رمضان کی تیاری !!

ام ھود نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏مئی 10, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    ایام رمضان بہت عظیم ہیں !! ان کی قدر و منزلت صرف وہی جانتا ہے جو ان سے محروم ہو چکا ہے [​IMG] ان کی قدر و منزلت صرف قبر میں رہنے والے ہی جانتے ہیں!!
    اگر اللہ قبر والوں کو قبر سے نکلنے کی اجازت دے تو وہ ہم سب کو آکر یہی پیغام دیں کہ رمضان کا ایک سیکنڈ بھی ضائع نہیں کرنا!! ایک سیکنڈ!! ایک دن ، دو دن ، یا تین دن نہیں بلکہ صرف ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ کرنا ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    رمضان کو پانا ہی ہمارے لیے بہت بڑی سعادت ہے ، ہمارے کتنے ساتھی ایسے ہیں جو پچھلے رمضان ہمارے ساتھ تھے اور اس سال قبروں میں یہ تمنی کر رہے ہیں کہ وہ قبروں سے باہر نکل آئیں اور رمضان کی ایک رات ہی عبادت کر سکیں !!
    اگر اللہ ہم پر یہ انعام کرے کہ ہم رمضان کو پا لیں تو کتنی حسرت کی بات ہے کہ ہم اس میں عبادت نہ کریں !! اس سے زیادہ حیرانی کی بات اور کیا ہو گی ؟، کیا ہم یہ نہیں جانتے کہ قبر میں لوگ صرف ایک منٹ عبادت کرنے کو ترس رہے ہیں ،،، ایک دن اور ایک مہینہ نہیں بلکہ صرف ایک منٹ کے لیے قبروں سے نکل کر عبادت کرنے کو ترس رہے ہیں !!
    اور ایک سیکنڈ!! جس میں انہوں نے عبادت نہیں کی تھی اس پر افسوس کر رہے ہیں!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    'اول' پوزیشن لینے والے اور 'دوم' پوزیشن لینے والے میں فرق ہے!
    نیکی میں 'جلدی' کرنے والے اور 'سستی' کرنے والے میں فرق ہے!
    'شعبان' سے ہی نیکیاں کمانے والے اور صرف 'رمضان' میں نیکیاں کمانے والے برابر نہیں..
    ھم درجات عنداللہ
    قرآن شعبان میں ایک دفعہ ضرور ختم کریں.. بہت کم لوگ ہی ایسا کرتے پاتے ہیں

    ‫⁧خالد ابو شادي






    كره الله انبعاثهم فثبّطهم):‬
    اس بات سے ڈرو کہ کہیں ہماری سستی کی اصل وجہ یہ نہ ہو کہ اللہ ہماری عبادات کو پسند ہی نہیں کرتا....
    فورا اس سستی سے جان چھڑواو.. بہانوں کی لمبی لسٹ سائیڈ پر رکھ کر فوری عمل شروع کرو

    شعبان میں تیاری!






    رمضان کے استقبال میں کیا آپ شعبان میں ایک دفعہ قرآن ختم کریں گے ؟ اگر آپ نے صرف سوچا ہے.. کوئی ارادہ نہیں بنایا کہ کب کیسے کتنا؟؟.. تو اس کامطلب ہے آپ نے فیل ہونے کا ارادہ بنایا ہے..
    'If you fail to plan, you are planning to fail!'
    یہ ایسا مہینہ ہے جس سے اکثر لوگ ہی غافل ہیں [​IMG]:(
    کیا آپ بھی انہی اکثر میں سے ہونا چاہتے ہیں ؟
    اس مہینے میں اعمال اللہ کی طرف اٹھائے جاتے ہیں.. اور سب سے بہترین عمل کیا ہے؟
    سب سے بہترین عمل ذکر ہے.. اور سب سے بہترین ذکر اللہ کا کلام ہے..

    اس پروگرام کو انسٹال کریں..پلان بنائیں کتنا پڑھنا اور کب پڑھنا ہے.. جتنا آپ نے روز پڑھنا ہے یہ آپ کو یاد دہانی کرواتا رہے گا..
    5atma.com





    رجب ، بیج بونے کا مہینہ ہے ،، شعبان اس بیج کو پانی دینے کا اور رمضان پھل جمع کرنے کا !!
    اکثر لوگ رمضان میں ہی بیج بوتے ہیں ، پھر پانی بھی دیتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ پھل بھی جمع کر لیں !!جبکہ پھل ایک ہی مہینے میں تیار نہیں ہو سکتے۔
    اس لیے ہمیں آج ہی سے تیاری شروع کرنی ہے ، رجب کا پورا مہینہ تقریبا گزر چکا ہے ، صرف شعبان باقی ہے ، دھیان رکھیں کہ کہیں اتنا اہم ماہ بغیر تیاریوں کے ہی آکر چلا نہ جائے!!

    [​IMG]
    Khaled Abu Shadi
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    372
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,581
    جزاك الله خيرا
     
  7. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    یعنی 2 سپارے روز کے ،،،تو ہی ختم ہو سکتا قرآن شعبان میں
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں