عقلی قیاس آرائی اور فلسفہ

اجمل نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏اپریل 4, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    196
    عقلی قیاس آرائی اور فلسفہ

    دین اسلام کی حقانیت اور نبوتِ محمدی ﷺ ثابت کرنے کیلئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہود و نصاری اور مجوسی وغیرہ سے مناظرے کی ضرورت پڑتی تھی، لیکن انہوں نے کبھی بھی قرآنی دلائل سے ہٹ کر دلائل نہیں دیئے، اور نہ ہی عقلی قیاس آرائی یا کسی قدیم فلسفے کا سہارا لیا، کیونکہ انہیں اس بات کا ادراک تھا کہ یہ طریقہ کار مزید فتنوں کو جنم دے گا لیکن بعد میں آنے والے بے شمار نامی گرامی مسلم دانشوروں نے صحابہ کرام ؓ کا یہ طریقۂ کار چھوڑ کر عقلی قیاس آرائیوں اور یونانی و دیگر دیو مالائی فلسفوں سے دشمنان اسلام کے ساتھ مناظرہ کیا‘ جن میں سے زیادہ تر خود بھی فتنے میں پڑے اور امت کے ایک کثیر تعداد کو بھی فتنوں میں دھکیل دیا۔

    احادیث مبارکہ کا ذخیرہ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین و تبع تابعین کی زندگیوں کا مطالعہ کرلیں کہیں بهی قرآن و سنت کے علاوہ کسی اور فلسفے کی باتیں نہیں ملے گی ...

    اس لئے فتنے اور گمراہی سے بچنے کیلئے ضروری ہے عقلی قیاس آرائی اور فلسفے کے گھوڑے کو چهوڑ کر قرآن و سنت کی سیدھی سادھی پُرحکمت باتوں کو سیکها، سمجها اور ان پر عمل کیا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    339
    جزاک اللہ خیرا
    یہ بات واضح ہے لا قیاس مع النص اس کے باجود بھی بہت سارے لوگ نص کی موجودگی میں قیاس کرتے ہیں ۔
    اللہ انہیں ہدایت دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,816
    قیاس ،شریعت کے ماخذ میں سے ایک ماخذ ہے جس پر کوئی دورائے نہیں ہیں، لیکن معاملہ تب بگڑ تا ہے جب ہم قیاس کو اپنے مرضی سے موڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی ہی مرضی کی علت میں ثابت کرنے کی سعی کرتےہیں۔
    اللہ ہمیں سمجھ دیں اور دین کی کو درست انداز میں پرکھ کر لوگوں تک پہنچانے کی توفیق دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    339
  5. اجمل

    اجمل رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    196
    ’’اپنے مرضی سے موڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی ہی مرضی کی علت میں ثابت کرنے کی سعی کرتےہیں‘‘ اس کے علاوہ جب یونانی کفریہ عقائد اور دیومالائی قصے کہانیاں کو اسلامی عقائد کا حصہ بنایا گیا اور جاتا ہے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں