صبح کے پہلے قدم کا درد

عائشہ نے 'صحت و طب' میں ‏مئی 2, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    اگر آپ کو صبح بستر سے باہر قدم رکھتے ہی پاؤں میں درد کا احساس ہوتا ہےیا اگر آپ کہیں بیٹھ کر کام کرتے ہوئے اٹھتے ہیں اور پہلے چند قدموں تک درد محسوس کرتے ہیں تو اسے نظر انداز نہ کریں ۔ کسی اچھے معالج سے بات کریں۔
    اس درد کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں جن میں سے چند ہلکے پھلکے علاج سے فورا ٹھیک ہوسکتے ہیں لیکن یہ پریشان کن تکلیف کی ابتدا بھی ہو سکتی ہے۔ اس طرح یہ صرف آپ کی چال کے لیے ہی نہیں آئندہ صحت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔
    عموما یہ درد ان وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔
    - آپ کا جوتا آرام دہ نہیں مثلا بہت اونچی ہیل اور عجیب و غریب فیشن والے جوتے۔
    - آپ کا وزن زیادہ ہو رہا ہے جو پاؤں کے لیے اٹھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
    - آپ کے پاؤں مسلسل ایسی مشقت کرتے رہے ہیں جو اب ان کی طاقت سے باہر ہے۔ مثلا بھاگنے دوڑنے، پیدل چلنے یا مسلسل کھڑے رہ کر کام کرنے والے لوگ۔
    - پاؤں کے مختلف پٹھے یا مسلز جیسے fascia یا tendon توجہ چاہتے ہیں یا بے آرامی کی وجہ سے بگڑ چکے ہیں ۔
    - جوڑوں کا درد بھی ایک ممکن وجہ ہے۔

    دوا کے علاوہ کچھ آسان طریقے جو فورا شروع کیے جا سکتے ہیں۔

    - پیروں کی قدرتی شکل کی مناسبت سے آرام دہ جوتا استعمال کریں۔سخت سول، اونچی ہیل اور فیشن والے جوتے ایک خود خرید کردہ بیماری ہیں جو کسی عمر کے انسان کے لیے اچھے نہیں۔
    - صبح اٹھ کر بستر میں بیٹھے بیٹھے کچھ دیر اپنے پاؤں کو کھینچیں، ہلکی مالش کریں۔ معالج کچھ ورزشیں بتا سکتا ہے۔
    - ہو سکتا ہے آپ کا جوتے میں سپورٹ رکھنے سے حل ہو جائے لیکن اس کی تصدیق معالج کر سکتا ہے۔
    - اگر باقاعدہ معالج کے مطابق آپ کا وزن زیادہ ہے تو معالج کی نگرانی میں، مستقل مزاجی سے وزن کم کریں۔ خود سے اپنے وزن کے بارے میں وہم نہ پالیں اور نہ خود سے وزن کم کرنے کی کوششیں کریں۔ اپنی مرضی سے وزن کم کرنے کی کوششیں کرنے والے سالوں خود کو دھوکا دیتے ہیں مگر وزن کم نہیں ہوتا، مایوسی الگ گھیرے رکھتی ہے۔
    - پاؤں کی گزشتہ تمام تکالیف کو یاد کریں، کوئی پرانی چوٹ، زخم، پٹھوں کے مسائل وغیرہ کے متعلق معالج کو بتائیں تا کہ وہ اصل سبب ڈھونڈ سکے۔
    - اپنے لیے اور تمام بیماروں کے لیے اللہ سے دعا کریں۔
    یاد رہے یہ معلومات صرف ابتدائی مدد کے لیے ہیں مکمل علاج کے لیے نہیں ۔ علاج اس علم کے ماہر کا کام ہے جو آپ کی بیماری کا سبب تلاش کرے گا پھر اسے ختم کرنے کے لیے آسان طریقے بتائے گا۔

    [NOTE]نوٹ: یہ معلومات پاؤں کے درد کے متعلق میری تلاش کے بعد حاصل ہوئیں جن کو اردو میں مجلس کے لیے لکھ دیا ہے، لیکن پھر بھی یہ میری تحریر نہیں کہلائے گی اسی لیے اصل ویب سائٹس کے حوالے پیش خدمت ہیں۔
    http://www.mayoclinic.org/diseases-...tis/multimedia/plantar-fasciitis/img-20006161
    http://www.medicinenet.com/script/main/art.asp?articlekey=54042
    http://www.webmd.com/pain-management/guide/foot-pain-causes-and-treatments
    http://www.livestrong.com/article/496351-foot-pain-when-first-walking-in-the-morning/[/NOTE]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں