لوگو ڈیزائننگ کی ٹپس

عمر اثری نے 'گرافک ٹیوٹوریلز' میں ‏نومبر 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    408
    عفراء آپی!
    مجھے بھی کچھ ٹپس دے دیں. تاکہ میں اپنے فورم کا لوگو اور امیج وغیرہ بنا سکوں. بڑی مہربانی ہوگی.
     
    Last edited: ‏نومبر 21, 2016
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    عفراء آپی کو گرافک ڈیزائننگ بالکل نہیں آتی نہ یہ ان کا شعبہ ہے۔ البتہ تجربات سے جو باتیں معلوم ہیں ان پر گزارہ کر لیں۔

    - لوگو بنانے کے لیے انک سکیپ پر کچھ ہاتھ چلا لیں جو کورل ڈرا یا السٹریٹر کا مفت متبادل ہے۔ https://inkscape.org/en/
    - لوگو کے لیے اصل چیز آپ کے فورم کا تھیم ہوتا ہے پھر اس تھیم کو لوگو میں اس طریقے سے پیش کرنا کہ لوگو بہت سادہ ہو اور آپ کے ادارے کے مقصد کو بھی عیاں کرے۔
    - جو ڈیزائن ذہن میں آئے اس کا کاپی پر پینسل سے سکیچ بنا لیں یا کسی سے بنوا لیں۔ پھر اسکی تصویر بنا کر یا سکین کر کے کمپیوٹر میں لائیں اور انک سکیپ میں کھول لیں۔ انک سکیپ کی ایک لئیر پر سکیچ رکھیں دوسری لئیر کو قدرے ٹرانسپیرنٹ رکھ کر پین ٹول کی مدد سے سکیچ کو ٹریس کر لیں۔ اس طرح کاپی والے سکیچ کا ڈیجیٹل ورژن آپ کو مل جائے گا۔ پھر اس میں اپنی مرضی کے کلرز اور افیکٹس وغیرہ ڈال لیں۔
    اس سارے عمل کی ویڈیوز آپ کو یو ٹیوب پر بھی مل جائیں گی۔
    ٹریسنگ کی ایک مثال یہ دیکھ لیں:
     
    Last edited: ‏نومبر 21, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 2
  3. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    408
    جزاکم اللہ خیرا محترمہ آپی. اللہ آپکو خوش رکھے. آمین
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,002
    ابھی نہیں آتی تو اتنا اچھا کام کرتی ہیں۔ آ گئی تو کیا کر دیں گی۔ آپ کی دعاؤں والی گرافکس دو تین سال گزرجانے پر بھی اتنی ہی تازہ لگتی ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    لوگو کے لیے کچھ ادارے صرف ٹیکسٹ رکھنے پر ہی اکتفاء کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر آپ کو جاوا سکرپٹ - javascript آتی ہے تو اسکی typographic لائبریری استعمال کرتے ہوئے لوگو باآسانی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ لوگو میں امیج بھی رکھنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے کسی امیج ٹول کا استعمال ہی بہتر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں