قرین یا ہمزاد کے بارے میں چند علماء کی آراء۔۔۔۔

طالب علم نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جولائی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    924
    السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے ہمارے پڑوسی کے نام سے شروع کردہ دھاگے میں ایک رائے دی تھی۔نیلے رنگ میں خط شدہ اس رائے کے غلط ہونے کا کافی امکان ہے کیونکہ میں عالم یا علوم اسلامیہ کا طالب علم نہیں ہوں، میں نے یہ بات محض اپنے مطالعہ یا وڈیو بینی کی بنیاد پر لکھی تھی۔ اس وقت میں جواب اس لیے نہیں دے پایا کہ میرے پاس مطلوبہ حوالہ جات نہیں تھے، چونکہ اب مجھے کچھ مواد مل گیا ہے جو میری رائے کو کسی حدتک اسپورٹ کرتا ہے تو میں اس کو موجودہ دھاگے میں باری باری پوسٹ کروں گا۔

    1۔قرین اور کہانت:
    حشام الٰہی ظہیر صاحب کے مطابق کہانت قرین کےذریعے ہوتی ہے اور قرین یا ہمزاد کس کے ساتھ تعاون کرتا ہے، کاہن قرین سے مدد لے کر کیسےکام کرتا ہے: ملاحظہ ہووڈیو



    2۔قرین کی مددسےسائل کے مخفی ا حوال بتانا:
    اقبال سلفی صاحب اگرچہ باقاعدہ عالم تو نہیں لیکن ان چند حضرات میں سےہیں جوشرعی طریقہ سے جن،جادو،نظربد کاعلاج کرتےہیں۔ وہ وضاحت کرتے ہیں کہ عامل حضرات کیسے جان لیتے ہیں کہ آنے والےکی جیب میں کتنےنوٹ ہیں،وہ پیر جو اصل میں کاہن ہوتے ہیں۔۔۔



    3۔ضعیف العقیدہ لوگ، کھانے پر ختم اورمردوں کی روحوں کا اپنی من بھاتی چیزوں کو کھانا ؟؟؟؟:
    ملاحظہ کیجیے اس وڈیو میں اقبال سلفی صاحب بتاتے ہیں کہ لوگ اپنے مردوں کا من پسند کھانے کا ختم کس عقیدے کی بنیاد پر دیتے ہیں ، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔کوئی عامل کسی شخص کو اس کے مردہ رشتہ دار سے ملوانے کا دعویٰ کیونکر کرتا ہے۔۔۔۔

    https://www.youtube.com/watch?v=9yd1gbeqIpM

    ملاحظہ ہو یہ وڈیو تقریبا 8:20 منٹ سے لے کر 14:30 منٹ تک۔ افسوس یہ ہے کہ میزبان نے interrupt کر دیا او ر سلفی صاحب اپنی بات ادھوری چھوڑ گئے۔



    ----جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    924
    4۔شیطان کا مردے کے متعلقین کو گمراہ کرنا:

    غازی عزیر مبارک پوری اپنی کتا ب "جنوں اور شیطانوں کی دنیا، جادو کی حقیقت "جو کہ دارالسلام سے شائع ہوئ ہے میں "جنوں اور روحوں کے قبضہ میں اور انہیں حاضر کرنے کے جھوٹے دعوے" کے تحت شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا اس بارے میں موقف لائے ہیں:
    ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    "انہیں لوگوںمیں وہ بھی ہیں جو یہ عقیدہ رکھتےہیں کہ اگر ان کا اپنا کوئی قریبی مرجائے تو وہ موت کےبعد لوٹ کر آتا ہے، ان سےگفتگو کرتا ہے، اپنےقرض ادا کرتا ہے اور اپنی رخصتی کو لوٹا کر انہیں وصیت کرتا ہے۔ چنانچہ وہ لوگ موت کےبعد ان کےپا س بالکل اسی طرح آتےہیں جس طرح زندگی میں آتے تھے۔ در حقیقت یہ شیطان ہوتا ہے جو ان اموات کی صورت میں ان کے پاس آتا ہے اور وہ اسے غلط سمجھ بیٹھتے ہیں۔" جامع الرسائل صفحہ: 194-195

    jadoo jinnat title.JPG
    scanner_20170722_100318.jpg
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    924
    5۔قرین ہی مردے کی شکل میں آ کر لوگوں کو گمراہ کرتا ہے:
    شیخ غازی عزیر مبارک پوری پوری صراحت کے ساتھ وضاحت کرتے ہیں کہ
    "پس معلو م ہوا کہ دراصل یہ شیطان ہی ہوتا ہے جسے نصوص شریعہ میں "قرین" بتایا گیا ہے اور جو ہر انسان کے ساتھ ہمہ وقت لگا رہتا ہے اور اس کے تمام اخلاق، عادات ، صفات، اقارب، دوست یار، حادثات، واقعات، معاملات اور اعمال وغیرہ سے واقف رہتا ہے"


    scanner_20170722_100352.jpg
    scanner_20170722_100524.jpg

    -------- جاری ہے-------------------
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے قول میں وضاحت نہیں کہ شیطان وہی قرین ہوتا ہے. شیطان کوئی بھی ہو سکتا ہے.جیسا کہ سورت نوح میں ذکر ہے کہ جب ان کے نیک بزرگ وفات پا گئے تو شیطان ابلیس نے بزرگوں کی تعظیم کے نام پر پہلے مورتیاں بنانے پر قائل کیا. بعد کی نسل کو گمراہ کیا کہ تمہارے آباؤ و اجداد ان کی ہی پوجا کرتے تھے. یہ الگ بات ہے کہ اس حوالے سے قرآن و حدیث میں کوئی نص نہیں ملی، کہ قرین أموات کی صورت میں ان کے پاس آتا ہے. یہ اقوال ہو سکتے ہیں. دلیل نہیں. غازی پوری صاحب کا صراحت کے ساتھ قرین کہنا تعجب کی بات ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,042
    ابن تیمیہ کے قول کے بارے میں درست نکتے کی نشان دہی ابوعکاشہ بھائی نے کر دی۔
    محترم غازی پوری صاحب کے اقتباس سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ "قرین مردے کے روپ میں آ کر چلتا پھرتا نظر آسکتا ہے"۔ وہ روحوں کو حاضر کرنے والے عاملوں کی بات کر رہے ہیں کہ شاید ان کو مردے کی باتوں کی خبر دینے والا قرین ہو۔ شیطان کچھ باتوں کی خبر دے سکتے ہیں یہ تو قرآن وسنت سے ثابت ہے لیکن زیر بحث نکتہ یہ تھا کہ "کیا قرین مردے کے روپ میں آ کر اس کے جیسے کام کرتا نظر آ سکتا ہے؟"
    خود کو کسی بزرگ کی روح بتانا ایک چیز ہے اور کسی کی شکل میں آنا ایک اور چیز۔

    خلاصہ وہی کہ ان اقوال کی کوئی دلیل نہیں۔ نتیجہ یہ کہ قرین یا ہم زاد کے پاس سوائے انسان کو بہکانے کے ایسے کوئی اختیارات نہیں جیسا کہ یہاں عرض کیا گیا۔ http://www.urdumajlis.net/threads/ک...اس-کے-روپ-میں-آ-کر-شرارتیں-کر-سکتا-ہے؟.39439/
    جب اختیارات ہی نہیں تو اس کی تسخیر کی باتیں کرنا اس سے بڑا وہم ہے۔ ہم زاد اور تسخیر ہم زاد سب فضولیات اور توہمات ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,042
    آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی محنت سے حوالہ فراہم کیا، اور ہم سب کے علم میں اضافہ کیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ میرا اردو کتابوں کا مطالعہ بہت کم ہے اس لیےمذکورہ لوگوں کی آراء مجھے پہلی بار معلوم ہوئیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    924
    شکریہ عکاشہ بھائی اور محترم بہن، یہ بات بالکل صحیح ہے کہ دلیل قرآن وسنت ہی ہے، کسی عالم کا قول نہیں۔لہٰذا محض رائے رکھنے سے قرین کا مردے کے متعلقین کو گمراہ کرنے کا دعویٰ محض ایک منطقی نتیجہ ہے ۔۔۔۔قرین کا مردے کے اچھے برے اعمال سے جانکار ہونے کی وجہ سے اور مردے کی گذشتہ زندگی میں دوسرے شیاطین کو اس کے بارے میں معلومات دینے سے۔۔۔۔۔۔
    اگرچہ میں نے یہ بات تین چار حوالوں سے پڑھی یا سنی ہے کہ قرین یا ہمزاد مردے کے متعلقین کو جاگتے اور سوتے میں آ کر گمراہ کرتا ہے (جن میں سے دو اسی تھریڈ میں پیش کیے ہیں) لہٰذا میں اس بات پر اصرار نہیں کرتا کہ گمراہ کرنے والا قرین ہی ہوتا ہے کیونکہ بہرحال دلیل قرآن و سنت ہے۔

    لیکن یہ میرا اب بھی ماننا ہے کہ شیطان نے شرک کے سارے کاروبار کو کاندھا دیا ہوا ہے، بالخصوص مردوں کی پکار و مدد اور مردوں کے حاضر ناظر ہونے اور ان کے چاہنے والوں کے جانکار ہونے کے
    ------------------------------------------------
    مناسب سمجھتا ہوں کہ دو اقتباسات درج کر کے اپنی بات کا اختتام کرتا چلون
    ------------------------------------------------

    6۔شیاطین کا زندہ و مردہ کی شکل میں آ کر گمراہ کرنا:
    ڈاکٹر بلال فلپس کی کتاب جس کا ایک بڑا حصہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ کے 'جن' پر اقوال و تحاریر پر مبنی ہے سے ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔
    شیخ الاسلام فرماتے ہیں:"شیاطین عموما جس کو پکار ا گیا ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ مردہ یا زندہ ہے، کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، اس کے باوجود کہ وہ پکارے جانے والوں سے بےخبر ہوتا ہے"
    "میں ایسے بہت سے واقعات جانتا ہوں کہ ایسا ہوا اور جن کو پکارا گیا ان کی شبیہ ان کو دکھائی دی جوکہ انہیں پکار رہے تھے اور وہ (یعنی پکارنے والے) اس بات کے قائل ہوگئے کہ انہوں نے اصلی شخص کو دیکھا ہے۔ کئی افراد نے ذکر کیا کہ انہوں نے مشکل کے وقت میں مجھے پکارا ،ان میں سے ہر ایک الگ داستان سنا رہا تھا کہ کیسے میں نے جواب دیا۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں نے ان کی کسی پکار کا جواب نہیں دیا اور نہ ہی میں یہ جانتا تھا کہ وہ مجھے پکار رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔حقیقتا یہ ایک شیطان تھا جو ان کو مزید گمراہ کر رہا تھا۔
    ibn e taymiyah on jinn.JPG
    ibn e taymiyah called upon.JPG

    7۔جس قبریا بت پر غیراللہ کی عبادت ہور ہی ہو وہاں شیطان انسانی شکل میں موجود ہوتے ہیں (بقول ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ)


    ibn e taymiah on grave satan.JPG
    roza e rasool.JPG
    ------------------------ یہ پوسٹ ختم ہوئی، شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    41
    جزاک اللہ خیرا
    بہت معلوماتی پوسٹ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    شکریہ. اس موضوع کو تفصیل سے پڑھنے کا وقت نہیں. فرصت پر دیکھیں گے ان شاء اللہ. شیخ کا یہ اقتباس کس کتاب سے لیا گیا ہے؟ کوئی حوالہ نہیں دیا ؟
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,042
    سکین ضروری نہیں، کتاب کے نام کے ساتھ صفحہ نمبر ذکر کر دیتے تو کافی ہے۔
    بات عموما شیطان کی نہیں ہو رہی۔ قرین ایک خاص شیطان ہے جس کا انسان کی موت کے بعد خاص اختیار زیر بحث ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھی جائے تو آخری حوالوں سے بھی ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا۔
    شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ کے فتوی میں یہ بات صراحت سے ذکر ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد قرین کہاں جاتا ہے اس کے متعلق کوئی نص نہیں ملتی اس لیے کچھ بھی کہنا قیاس آرائی ہے۔ اگر چہ مذکورہ فتوی صرف عربی میں ہے لیکن اس کے ریلیٹڈ لنکس میں کچھ دوسرے فتاوی موجود ہیں جن کا انگریزی یا اردو ترجمہ ہو چکا ہے۔وہ دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ دی ڈیمن سے قرین کے متعلق مطلوبہ دلیل نکال لاتے تو نقد انعام ملتا۔(100 روپے سے زیادہ کی امید نہ رکھے کوئی بھی) ڈاکٹر بلال فلپس حفظہ اللہ کا پی ایچ ڈی تھیسز بھی ایکسوسزم exorcism یا دم اور رقیہ کے متعلق ہے، یعنی وہ اس موضوع کے ماہر ہیں۔شیطان کے متعلق ان کی ایک الگ کتاب ہے دی سیٹن، اسے دیکھ لیجیے، جس سے کافی وہم دور ہو جاتے ہیں۔ الحمدللہ بندی کو ایم اے کے طلبہ و طالبات کو یہ کتاب پڑھانے کا شرف حاصل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں