قرآن مجید کی سورتیں، آیات، کلمات اور حروف

منہج سلف نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏جولائی 15, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,051
    قرآن مجید کی سورتیں، آیات، کلمات اور حروف


    قرآن مجید کی سورتوں، آیات، کلمات اور حروف میں مع اختلاف:
    راجح قول کے مطابق قرآن مجید میں 114 سورتیں ہیں-

    آیات کی تعداد: اکثر علماء کے نزدیک کل آیات (6666) ہیں-
    بعض کے نزدیک (6616) آیات ہیں-
    بعض کے نزدیک (6216) آیات ہیں-
    بعض کے نزدیک (6237) آیات ہیں-

    کلمات کی تعداد: قرآن پاک کے کلمات کی تعداد کے بارے میں درج ذیل مشھور اقوال ہیں:

    1/ (77933)
    2/ (77437)
    3/ (77277)

    حروف کی تعداد: اس میں مشھور قول دو ہیں:

    1/ (323671)
    2/ (323760)

    سورتوں کی ترتیب اور اقسام:

    سورتوں کی ترتیب: قرآن مجید کی آیات کی ترتیب اور سورتوں کی ترتیب کو جاںنا بہت ضروری ہے- مفسرین اور علماء کا اس بات پر تو اتفاق ہے کہ آیات کی ترتیب توقیفی ہے یعنی نبی ۖ نے جبرئیل علیہ السلام کی اطلاع کے مطابق ہرسورت کے اندر آیات کو مرتب کیا اور کئی ایک احادیث سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے- البتہ سورتوں کی ترتیب کے بارے میں اختلاف ہے کہ موجودہ مصحف کی ترتیب بھی رسول اللہ ۖ نے بتلائی تھی یا صحابہ کرام رض نے اپنے اجتہاد سے ایسا کیا ہے-

    سورتوں کی اقسام: قرآن پاک کی سورتوں کی مختلف اقسام بتائی گئی ہیں، مثلا:

    1/ طواسیم: وہ سورتیں جو"طس" یا "طسم" سے شروع ہوتی ہیں-

    2/
    حوامیم: وہ سورتیں جو "حم" سے شروع ہوتی ہیں-

    3/
    مسبّحات: وہ سورتین جو "سبّح" یا "یسبّح" سے شروع ہوتی ہیں-

    4
    / العتاق الاول: یہ 5 سورتیں ہیں: (1) بنی اسرائیل (2) الکھف (3) مریم (4) طہ (5) الانبیاء –


    قرآن مجید کی سورتوں کو ایک اور انداز سے 4 حصوں سے تقسیم کیا گیا ہے:

    1/ السّبع الطّوال: سورہ قاتح کے بعد والی 7 لمبی سورتوں کو "سبع الطوال" کہتے ہیں-

    2/ المئین: وہ سورتیں جن کے آیات (100) یا اس سے زیادہ ہوں ان کو "المئین" کہتے ہیں-

    3/ المثانی: وہ سورتیں جن کی تعداد (100) سے کم ہوں ان کو مثانی کہتے ہیں-

    "مثانی" کا معنی بار بار دہرائی جانے والی- کہ "طوال" اور "مئین" کی نسبت زیادہ دہرائی جاتی ہیں یا ان میں احکام و قصص کو تکرار سے بیان کیا گیا ہے اس لیے ان کو مثانی کہتے ہیں-

    4/ المفصّل: سورۃ ق یا سورۃ الحجرات سے سورۃ الناس تک کا حصہ مفصل کہلاتا ہے اور اس کی مندرجہ ذیل 3 اقسام ہیں-

    1/ طوال المفصّل: سورۃ الحجرات یا سورۃ ق سے سورۃ البروج تک-
    2/ اوساط المفصّل: سورۃ البروج سے سورۃ البیّنہ تک-
    3/ قصار المفصّل: شورت البیّنہ سے سورۃ الناس تک-

    قرآن مجید کی سورتوں، آیات، کلمات اور حروف کے اعتبار سے قرآن کا نصف:

    1/ سورتوں کی گنتی کے اعتبار سے "سورۃ الحدید" پر پہلا نصف ختم ہوتا ہے اور "سورۃ الجادلۃ" سے دوسرا نصف شروع ہوتا ہے-
    2/ آیات کے اعتبار سے سورۃ الشعراء کی آیت 45 ( فاالقی موسی عصاہ فاذا ھی تلقف ما یافکون) تا نصف اول ہوتا ہے اور ( فاالقی السّحرۃ سجدین) آیت:46 سے دوسرا نصف شروع ہوتا ہے-
    3/ کلمات کے اعتبار سے سورۃ الحج کی آیت نمبر 20 کے کلمہ (والجلود) پر نصف اول ختم ہوتا ہے اور آیت نمبر 21 کے کلمہ (ولھم مّقامع) سے دوسرا نصف شروع ہوتا ہے-
    4/ حروف کے اعتبار سے نصف کے بارے میں 2 قول ہیں:

    (1) سورۃ کھف آیت نمبر 19 کے لفط (ولیتلطّف) پر نصف اول مکمل ہوتا ہے-
    (2) سورۃ کھف آیت نمبر 74 کے لفظ (نکرا) کے کاف پر نصف اول مکمل ہوتا ہے-

    اقتباس: اصول تفسیر قرآن
    تالیف: مولانا ابو نعمان بشیر احمد
    پبلشر: دارالسّلام
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 16, 2008
  2. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,756
    جزاک اللہ خیر بھائی آپ نے جو لکھا ہے اکثر علماءکے نزدیک (666) اور باقی جو تعداد ہیں اس میں چار digitsہیں اتنافرق؟
     
  3. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,945
    جی آپ کی بات ٹھیک ھے سسٹر ۔ محترم بھائی نے 6666 یعنی چار ھندسے لکھنے ھونگے لیکن شاید ٹائپ کرتے وقت غلطی ھو گئی ھو گی ۔ ورنہ ھزاروں میں فرق تو نہیں ھو سکتا ۔
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,051
    السلام علیکم!
    میں معافی چاہتا ہوں کہ ٹائیپنگ کی غلطی سرزرد ہوگئي۔
    ابوسفیان بھائی نے درست کردیا ہے۔ جزاک اللہ
    آئندہ احتیاط ہوگی۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  5. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,685
    ماشاء اللہ ، بہت عمدہ معلومات ہیں !
    جزاک اللہ خیراً
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,808
    شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔
    آیات کی تعداد کا اختلاف شاید اس وجہ سے بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ
    حدیث سے ثابت ہے کہ سورہ فاتحہ 7 آیاتوں پر مشتمل ہے۔

    [​IMG]
    لیکن بعض حضرات " صراط الذین انعمت علیھم ْ غیر المغضوب علیھم ولاالضآلین " جو کہ ایک آیت ہے کو دو آیات شمار کرتے ہیں۔
    اور بسم اللہ جو ہر سورت کی ایک مستقل آیت ہے ماسوائے سورہ توبہ کے ، کو ملاکر سورہ فاتحہ کی آیا ت کی تعداد پھر آٹھ ہوجاتی ہے جو کہ مذکورہ حدیث کے مخالفت کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے آیات کی تعداد میں شاید اختلاف ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 17, 2008
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,051
    جزاک اللہ بھائیو
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں