمیں بھی بتائیں کسی کی تحریر چوری کرنے پر کتنے نفلوں کا ثواب ملتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس منتظر

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    شاید یہ پوسٹ میرے لئے بنائی گئی ہے - کیا آپ کا اشارہ میری طرف تو نہیں ہے -

    سسٹر میں پوسٹ اگر فیس بک سے شیئر کرتا ہو تو اس کا حوالہ دینا مناسب نہیں سمجھتا - کیونکہ وہ پوسٹ کئی لوگوں میں پھیل چکی ہوتی ہے - لیکن اگر کسی اسلامک ویب سائڈ سے شیئر کرتا ہو تو اس کا حوالہ ساتھ میں ضرور دیتا ہو-
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,153
    نہیں بھائی ـ میرا خیال ہے کسی مخصوص رکن کی طرف اشارہ نہیں ـ بلکہ ایک عمومی بات کی گئی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,153
    لوگوں کی عجیب فطرت ہے کہ دنیا کے تمام کام بنائے گئے قوانین اور اصول و ضوابط کے عین مطابق کرتے ہیں ـ ایک دین کاکام ایسا ہے جس کے لئے کوئی سب کچھ جائز ہے ـ ـدین کے کام میں کسی قسم کوئی معیار، اخلاص ،دیانت داری اور اصول نہیں ـ جس طر ح ہم عبادت کو صرف ادا کرنے کے حد تک کافی سمجھتے ہیں اس طرح دعوت دین کا بھی یہی حال ہے ، اگر کہیں قوانین بنا بھی دیے جائیں تو اس کی خلاف ورزی اپنا فرض سمجھتے ہیں ـ بعض جان بوجھ کر اور بعض کو کئی بار یاددہانی کروائی جاتی ہے ـ لیکن کوئی اثر نہیں ہوتا ـ عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے کہ اگر انتظامیہ کا کوئی رکن کسی تھریڈ یا پوسٹ میں کسی کو تنبیہ کردےتو باقی اراکین کو بھی اس کا خیال رکھنا چاہے ـ دینی مضامین یا اس کے اقتباس کی چوری خیانت ہے ـ اس حوالے سے درج ذیل مضمون ملاحظہ فرمائیں ـ
    http://urdumajlis.net/index.php?threads/کیا-آپ-چاہتے-ہیں-کہ-آپ-کے-علم-میں-برکت-ہو؟.16967/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس منتظر

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    جزاک اللہ بھائی آپ نے میری مشکل حل کر دی جب میں نے اس پوسٹ کو دیکھا تو مجھے ایسا لگا کہ اس میں مجھے مخاطب کیا گیا ہے کیونکہ اکثر میری پوسٹ میں مجھے ام نور العین سسٹر کی طرف سے یہی پیغام ملا کہ یہ تحریر کس کی ہے اور اسے ٹائپ کس نے کیا ہے ؟ جیسے کے اس پوسٹ پر

    http://urdumajlis.net/index.php?threads/داڑھی-منڈوانے-کی-خرابیاں.35232/

    جزاک اللہ خیرا - بھائی آپ نے میری اصلاح کردی آئندہ خیال رکھوں گا -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,153
    انتظامیہ کی طرف سے کوشش ہوتی ہے کہ اراکین کو مختلف طریقوں سے اپنا دعوت دین کے کام کو بہتر اور مفید بنانے کی توجہ دلائی جائے جیساکہ میں نے بھی آپ کو یاددہانی کروائی تھی ـ اس طرح کی تنبیہ کا مقصد کسی کو متنفر کرنا نہیں ہوتا ـ فورم پر اسلامی سیکشن دعوت دین کے کام کے لئے بنایا گیا ہے ،لیکن کام اچھے طریقہ اور سلیقہ سے کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکتے ہیں ـ اگرچہ کام کم ہو لیکن معیاری ہو ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس منتظر

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    @عکاشہ بھائی کیا فیس بک سے امیج ڈائنلوڈ کرکے پوسٹ کرنا کیا یہ بھی غلط ہے ؟

    عکاشہ بھائی میں نے فیس بک پر ایک پیج بنایا ہوا ہے میں اس میں اکثر پوسٹ امیج ڈائنلوڈ کر کے کرتا ہوامیج میں بغیر کسی تحریف کے اس پیج کا لنک یہ ہے

    https://www.facebook.com/pages/حق-کی-طرف-رجوع/477016309020454?ref=hl
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,153
    میری رائے میں ان امیجز کا کوئی فائدہ نہیں ـ اگر کوئی بہت ضروری ہو تو الگ بات ہے ـ اگرآپ خود سے امیج بنانے میں مہارت رکھتے ہیں تو اپنا تیار کردہ کام شیئر کرسکتے ہیں ـ

    ٹھیک ہے ـ لیکن جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے ـ کوئی ضروری امیج ہو تو فورم پر شیئر کرنے میں کوئی حرج نہیں ـ لیکن اپ لوڈ ہونے والی تمام امیجز کو فورم پر شیئر نا کیا جائے ـ آپ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ حاصل مطالعہ شیئر کریں ـ خاص طور پر عبادات کے حوالے سے بہت سی مسائل ایسے ہیں جن تک عام مسلمانوں کی رسائی نہیں ـ یا ایسے فتوی جن کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کے علم میں ہونا چاہے ـ شیئر کرسکتے ہیں ان شاء اللہ ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    میرا اشارہ ان سب کی طرف ہے جوتحریروں کا حوالہ نہیں دیتے۔ کسی کی لکھی تحریر، گرافک، شعر، نثر ہر چیز پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے جب تک میں انتظامیہ میں شامل ہوں قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں سے ایسے سوال پوچھتی رہوں گی۔
    سبحان اللہ یہ پتہ نہیں کون سا اصول ہے کہ پوسٹ پھیل چکی ہے اس لیے حوالہ نہ دیاجائے؟
    یہاں وہاں سے نقل کردہ مواد کا سب سے بڑا نقصان اردو مجلس کو یہ ہو رہا ہے کہ یہ ڈپلیکیٹ میٹریل کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔ اوپر سے غلط سلط اردو املا والے موضوعات کے انبار نے اس کی صورت بگاڑ کر رکھ دی ہے۔ سپیمنگ کی حد ہے کہ ایک دن میں 20 ، 20 موضوعات نقل کردہ مواد کے شائع ہو رہے ہیں۔ یہی حال رہا تو اس کی کریڈیبلٹی فیس بک کے چوری پر چلنے والے صفحات سے بھی کم ہو جائے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,805
    گڈ.....
    ویسے انتظامیہ کو چاہئے کہ ایسے جتنے بھی ارکان ہیں ان کو ذاتی پیغام پر تنبیہ کرے اور ان کی ان پوسٹس کا حوالہ بھی فراہم کرے جو کہ کسی جگہ سے منقول ہیں.
    تاکہ ان پر حجت قائم ہو سکے اور اگر پھر بھی کوئی بھائی مسیر ہیں تو ان سے یہاں لکھنے کی معذرت کر لی جائے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,153
    شکریہ،، جزاکم اللہ خیراـ انتظامیہ یہ سب کام کرنے کے بعد ہی اوپن فورم تنبیہ کرتی ہے ـ اور اس کے بعد معذرت کرلی جاتی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,365
    بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ علم کا سرقہ جائز ہے...ایک چراغ سے ہزاروں چراغ جلائے جائیں تب بھی پہلے کی آگ یا روشنی پہ کوئ فرق نہیِں پڑتا...لیکن پہلے چراغ کی حیثیت جد امجد کی سی ہے.اس لئے اس کو یاد رکھنا اور حوالہ دینا ہی نمک حلالی ہے ورنہ مادر پدر آزاد کی اہمیت کون نہیں جانتا.
    .چاہے وہ کتنی ہی اچھی اور عمدہ کیوں نہ ہو..
    گویا جائز تحریر وہی ہے جو حسب نسب رکھتی ہو.
    عاقل را اشارہ کافی است.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
  13. fasiha

    fasiha رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 15, 2015
    پیغامات:
    7
    :) واقعی مجھے بھی یه جاننا هے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    شکریہ فصیحہ۔ آپ بھی دیکھتی ہیں فیس بک پر بھی یہی ہو رہا ہے۔ ایک جگہ سے کوئی چیز اٹھا کر دوسری سائٹ پر پیسٹ کر دینا بہت ہی آسان کام ہے۔ جو لوگ واقعی اچھا کام کرنا چاہتے ہیں، اور دین کی مستند بات پھیلانا چاہتے ہیں وہ اپنا حاصل مطالعہ شئیر کرتے ہیں یا اپنے خیالات پر مشتمل تحریر۔ اسی طرح معیاری کام ہو سکتا ہے۔
     
  15. محمد مقیم

    محمد مقیم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2016
    پیغامات:
    28
    اراکین مجلس! یہ کام تو میں بهی کرتا ہوں. مجهے جب کوئی تحریر ایسی ملتی ہے جو میرے خیال سے میرے حلقے کے لیے مفید ہے تو میں اسے کاپی کرلیتا ہوں اور بیشتر واٹس ایپ پر شیئر کرتا ہوں. اور وہاں کسی کو یہ گمان نہیں ہوتا کہ تحریر میری ہے اور ٹائپ میں نے کیا ہے. میں تحریر کی افدیت کے پیش نظر ایسا کرتا ہوں. اور میں محدث فورم اور اردو مجلس فورم کی تحریروں پر اعتماد کرتا ہوں اس لیے یہیں سے کاپی بهی کرتا ہوں. بہت اختصار کے ساته اہم نکات درج ہوجاتے ہیں.
    لیکن یہ بات بالکل جائز اور درست ہے کہ جس کی تحریر ہے سس کا نام حوالے میں ضرور ہونا چاہیے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    اگر حوالہ دے دیا جائے تو اسے سرقہ نہیں کہتے۔ یہاں مسئلہ ان لوگوں کا زیر بحث ہے جو حوالہ نہیں دیتے۔
    اچھی تحریروں کا ربط دوسروں تک پہنچانا نیک کام ہے۔ لیکن ہمیں ایسے لوگوں کی زیادہ ضرورت ہے جو کتاب پڑھ کر مفید باتیں انٹرنیٹ پر مہیا کریں۔ یہ اس سے بڑی نیکی ہے جو صرف ربط آگے پہنچا دینے والے کررہے ہیں۔ کاپی پیسٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں لیکن کتنے ہیں جو ہفتے میں صرف آدھا گھنٹہ کچھ اچھا ٹائپ کر کے دنیا تک پہنچا دیں۔دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے اچھا ہوتا ہے۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    متفق۔
    بھائی اللہ نے آپ کو لکھنے کا سلیقہ دیا ہے، تعصب سے بھی محفوظ رکھا ہے۔ ہو سکے تو باقاعدہ لکھیں، مہینے میں ایک بار ہی سہی۔ تعصب زدہ مولویت جس سر پھٹول میں مشغول ہے اس سے ہٹ کر اسلام کی آسان سادہ سی باتیں اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لیے کچھ لکھیے۔
     
    • متفق متفق x 1
  18. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,365
    حوصلہ افزائ کے لئے شکریہ.
    جس شعبے میں ہوں وہاں رہتے ہوئے پابندیاں 'سہولیات کا فقدان اور باربار کی تبدیلیاں...آڑے آجاتی ہیں.مضمون نگاری کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر آئیندہ کے لئے نااہل ہو چکا ..جزاک اللہ خیرا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں