شام کے ننھے مجاہدین آزادی

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اگست 2, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,975
    شام پچھلے کئی سالوں سے اپنے شیعہ علوی صدر بشار کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا شکار ہے۔ اہل سنت کے علاقے خاص طور پر اس کے ظلم کا نشانہ ہیں۔ کچھ عرصے سے روسی فضائیہ بھی شام پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔
    شام کے ننھے بچے ان خونی طیاروں سے اپنے وطن کا دفاع کیسے کرتے ہیں اسے دیکھ کر کسی پتھر کا دل بھی پگھل جائے۔
    یہ بچے اپنے علاقے کی سڑکوں پر پرانے ٹائر جلا تے ہیں تا کہ فضا اتنی دھندلی ہو جائے کہ ظالم حکمرانوں کے طیارے ان کے علاقے پر پرواز کے قابل نہ رہیں۔ اس طرح ان بچوں نے اپنے وطن کے کچھ حصے کو نو فلائی زون بنا کر کم از کم عارضی ہی سہی ایک ڈھال بنا رکھی ہے۔
    اس بے سروسامانی، غذائی کمی، خوف و دکھ کے عالم میں میں جوش ایمان سے مالا مال ان بچوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آزادی کیا ہے اور اقوام عالم نے اس کے لیے کیا قیمت چکائی ہے۔ اللہ ہمیں اس نعمت کی قدر کی توفیق دے اور اس قابل بنا دے کہ ہم مسلم امہ کی مضبوط ڈھال بن سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,165
    آمین یا رب العالمین
    انت مولانا فانصرنا علی القوم الکافرین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
: شام

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں