غیب کی خبریں لانے والے نامعلوم طوطے چڑیاں اور حد ادب

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏دسمبر 10, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    غیب کی خبریں لانے والے نامعلوم طوطے چڑیاں اور حد ادب
    (تحریر دیکھنے سے پہلے آڈیو سن لیجیے)

    "ایک مشترکہ دوست تھے انگلینڈ میں ان کا فون آیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خواب دیکھا اور اس میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ طارق جمیل کو پیغام دے دو کہ آپ کے دوست ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں اور اللہ تعالی نے انہیں معاف کر دیا ہے۔ اور ان کا اکرام کیا ہے۔ "​
    یہ ایک نامعلوم صاحب کو عالم رویا میں ملنے والی تازہ خبر ہے جو غیب کی خبریں لانے والے طوطے چڑیاں پھیلا رہے ہیں اور کسی حد ادب کا لحاظ کیے بغیر پھیلاتے چلے جا رہے ہیں۔ چوں کہ خواب انگلینڈ سے درآمد ہوا ہے اس لیے کسی کو صاحب رویا کا نام جاننے کی ضرورت نہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے راویوں کے کذب و صدق کا خیال کیے بغیر فضائل اعمال کی روایات سنائی جاتی ہیں، نامعلوم افراد کے خواب سنا کر مغفرت کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں۔ کچھ سال گزرے طاہرالقادری صاحب حدیث مسلسل بالمصافحہ کی بنیاد پر ایک سند جاری کیا کرتے تھے۔ اب طارق جمیل صاحب کا دوست ہونا بھی جنت کی پکی سیٹ کی نشانی بن رہا ہے۔ قادیانی جماعت میں بھی جنت کی پلاٹ کی خرید ایک منافع بخش کاروبار تھا۔ اب سمجھ آیا کہ انیس بیس کے فرق سے یہ مذہبی جماعتیں کیا کر رہی ہیں۔
    کوئی ہماری مذہبی جماعت کا ہے سو ابھی موت کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ شہید قرار پائے گا۔ پھر عظیم ہستیوں کے نام لے کر نامعلوم افراد کے خواب سنائے جائیں گے۔ جس خبر کا ذریعہ معلوم نہ ہو اس کی کیا ساکھ ہے؟ اس منطقی اصول کا خیال کس کو آئے گا۔
    افسوس ایسی فضول گپیں سن کرایک مسلمان کے دل سے موت کی سختیوں، قبر، ضمہ قبر، حساب کتاب، اللہ کے احکام کی ہیبت، ہر چیز کا احساس جا رہا ہے۔
    خدارا صدمہ کتنا ہی بڑا ہو زبان سے وہی کہیں جس کی اللہ مالک الملک نے اجازت دی ہے۔ کسی انسان کی مغفرت ہوئی یا نہیں یہ صرف عرش کے مالک کو معلوم ہے۔ ہمیں حسن خاتمہ کی چندعلامات کا علم دیا گیا ہے وہ کسی میں نظر آجائیں تو اس کے متعلق امید رکھ سکتے ہیں کہ رحیم و مہربان رب اپنا کرم فرمائے گا۔اس امید سے اللہ سے التجائیں کر سکتے ہیں کہ یااللہ ہمارے فلاں پیارے کو معاف کردے۔ صرف اسی کی اجازت ہے۔ اس سے آگے حد ادب ہے۔ خدارا حد ادب کی ہیبت کو جانیے۔ مالک عرش عظیم کے سامنے ہماری جماعتیں، فرقے، خدمتیں، شہرتیں سب ہیچ ہیں۔ ہم میں سے کوئی اپنے عمل کی بنیاد پر جنت میں جانے کا مستحق نہیں سوائے اس کے جس پر اللہ اپنی رحمت کرے۔ اللہ کی رحمت کے امیدواروں سے زیادہ حدادب کی ہیبت کو کون جان سکتا ہے؟
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,415
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    بادئ النظر میں مولانا طارق جمیل صاحب یہ فرما رہے ہیں۔ کہ جنید جمشید کی مغفرت ہوچکی اور اب جب کہ اس کی مغفرت ہو چکی تو پھر اس کی معفرت کی دعا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
    شیطان کا وار بھی کتنا کاری ہوتا ہے۔ مرنے والوں کو زندہ انسانوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اور یہاں اسے ان دعاؤں سے محروم کیا جا رہا ہے۔ کہ جب معفرت ہو چکی تو پھر دعائیں کیسی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    بالکل درست نقطے کی نشان دہی کی جزاک اللہ خیرا۔جب بڑی بڑی شخصیات دینی حدود کو بھول جاتی ہیں تو ان کی عقل یوں ہی بے کار ہو جاتی ہے۔
    ایک عاجز انسان یہ سوچ کر کانپ اٹھتا ہے کہ اس کا ذکر نبی کریم ﷺ کے پاس ہو، یا اللہ سبحانہ وتعالی اس کے نامہ اعمال طرف توجہ بھی کریں۔ اور یہاں کسی بات کی ہیبت ہی نہیں۔ یہ کتنی جرات کی باتیں ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,355
    انا للہ و انا الیہ راجعون

    حٖیقی معنوں میں خوابوں کے سوداگر ہیں جو اپنا خواب بیچ کر لوگوں کے ایمان خرید لیتے ہیں
     
    • متفق متفق x 2
  5. حسين عبد الله

    حسين عبد الله نوآموز

    شمولیت:
    ‏جولائی 13, 2016
    پیغامات:
    24
    خواب کو علم غیب کس نے قرار دیا ہے ۔؟
    کتب تاریخ اسلام میں جو مرنے کے بعد دیکھے گئے خوابات کا ذکر ہے ۔۔۔اگر ان کو جمع کیا جائے تو کئی جلدوں پر مشتمل کتاب بن جائے۔
    اسلاف ان کو بیان بھی کرتے ہیں ۔ لیکن ان کا درجہ بس فضائل کا ہی ہوتا ہے ۔
    اور یہ بھی بات مناسب نہیں لگتی کہ بابر بھائی کہہ رہے ہیں کہ بادئ النظر میں وہ یہ فرما رہے ہیں کہ اس کی مغفرت ہو چکی۔جب وہ خود دعائے مغفرت بھی کر رہے ہیں مختلف جگہہ پر تو ایسے گمان کے کیا معنی ۔
    مولانا طارق جمیل اور جنید جمشیدمرحوم کے بارے میں اِس فورم پر بہت کچھ موجود ہے ۔ ان سے اختلاف اپنی جگہہ۔لیکن ہر بات اس تناظر میں نہیں دیکھنی چاہیے۔
    ایسے موقعوں پر یہ حدیث بھی تو بیان کی جاسکتی ہے ۔
    ابوالاسود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں مدینہ آیا اور وہاں ایک بیماری پھیلی ہوئی تھی جس سے لوگ جلد مر جاتے تھے میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی تعریف بیان کی حضرت عمر نے فرمایا واجب ہوگئی پھر ایک دوسرا جنازہ گزرا اور لوگوں نے اس کی بھی تعریف بیان کی تو انہوں نے فرمایا واجب ہوگئی پھر تیسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا واجب ہوگئی میں نے پوچھا! اے امیرالمومنین کیا واجب ہوگئی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اسی طرح کہا جس طرح نبی ﷺ نے فرمایا جس مسلمان کی نیکی کی چار آدمی گواہی دے دیں تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کر دیتا ہے میں نے پوچھا اور تین میں بھی انہوں نے کہا تین میں بھی میں نے پوچھا کیا دو میں بھی؟ انہوں نے کہا اور دو میں بھی پھر ہم نے ان سے ایک کے متعلق نہیں پوچھا۔ (صحیح بخاری)
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    جو بات حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمائی وہ بالکل اسلامی آداب و عقائد کے مطابق ہے جب کہ جو کچھ طارق جمیل صاحب نے کہا ہے وہ اسلامی عقائد کے مطابق نہیں۔ دونوں میں کوئی مماثلت نہیں اس لیے یہ استدلال بالکل غلط ہے۔
    طارق جمیل صاحب خواب دیکھنے والے کا نام بتا دیں تو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ خواب کا درجہ کیا ہے۔ خود تو وہ ثقہ آدمی نہیں کیوں کہ جھوٹی گھڑی ہوئی احادیث سنا کر وعظ کرتے ہیں اور باوجود توجہ دلانے کے باز نہیں آتے۔ یہی کام تبلیغی جماعت کے بیشتر مبلغین کرتے ہیں۔
    کتب اسلام میں یہ بھی ذکر ہے کہ جو خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کا جھوٹا دعوی کرے اس کا کیا حکم ہے۔اور کتب حدیث میں سنی سنائی آگے چلانے والے کا درجہ بھی معلوم ہے۔ اس لیے یہ خواب اور طاہرالقادری کے خواب ایک ہی حیثیت کے ہیں۔
    کافی سارے لوگ جل کر فوت ہونے والے مسلمانوں کے لیے شہادت کی بشارت والی احادیث سنا رہے ہیں ان پر کوئی نکیر نہیں کی گئی کیوں کہ وہ "ایک ہی حادثے" میں جانے والی "سب قیمتی جانوں" کے لیے "یکساں افسردہ" ہیں۔اس فورم پر نماز، روزے، زکوۃ، قرآن کی تلاوت پر کوئی موضوع ہو آپ جیسے ارکان نظر نہیں آتے، نظر آنے کو مخصوص موضوعات ہیں، کیا اس لیے کہ کوئی نماز پڑھتا ہے یا نہیں، روزہ رکھتا ہے یا نہیں، یہ باتیں ہمیں اہم نہیں لگتیں، اہم ہے تو ہماری پسندیدہ مذہبی جماعت ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے خوابوں اور بشارتوں کے لیے 47 جانوں میں سے ایک خاص جان ہی منتخب کی گئی۔ ہر چیز آنکھوں والوں کے لیے واضح ہے۔ اور آنکھوں والے اسی لیے مذہبی کاروباری سوچ سے دور بھاگتے ہیں۔ جہاں استخارے، خواب اور شہادتیں سب دوروپیہ کلو کے بھاؤ بک رہی ہیں۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کیوں کہ تبلیغی جماعت کے نصاب کا مطالعہ رکھنے والے بخشے بخشائے کے تصور سے خوب واقف ہیں۔ ان سب غلط تصورات کی جڑیں اس غلط عقیدے تک ہی جاتی ہیں جو اہل السنۃ والجماعۃ کے عقیدے سے مختلف ہے اور اس جماعت میں سکھایا جاتا ہے۔ عقیدہ ٹھیک کیے بغیر آنکھ سے پردہ نہیں ہٹے گا۔
     
    • متفق متفق x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,415
    محترم بہت ہی سیدھے پیراۓ میں میں نے اپنی بات کی وضاحت کی تھی۔ مولانا خود ہی تو فرما رہے ہیں کہ اس کی مغفرت ہو چکی۔ تو جب مغفرت ہوچکی تو پھر دعا کی کیا ضرورت۔
    اور مجھے کہنے دیجیے کہ یہ بھی مولانا کے گھڑے ہوۓ قصوں سے میں ایک قصہ معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کے اپنے فرقہ کے علماء بھی یہ فرما چکے ہیں کہ مولانا اکثر جھوٹے قصے بیان کرتے ہیں۔
    فون آیا بھی تو لندن میں کسی دوست کو۔ اگر مولانا طارق جمیل کو پیغام پہنچانا مقصود تھا تو براہ راست بھی یہ پیغام پہنچایا جا سکتا تھا۔
    بات مولانا کی آگئ تو ابھی کچھ ہی دن پہلے میں مولانا کے چاہنے والے کو ان کے بیان کردہ جھوٹے قصوں کے حوالے بھیجے تھے اور جوابا انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ بات مولانا تک پہنچا کر مجھے بتائیں گے۔ پھر ایک دن انہوں نے فرمایا کہ میں یہ تمام پیغام ان تک یا ان کے کسی جاننے والے تک پہنچا چکا ہوں لیکن تا حال ان کی جانب سے کوئ وضاحت نہیں آئ۔ اور میں جانتا ہوں کہ آۓ گی بھی نہیں،



    • [​IMG]
      ...
     
    • متفق متفق x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    علما نے اس جماعت کے کبر وغرور کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے وہ اس "بشارت" سے ہی واضح ہے۔ مزید عقیدے کی خرابی اور تاویل و تحریف کے متعلق یہ تحریر دیکھیے۔
    https://islamqa.info/ur/8674
     
    • متفق متفق x 1
  10. حسين عبد الله

    حسين عبد الله نوآموز

    شمولیت:
    ‏جولائی 13, 2016
    پیغامات:
    24
    میرے قابل احترام بہن ، بھائی۔
    ایک عنوان میں ایک ہی طرف گفتگو ہو سکتی ہے ۔
    اس عنوان میں خواب سے متعلق ہی بات عرض کی ہے ۔
    بات تو یہ ہے کہ کیا کسی کو خواب آنا ہی ممکن نہیں ؟۔اور کیا اسلاف میں کسی نے ایسا خواب علم غیب سمجھ کر نقل کیا ہے ؟
    آپ کو ظاہر ہے شخصیت سے اختلاف ہے ۔تبلیغی جماعت اور ان کے نظریات کے بارے میں فورم پر بہت کچھ موجود ہے ۔
    اس بارے میں میرا بحث کا ارادہ نہیں ہے ۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    خواب دیکھنے والے کا نام کیا ہے؟ نامعلوم افراد کی روایتوں سے بھری پڑی ہیں موضوع احادیث کی کتب اور صوفیا کی بے سروپا حکایتیں۔
     
  12. حسين عبد الله

    حسين عبد الله نوآموز

    شمولیت:
    ‏جولائی 13, 2016
    پیغامات:
    24
    میری محترم بہن۔
    آپ نے کچھ جلدی اور بہت سخت حکم لگادیا ہے ۔ ابھی تو میں داخل ہی ہوا ہوں ۔آپ پیغامات کی تعداد ہی دیکھ لیں ۔
    میرا نظریہ تو یہ ہے بات حسن ظن سے کرنی چاہیے چاہے موضوع کوئی بھی ہو ۔
    اور انسان جب آزاد ہی پیدا ہوئے ہیں تو کیا ضروری ہے کہ میرا مشاہدہ ،نتیجہ، اور انداز بھی آپ جیسا ہی ہو ۔
    خواب والے کا نام کی کیا اہمیت ہے ۔اگر بالفرض یہ متقی ثقہ نے بھی دیکھا ہو تو حجت تو تب بھی نہیں ۔
    بس ایک اضافی فضیلت کی بات ہے ۔
    پسندیدہ جماعت کی بات اگر ہے تو ۔۔۔تبلیغی جماعت بھی بہت ساری خامیوں اور غلطیوں کے ساتھ ۔۔۔مفید اور اچھی جماعت ہے ۔
    اور ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی آرگنائزیشن بھی میرے لئے اتنی ہی پسندیدہ ہے ۔
    اور تنظیم اسلامی بھی اچھی جماعت ہے ۔ جماعت الدعوۃ بھی مفید ہے ۔
    کیونکہ میرا اپنا مشاہدہ ، مطالعہ ، نتیجہ ہے ۔ جو ضروری نہیں دوسروں جیسا ہی ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,316
    خواب پراعتراض نہیں کیا جارہا ہے ۔ خواب دیکھنے والے پر کیا جارہا ہے ؟
    http://www.urdumajlis.net/threads/فوت-شدگان-کا-خواب-میں-انا.27877/
    جو سوال اس خواب کے نتیجہ میں سامنے آتے ہیں
    طارق جمیل صاحب اور تمام دیوبند مکتبہ فکر سے ہے کہ آپ کے بڑوں نے تو یہ کہا
    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیوار کے پیچھے کا بھی علم نہیں نا ذاتی اور نا عطائی تو پھر نبی کریم علیہ السلام کو کیسے ان باتوں کا علم ہوا کہ
    1۔جنید جمشید طارق جمیل کا دوست ہے ۔۔
    2۔ جنید جمشید کا انتقال ہو گیا ہے۔۔۔
    3۔اللہ نے اسے بخش دیا ہے ۔۔۔۔
    یہ تین باتیں یقینا علوم غیبہ سے ہیں، نبی اکرم ﷺ کو کیسے معلو م ہوئی ؟؟ یا تو اقرار کریں یہ خواب جھوٹا ہے
    منقول۔
     
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    خواب دیکھنے والے کے نام کی اہمیت یہ ہے کہ یہ خبر طارق جمیل عن رجل مجہول کی بجائے عن فلان ہو جائے گی۔ جس سے علم ہو گا کہ واقعی کوئی انگلینڈ کا ولی خواب میں زیارت نبیﷺ کر چکا ہے۔ اس کے بعد وہ ولی جانے اور عوام جانیں۔
    اس سے یہ بھی واضح ہو گا کہ طارق جمیل صاحب گھڑی ہوئی احادیث کی طرح موضوع خواب بھی نہیں سنا رہے۔ طارق صاحب سائنس اور مذہب دونوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے یہ فرما چکے ہیں کہ فرعون کی ممی پر گوشت بڑھتا جاتا ہے۔اس پر چوہے چھوڑے جاتے ہیں جو اس کا فالتو گوشت کھا جاتے ہیں۔ تو ایسے مبلغ چاہے کسی مذہبی جماعت میں ہوں وہ تبلیغ نہیں فرما رہے۔
    یہ بات اہل علم جانتے ہیں کہ ایسے خواب حجت نہیں لیکن طارق جمیل صاحب نے یہ خبر عوام الناس کو ٹی وی پر سنائی تو یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ حجت نہیں۔ حالاں کہ وہ عوام کی علمی سطح اور ان سے خطاب کے ماہر ہیں۔ صاف بات ہے کہ یہ ایک پبلسٹی سٹنٹ ہے۔ چار دن مجمع لگا کر آخر میں ایک مری ہوئی وضاحت کر دی جائے گی۔
    فرعون کے بارے میں گوشت والا بیان سنیے
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2016
    • مفید مفید x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    مفتی زرولی خان دیوبندی کا بیان
    " مولانا طارق جمیل صاحب کے بیان میں احتیاط نہیں ہے۔ ان سے سخت خطرہ ہے کہ وہ بعض روایتیں پتہ نہیں کہاں سے کون سی کمپنی سے لیتے ہیں۔"۔۔۔" اس قسم کی روایتیں اہل حق سناتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہ ہو؟"

    مفتی زر ولی خان کے نزدیک طارق جمیل کا عقیدہ
    زنادقہ کا سرخیل طارق جمیل ہے۔ مجھے دور سے پتہ ہے کہ طارق جمیل کیا بیان کرتا ہے تو حاجی وھاب کو نہیں پتہ؟۔۔۔۔ اس پر روافض کا اثر ہے۔۔۔ ساری عمر سے اسرائلیات سنا رہا ہے۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    نیکی کی ترغیب دینے کے لیے جھوٹی احادیث بیان کرنے کا حکم، جہاد کے متعلق آیات کی تاویل صرف دعوت و تبلیغ کرنے کا حکم، نہی عن المنکر سے فرار کا حکم
    ڈاکٹر اسرار احمد کا جواب

    جو آیات واحادیث پر ہاتھ صاف کرتے ہوں، شریعت کے احکام کی تاویل کر کے جہاد کو دعوت بنا دیں ان کے لیے خواب کیا چیز ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. حسين عبد الله

    حسين عبد الله نوآموز

    شمولیت:
    ‏جولائی 13, 2016
    پیغامات:
    24
    قابل احترام بہن کے لئے دوبارہ اقتباس۔
    بہن مزید محنت نہ کیجئے گا۔نیٹ پر موجود لوگ ایسی چیزوں سے واقف ہوتے ہیں۔

     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    جناب آپ بھی اتنی محنت نہ کریں۔ صرف انگلینڈ میں خواب دیکھنے والے کا نام اگلوا لیں طارق جمیل صاحب سے۔ اور سوچیں کہ ایک عوامی چینل پر عوام کو خواب سناتے وقت طارق جمیل صاحب نے وضاحت کیوں نہیں کی کہ یہ خواب حجت ہے یا نہیں؟ کوا کالا نہیں کی گردان سے کچھ نہیں ہو گا۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 10, 2016
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,316
    کیا اسلاف میں سے کسی سے اس طرح خواب کے ذریعہ مغفرت فرمانے اور جنت کا ٹکٹ دینے کا کوئی حوالہ بھی ملتا ہے؟
     
    • متفق متفق x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,964
    اگر میرے الفاظ میں کوئی سختی لگی ہو تو معذرت، میں نے عام بات کی تھی۔ یہ کسی ایک رکن کی بات نہیں تھی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اختلافی یا شخصیات سے متعلقہ موضوعات میں زیادہ پیغامات آ جاتے ہیں لیکن سب مسلمانوں کو نماز روزے کے لیے کچھ لکھا جائے تو ارکان اتنی سرگرمی نہیں دکھاتے۔ کاش کہ ہم مسلمان ارکان اسلام کے متعلق بھی اتنے ہی حساس ہو جائیں۔امید ہے کہ ہم سب یہ بات یاد رکھیں گے کہ پہلا کام فرائض دینیہ کی یاددہانی ہے اس کے بعد نظریات پر بحث۔ شخصیات کا ذکر مجبورا ہی آئے تو اچھا ہے۔
    بہرحال ایک مرتبہ پھر معذرت۔
    ذاتی طور پر مجھے ان سب مذہبی جماعتوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔بات نظریات کی ہے جن پر یہ قائم ہیں۔ اگر ان میں کوئی غلطی ہے تو اہل دین کا پہلا فرض ہے کہ اپنے ساتھیوں کو نصیحت کریں۔
    میرے حلقے میں تبلیغی جماعت سمیت کئی جماعتوں سے بہنیں ہیں جن کا تدین اور تقوی دیکھ کر مجھے حوصلہ ملتا ہے لیکن ان میں سے کئی طارق جمیل صاحب کی اس مبالغہ آرائی پر حیران ہیں۔ ایک خواب جو حجت بھی نہیں اس کو سنانے کا مقصد کیا ہے؟ رہ حق کا کون سا سالک ہے جو مقامات بشارت سے نہ گزرا ہو ۔ کون سا مومن ہے جسے عاجل بشری المومن والی حدیث نہیں یادلیکن اہل حق اپنے فضائل یوں نہیں سناتے انہیں چھپاتے ہیں اور امیداور خوف کے درمیان محتاط زندگی جیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں