صحن زنداں ہو کہ بزم دار ہو سچ بولنا

جاسم منیر نے 'حُسنِ کلام' میں ‏مئی 9, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,630
    صحن زنداں ہو کہ بزم دار ہو سچ بولنا
    یا کسی فرعون کا دربار ہو سچ بولنا

    تم پہ ہر حالت میں اظہار صداقت فرض ہے
    لاکھ تم پر جبر کی یلغار ہو سچ بولنا

    جان کی پروا نہ کرنا جھوٹ کے دربار میں
    تم یقینا صاحب کردار ہو سچ بولنا

    صبح نو پر کوئی حرف آئے نہ دیوانو کہ تم
    ظلمتوں سے برسرپیکار ہو سچ بولنا

    باعث آلام ہے جھوٹے خداؤں کا چلن
    تم کہ اصنام سے بیزار ہو سچ بولنا

    قریہ قریہ پرچم انصاف لہراتا رہے
    زندگانی صبح نغمہ زار ہو سچ بولنا

    خیرو شر دونوں تمھارے سامنے موجود ہیں
    آج تم سچائی کا معیار ہو سچ بولنا

    دیکھنا غافل! قلم کی آبرو سوا نہ ہو
    تم کو دعویٰ ہے کہ تم فن کار ہو سچ بولنا​

    غافل کرنالی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,360
    بہت خوب۔ شئرنگ کا شکریہ۔
    جاسم بھائ بھی ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی طرح ایک جھلک دکھا کر غائب ہو جاتے ہیں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    319
    بہت خوب
    جزاک اللہ خیرا
     
: غافل

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں